حج (نظم)۔ ازقلم - محمد سلمان سجاد بلگاوی۔
حج (نظم)
از- محمد سلمان سجاد بلگاوی۔
فون-7411844416
کلمہ طیبہ ہے اسلام کا رکن رکین
باقی رکن دین ہیں چہاروں وہ متوسلین
باندھ کر رخت سفر سوۓ حرم سب کلمہ گو
راہ حق میں چلے ہیں والہانہ عازمین
ہر گھڑی سایہ فگن ہیں ان پہ رب کی رحمتیں
رب کی خوشنودی کو پانے چلے ہیں مومنین
دین حق سے وفا اب حسن عمل کے ساتھ ہو
شیوہ حج ہے سراپا رحمت اللعالمین
جو بھی تائب ہیں ادا کرتے ہیں وہ رکن عظیم
ہیں وقوف عرفہ میں سب وابستگان اہل دین
حج میسر ہو خدایا کبھی سجاد کو
سرکے بل چل کر کرے وہ ادا ہر رکن دیں
Comments
Post a Comment