منترالیہ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی زبردست نمائندگی, ٹیچر بھرتی،اسکول گرانٹ،مردوم شماری،شکشن سیوک، اساتذہ ٹریننگ،ودربھ اسکول، سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو و فیصلہ۔
ممبئی : مورخہ 26 مئی 2026 کو اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138کے بانی ساجد نثار احمد نے منترالیہ ممبئی میں وزیر تعلیم جناب دادا جی بھوسے صاحب سے خصوصی ملاقات کرکے ریاست بھر کے اساتذہ، طلبہ، اردو میڈیم اسکولوں، اقلیتی اداروں اور ٹیچر بھرتی سے متعلق مختلف اہم مسائل پر تفصیلی یادداشتیں پیش کیں نیز مختلف فیصلے لیے گئے۔اس موقع پر وزیر تعلیم جناب دادا جی بھوسے صاحب، سیکریٹری تعلیم رنجیت سنگھ دیول صاحب، نائب سیکریٹری پروشوتم کالے صاحب، ماکنے صاحب اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 🔹 TAIT-2025 ٹیچر بھرتی پر اہم میٹنگ میٹنگ میں پویتر پورٹل پر ریاست کی پرائمری، سیکنڈری اور اردو میڈیم اسکولوں کی زیادہ سے زیادہ خالی اسامیوں کو فوری اپلوڈ کرنے، روسٹر جانچ مکمل کرنے اور بندو ناماولی کی تصدیق کرکے بھرتی عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے مطالبہ کیا نے مطالبہ کیا کہ: ▪️ تمام ضلع پریشد، میونسپل کارپوریشن، نگر پالیکا اور مقامی خود اختیاری ادارے فوری طور پر خالی اسامیاں پویتر پورٹل پر درج کریں ▪️ بی ایم سی اور دیگر میونسپل اردو...