Posts

Showing posts from April, 2025

اینگلو اردو ہائی اسکول دونڈائیچہ میں مہاراشٹر دن جوش و خروش سے منایا گیا۔

Image
دونڈائیچہ: (مصباح کوثر) یکم مئی دونڈائیچہ کے اینگلو اردو ہائی اسکول میں آج مہاراشٹر دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ صبح اسکول کے احاطے میں اسکول کے استاد سلمان پٹھان کے بدست پرچم کشائی کی گئی۔ پرچم کشائی کے بعد طلباء نے باضابطہ انداز میں ترنگے کو سلامی دی اور اجتماعی گیت میں قومی ترانہ(راشٹر گیت ) پیش کیا۔ اس کے بعد حاضرین کو مہاراشٹر دن کی اہمیت اور ریاست کے بھرپور ثقافتی ورثے کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ اس پروگرام کا خاص مرکز اسکول کے طلباء کے پیش کردہ مختلف ثقافتی پروگرام تھے۔ ان میں مہاراشٹر کا لوک فن، روایتی رقص اور گیت شامل تھے۔ طلباء نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس کے علاوہ، پروگرام میں (چاوڑی واچن)طلبہ نے اردو زبان کی مختلف کتابیں پڑھنے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں مہاراشٹر کی تاریخ کے اہم واقعات اور سماجی مصلحین کے کام پر روشنی ڈالی گئی۔ اس سے طلباء کو اپنی ریاست کی شاندار تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے انتھک محن...

آصف اقبال عبدالستار شیخ کو پی ایچ ڈی ڈگری تفویض۔

Image
سولاپور : (اِقبال باغبان) ۔ پونیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی ،سولاپور کے ریسرچ اسکالر معروف شاعر "نیاآسمان"شعری مجموعہ کے خالق سولاپور سوشل ایسوسی ایشن اردو پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر آصف اقبال عبدالستار شیخ نے ریسرچ گائیڈ پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ کی رہبری میں "ادب اطفال کی ترویج و اشاعت میں رسالہ گل بوٹے کی خدمات کا جائزہ" اس موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔   آج سولاپور یونیورسٹی میں شعبہ فنون لطیفہ کے صدر ڈاکٹر وسنت کورے کی صدارت میں پی ایچ ڈی کے "وائے وا " کا انعقاد عمل میں آیا۔  بیرونی ریفری کے طور ڈاکٹر سردار پاشا موجود تھے۔  ریسرچ گائیڈ ڈاکٹر غوث احمد شیخ نے تمہیدی کلمات کے ساتھ وائے وا کی شروعات کی۔  ریسرچ اسکالر آصف اقبال نے اپنے تحقیقی موضوع پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے سبھی مہمانان اور ماہرین کے مدلل جوابات دیے۔  ریفری ڈاکٹر سردار پاشا نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف اقبال کا مقالہ چھپانے کا نہیں بلکہ چھپانے یعنی کتابی صورت میں شائع کرنے کے قابل ہے۔  چیئرمن ڈاکٹر وسنت کورے نے ڈاکٹر آف ...

تمل ناڈو کے شہر میل وشارم میں وقف ترمیمی بل کے خلاف لائٹ آف۔

Image
(تمل ناڈو سے محمد رضوان اللہ کی خصوصی رپورٹ) تمل ناڈو کے میل وشارم شہر کے مسلم سماج کے عوام الناس نے اتوار کی شب لائٹ آف پروگرام کامیاب کیا۔ آل انڈیا ملی کونسل کے تحت وقف ترمیمی قانون کے خلاف خاموش احتجاج درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس میں این ڈی اے حکومت سے اور اپوزیشن لیڈروں کی زور مخالفت کے باوجود وقف بل کو منظور دےکر وقف ترمیمی قانون Waqf Amendment Act بنایا ہے۔ آل انڈیا ملی کونسل کے لاؤ بورڈ کے منصوبے کے تحت ہندوستان بھر میں احتجاجی ریلی اور اظہارِ مذمت ہورہے ہیں۔ مسلم سماج کے رہنماؤں نے دوسرے مذہب کے پیرکاروں اور غیر مسلم رہنماؤں کے ساتھ مل کر اتحاد کے ساتھ مخالفت کر رہے ہیں۔ آج اور کل کے اس منصوبے میں کل عوام نے آج بروز 30 اپریل 2025 کو وقت 9:00 سے 9:15 بجے رات کے ہندوستان بھر میں کیا گیا۔

