پرنس ملا حیدرآباد روڈ بیدر میں نمازِ عیدالاضحیٰ صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔


بیدر، 26 / مئی(نامہ نگار محمد عبدالصمد) سیکرٹری جمعیت اہلِ حدیث بیدر جناب شاہ حامد محی الدین قادری کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق نمازِ عیدالاضحیٰ بروز جمعرات 10؍ذالحجہ کو پرنس ملا حیدرآباد روڈ پر واقع نور کالج کے روبرو صبح ٹھیک 6:30بجے ادا کی جائے گی۔ اس روح پرور اجتماع میں فضیلۃ الشیخ مجیب الرحمن قاسمی نمازِ عید کی امامت فرمائیں گے اور عید کا بلیغ و بصیرت آموز خطاب بھی فرمائیں گے۔ خواتین کے لیے بھی پردے کا معقول نظم رہے گا۔ جمعیت اہلِ حدیث کی جانب سے برادرانِ اسلام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شریک ہوکر نمازِ عید کی سعادت حاصل کریں اور دعاؤں میں شامل ہوکر اپنے لیے اور امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کی دعائیں کریں۔ چدری،میلور،منیارتعلیم اور فائراسٹیشن سے نور کالج تک بسوں کا خصوصی نظم بھی کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