لاکھوں فرزندانِ اسلام آج حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے میدان عرفات میں جمع۔
کے این واصف : آج منگل حج 2026ء کے اہم مرحلے میں وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات میں جمع ہیں۔ جہان انھون حج کا رکن اعظم ادا کیا۔ سال کے 12 ماہ میں صرف ایک دن کے لیے آباد ہونے والا یہ میدان لبیک کی صداؤں سے گونج رہا ہے۔
میدان عرفات کی مشہور مسجدِ نمرہ میں حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اور حج کا خطبہ سنیں گے۔
حجاج سارا دن میدان عرفات ہی میں قیام کریں گے۔ اس دوران بیشتر وقت عبادت الٰہی اور دعاؤں میں گزاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حج کے رکن وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کے لیے حجاج وادی منیٰ سے قافلوں کی صورت میں 8 ذوالحجہ وقوف عرفہ کے لیے پہنچے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں منگل کو ۹ ذوالحجہ ہے جبکہ ہندوستان سمیت کچھ ملکوں میں آج ۸ ذوالحجہ ہے۔
حجاج سارا دن میدان عرفات میں گزارنے کے بعد غروبِ آفتاب کے ساتھ ہی قافلوں کی صورت میں مزدلفہ کے میدان میں پہنچیں گے۔ جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں قصر اور جمع کی صورت میں ادا کرین گے۔ اور چہارشنبہ کی نماز فجر ادا کرکے منٰی کی طرف لوٹتے ہوئے پہلے دن کی رمی صرف بڑے شیطان کو کنکریاں مارین گے۔ مزدلفہ سے جمع کی گئی باقی کنکریاں گیارہ اور بارہ ذوالحجہ کو ماریں گے۔
آج میدانِ عرفات میں انتظامیہ کی جانب سے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ازدحام کو کنٹرول کرنے کے لیے مسجدِ نمرہ اور جبل الرحمہ کے آمد و رفت والے راستوں کو جدا کیا گیا تھا تاکہ کسی طرح کے ٹکراؤ کا اندیشہ نہ رہے اور حجاج کسی تنگی یا پریشانی کا سامنا کیے بغیر اپنی مقررہ منزل تک پہنچ جائیں۔
حجاج کی رہنمائی اور آگاہی کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ ہلال الاحمر کے یونٹس اور سکاؤٹس مختلف مقامات پر موجود رہے۔
Comments
Post a Comment