رانی پیٹ ضلع میں عازمین حج کے لیے خصوصی ویکسینیشن کیمپ۔

Image
تمل ناڈو : (محمد رضوان اللہ) رانی پیٹ ضلع پبلک ہیلتھ اینڈ پریوینٹیو میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 2025 کے لیے حج عازمین کے لیے ایک خصوصی ویکسینیشن کیمپ دو دنوں (29.04.2025، 30.04.2025) تک ضلع ہیڈ کوارٹر گورنمنٹ ہسپتال، والاجاپیٹ میں منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ کا افتتاح رانی پیٹ کے ضلع ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی۔ سنتھل کمار نے کیا۔ اس کیمپ میں 246 حجاج کرام نے شرکت کی اور فائدہ حاصل کیا۔ ہم تہہ دل سے اپنے معزز ضلع کلکٹر ڈاکٹر جے۔ یو۔ چندرکلا، آئی۔ اے۔ ایس، رانی پیٹ کے ضلع ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی۔ سنتھل کمار اور والاجا گورنمنٹ ہسپتال کی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اُوشا نندنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہماری بھرپور معاونت کی۔اس موقع پر کرپورایوب, نشاط احمد محمد فہیم محمد تمیم کرپور یونس اور دوسرے ایگزیکٹو ممبر شامل تھے۔ "دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن، میلویشارم" کی جانب سے ان سب کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محترم فارق امیر سر کی ریٹائرمنٹ — ایک عہد کا اختتام۔

Image
جلگاؤں (فیضان رفیق) : آج مورخہ 30 اپریل 2025 کو جلگاؤں شہر کے مولانا عبدالرزاق اینگلو اردو ہائی اسکول اور حاجی نور محمد چاچا جونیئر کالج کے معاون پرنسپل، محترم فاروق امیر سر اپنے تدریسی سفر کے آخری مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔ فاروق سر ایک ماہر جغرافیہ کے استاد، محنتی منتظم، اور طلباء و اساتذہ کے محبوب رہنما رہے ہیں۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک شعبہ تعلیم میں علم، اخلاق اور خدمت کے جذبے کے ساتھ نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی رہنمائی اور شفقت طلباء کے لیے ہمیشہ حوصلے اور تحریک کا ذریعہ بنی رہے گی۔ اسکول کے اساتذہ، طلباء اور انتظامیہ ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، سکون اور خوشحالی کی دعائیں کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم کو آنے والی نسلوں کے لیے مفید و بابرکت ذریعہ بنائے۔ آمین۔ اساتذہ و طلباء: مولانا عبدالرزاق اینگلو اردو ہائی اسکول، جلگاؤں

اسکالرشپ امتحان میں منتسب فیصل نے ٹاپ کیا۔

Image
جلگاؤں : (نامہ نگار) یہاں سنکلپ اکیڈمی جلگاؤں کے زیر اہتمام منعقدہ سوامی وویکانند اسکالرشپ امتحان میں روز لینڈ انگلش میڈیم اسکول کے جماعت دہم کے طالب علم منتسب فیصل شیخ نے 87 فیصد مارکس اسکور کرکے شہر کی تمام انگریزی میڈیم اسکولوں میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ واضح رہے کہ شہر کی انگلش میڈیم اسکولوں کے طلباء اس اسکالرشپ امتحان میں شریک ہوتے ہیں ۔ منتسب کے والد فیصل شیخ پیشہ سے بلڈر ہیں جب کہ ان کے دادا جان شفیع پینٹر کے سماجی کاموں کی طویل تاریخ ہے ۔ اس کامیابی پر منتسب نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے ۔

