تین افسانچے - ازقلم : عرفان افضل۔
تین افسانچے -
ازقلم : عرفان افضل۔
8618967693
حصہ
”دادو قربانی کا بہترین حصہ کیا ہو سکتا ہے “ غفران نے اپنے داداجان سے معصوم سا سوال کیا ۔ دادا جان نے کہا ”قربانی کرتے وقت ہم اپنے دلوں سے حسد، بغض، نفرت اور دشمنی کو بھی ختم کرتے ہوئے گوشت کے ساتھ حسن سلوک، پیار، بھائی چارہ اور انسانیت کے پیغام کا حصہ بھی تقسیم کریں تو قربانی کا حق ادا ہو جائے اور بہترین حصہ بھی ہو جائے“۔
****************************************
بچا ہوا گوشت
عید الاضحی کی خوشیاں اور مسرتیں ہر طرف نظر آ رہی تھی۔
نماز سے فارغ ہو کر لوگ قربانی کے فرائض کی ادائیگی کے اہتمام میں مشغول نظر آ رہے تھے۔
یہاں گھر میں گوشت بانٹنے کی فہرست تیار کی جا رہی تھی۔
"ابو قربانی کے بعد اوجھڑی اور ہڈی وغیرہ کا کیا کرنا ہے" عرفان نے اپنے والد سے پوچھا
"بیٹا اس کو بچے ہوئے گوشت کی فہرست میں لکھ دو تاکہ مانگنے والوں کو دیا جائے"
*************************************************
انوکھی قربانی
عید الاضحی کا چاند نظر آتے ہی ہر طرف جانوروں کی خرید فروخت کا بازار گرم ہو گیا۔
ہر کوئی اپنا جانور اچھے دام پر بیچنے لگا. تو دوسری طرف بہتر سے بہتر جانور کی خریداری کی فکر میں لوگ لگے ہوئے تھے.
ادھر بیچارے عزیز نے جانوروں کے بازار کے دروازے پر گرمی سے نجات کے لئے پانی کا یوں انتظام کیا کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانوروں کی بھی پیاس بجھانے کا اہتمام ہو گیا۔
Comments
Post a Comment