محکمۂ اسکولی تعلیم حکومتِ تمل ناڈو کی تمام سرکاری اور امدادی مٹریکلیشن اسکولوں میں جماعت اول تا دواز دہم کی کلاسیں بروز جمعرات 4.6.2026 سے شروع ہوں گی۔


(تملناڈو سے محمد رضوان اللہ کی رپورٹ) 
محکمۂ اسکولی تعلیم نے پہلے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی سال 2026-2027 کے لیے جماعت چہارم تا دوازدہم کے اسکول 01.06.2026 کو اور جماعت اول تا سوم کے اسکول 04.06.2026 کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔
بعد ازاں والدین، اساتذہ اور مختلف متعلقہ حلقوں کی جانب سے درخواستیں اور نمائندگیاں موصول ہوئیں جن میں تمام جماعتوں کے لیے یکساں تاریخِ آغاز مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا، تاکہ انتظامی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے اور ان خاندانوں کو پیش آنے والی دشواریوں سے بچا جا سکے جن کے بچے مختلف جماعتوں میں زیرِ تعلیم ہیں۔
مزید برآں جون کے پہلے ہفتے کے لیے موجودہ موسمی حالات اور پیش گوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ریاست کے کئی حصوں میں قبل از مانسون سرگرمی، وقفے وقفے سے بارش، نمی اور گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ حکومت نے اسکولوں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ہے، جن میں صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی سہولت، ٹرانسپورٹ کے انتظامات اور کیمپس کی مجموعی تیاری شامل ہیں۔
تمام متعلقہ امور پر غور و خوض کے بعد اور تمل ناڈو کے معزز وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق، اسکولی تعلیم، تمل ترقیات اور اطلاعات کے معزز وزیر جناب راج موہن نے اعلان کیا ہے کہ تمل ناڈو کے تمام سرکاری، امدادی، میٹرکولیشن اور نجی اسکولوں میں جماعت اول تا دوازدہم کی کلاسیں اب یکساں طور پر بروز جمعرات، 04.06.2026 سے شروع ہوں گی۔
تمام چیف ایجوکیشنل آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اسکول کھلنے سے قبل تمام ضروری تیاریوں کو مکمل کیا جائے اور طلبہ کی فلاح، حفاظت اور بہبود کے لیے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
والدین، اساتذہ، اسکول انتظامیہ اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