تمل ناڈو وانم باڈی قادریہ ہائر سیکنڈری اسکول میں ٹیپ لانچنگ پروگرام کا انعقاد۔

Image
تمل ناڈو : (محمد رضوان اللہ) 30.04.2025، وانییمباڈی، ضلع تروپتور: قادریہ ہائر سیکنڈری اسکول، وانییمباڈی نے تعلیم کے میدان میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 250 طلبہ کے لیے ٹیبلٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے، یوں یہ حکومت سے امداد یافتہ پہلا اسکول بن گیا ہے جس نے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی تدریس و تعلم کی ایپلی کیشنز کو نصاب میں شامل کیا ہے۔  اس پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن، نائب صدر، تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی نے کیا، جنہوں نے نان مدھلوان، آئی آئی ٹی اسکل ڈیولپمنٹ، اور ISRO جیسے اداروں کے مطالعاتی دوروں جیسے حکومتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ اس تقریب میں اہم تعلیمی رہنماؤں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر پی. نذیر احمد (جوائنٹ سیکریٹری، (OMIEAT)، جناب اے آر اشتیاق احمد (جنرل سیکریٹری، مسلم ایجوکیشن سوسائٹی)، جناب پی. انیس احمد (اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری، (KMES)، جناب ناری نعیم (ایگزیکٹو ممبر، (KMES)، پروفیسر منظور احمد (کریسپانڈنٹ، قادریہ ایڈیڈ پرائمری اسکول)، جناب ایل این فردوس احمد (جنرل سیکریٹری، ایمبر مسلم ایجوکیشن سوسائٹی)، اور جناب ٹی ایم خال...

صدف آراء محمد شفیع چوبدار، سگری، کا پی۔ایچ۔ڈی۔ اُردو ڈگری کا وائوا کامیابی سے ہمکنار۔ پرنسپل ڈاکٹرعقیلہ سید غوث کا بصیرت آمیز تبصرہ۔

Image
  سولاپور : (اقبال باغبان) 30/اپریل، اُردو پی۔ایچ۔ڈی۔ ریسرچ سینٹر پُنیہ شلوک اہلیا دیو ہولکر سولاپوریونیورسٹی سولاپورکی ریسرچ اسکالر صدف آراء محمد شفیع چوبدار سگری کا وائوا ڈاکٹروسنت کورے (ڈین ہومینیٹیز) کی صدارت میں کامیابی سے ہمکنارہوا۔ مقالے کا عنوان "مہاراشٹر کی خاتون افسانہ نگاروں کی ادبی خدمات" تھا۔ ابتداء میں ریسرچ اسکالرصدف آراء نے نہایت خوبصورت اور جامع، پی۔پی۔ٹی۔ کے ذریعے اپنے مقالے کی تلخیص پیش کی۔ بعد ازاں حاضرین کے پوچھے گئے تمام سوالات کے مدلل و تسلی بخش جوابات دیے۔ مقالے پر تبصرہ کرتے ہوئے وائوا کے ایکسٹرنل ریفری امبا جوگائی سے تشریف لائی محترمہ پرنسپل ڈاکٹر عقیلہ سید غوث صاحبہ نے کہا کہ ریسرچ اسکالرنے کافی وسیع موضوع کا انتخاب کرکے جراءت کا کام کیااور موضوع کے ساتھ انصاف کیا۔ اپنی تحقیق میں مدلل و مربوط مواد فراہم کیا ہے۔ خواتین کے ادب پر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ صدف آراء سے سبق حاصل کرکے طالبات کو اس ضمن میں آگے آنےکی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ریسرچ گائیڈ نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدف آراء نے بڑھی محنت لگن اور جاںکنی سے اس تحقیقی کام کو انجام دیا ہے۔ می...

پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق شیخ کو "راشٹر سیوا سمان" ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Image
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) 29 اپریل 2025 کو پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق شیخ بھوساول جو گزشتہ دو دہائیوں سے جدید ٹیکنولوجی اور مصنوعی ذہانت کے موضوعات پر بین الاقوامی سطح پر کارگزاریاں انجام دے رہے ہیں کو فیئر انڈیا فاؤنڈیشن، لکھنؤ، یوپی کی طرف سے قومی سطح کا راشٹر سیوا سمان اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر شیخ کو  AI، Bionic Brain Modeling، Humanoid Robotics، Super Artificial Intelligence، Artificial General Intelligence اور Artificial Wisdom  کے شعبوں میں ان کی شاندار اور نمایاں تحقیق اور ان شعبوں میں تحقیقی مقالات، کتابیں، کانفرنس،اور پیٹنٹ شائع کرانے جیسی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔انھیں ملے اس اعزاز پر علمی تعلیمی بالخصوص سائنس ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات و تنظیموں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

