مزدلفہ میں حجاج کی پیدل آمدورفت آسان بنانے کے لیے ٹھنڈی لچک دار سڑک۔
کے این واصف : میدان عرفات سے مزدلفہ جانے کے لیے حجاج کرام کی پیدل آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے ایک لچک دار (ٹھنڈی) سڑک تعمیر کی گئی ہے۔ یہ سڑک اپنی نرم اور آرام دہ ساخت کے باعث زائرین کے لیے نہایت مددگار ثابت ہو گی۔ مقدس مقامات میں کِدانا ڈویلپمنٹ کمپنی نے سایہ دار جگہیں، ٹھنڈک کے انتظامات، شجرکاری، پیدل راستوں کی بہتری اور آرام کے لیے خاص انتظام کیا ہے تاکہ حجاج اپنے سفرِ حج کو بہتر اور آرام دہ بنایا جاسکیں۔
Comments
Post a Comment