وقف۔ ہندوؤں مسلمانوں کی لڑائی نہیں، حکومت تنازعہ کھڑا کرنا چاہتی ہے: ماہرین کے تاثرات۔ساودہ (فیض پور) میں وقف قانون کے خلاف ہزاروں ہندو مسلم متحد۔

Image
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) حکومت کروڑوں روپیوں کی وقف کی جائیدادوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ ہمارے بزرگوں نے ہماری ترقی کے لیے جو زمین اور جائیداد چھوڑی ہے اس پر حکومت کی نظر بد ہے۔ اور ایسا قانون لایا گیا ہے جس سے حکومت کے لیے وقف پر قبضہ کرنا آسان ہو جائے گا۔ لیکن ہم مودی جی، امیت شاہ اور مرکزی حکومت کو سمجھا رہے ہیں کہ وہ اپنی حرکتیں بند کریں۔  اللہ کی جائیداد کا ایک انچ بھی آپ کے گلے میں نہیں جانے دیں گے۔ اور یہ قانون آئین کے خلاف ہے۔ ہم آپ کا کوئی ایسا قانون قبول نہیں کریں گے جو آئین کے خلاف ہو۔ آپ آئین توڑ کر ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اب ہم سب متحد ہو چکے ہیں۔ 238 ہندو لیڈروں اور ممبران پارلیمنٹ نے آپ کے اس کالے قانون کی شدید مخالفت کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی نیت بری،ناپاک اور غیر قانونی ہے اور وقف کو ہڑپ کرنا ہے جسے ہم نہیں ہونے دیں گے۔ ہم جیل بھرو تحریک سے لے کر ہر وہ کام کریں گے جس کا آئین ہمیں حق دیتا ہے۔  ہم اپنی جان بھی دے دیں گے اگر آپ اپنے مذموم عزائم سے باز نہ آئے تو ہم اپنی قربانیاں دیں گے اور اس کالے قانون کو کسی ...

اسکالرشپ امتحان میں پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول شولاپور کی کامیابی۔

Image
شولاپور : شہر کے ممتاز ، تاریخی اور مشہور و معروف ادارے "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول شولاپور" کے پانچ طالب علموں نے مہاراشٹر اسٹیٹ ايگزامنیشن کونسل پونه کی جانب سے منعقد کیے گئے پانچویں اور آٹھویں اسکالرشپ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ امسال کونسل کی طرف سے منعقد کیے گئے اس اسکالرشپ امتحان میں مدرسہ ہٰذا کے اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کے ذریعے اسکول کے پانچ طالب علموں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ایگزامینیشن کونسل پونے کے زیر اہتمام پنجم کلاس کے چار طالب علموں نے اور ہشتم جماعت کے ایک طالب علم نے ، اس طرح کل پانچ طالب علموں نے اسکالرشپ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔  جس میں   1) علی وسیم انصاری ،  2) نعمان عارف انعامدار  3) فواد صادق رنگریز 4) اسد سیّد براجدار کے علاوہ   5) مُحمّد علی ریاض شیخ ، یہ طالب علم شامل ہیں        ان طالب علموں کو مدرسہ ہذا کے اساتذہ شیرین خان (انچارج)، اکبر پٹھان ،حاجرہ ماشال والے ، نکہت نلا مندو، اُمّ زما پٹھان ، مسرت شیخ ، ناظمین پٹیل ، عبد الرؤف پٹیل ، لبنیٰ شاہپورے ، ...

وقف قانون کے خلاف چہارشنبہ کی رات بتی گل احتجاج کی اپیل۔پہلگام واقعہ کی شدید مذمت۔ یونائٹیڈ مسلم فورم کا بیان۔

Image
حیدرآباد 29 اپریل (پریس نوٹ) یونائٹیڈ مسلم فورم نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ایما پر وقف قانون 2025 کے خلاف چہارشنبہ 30 اپریل کو 9 بجے شب بتی گل احتجاج منظم کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔ یونائٹیڈ مسلم فورم کے ذمہ داران مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم (صدر)، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید شاه حسن ابراهیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، جناب ضیا الدین نیئر، جناب سید منیر الدین احمد مختار (جنرل سکریٹری)، مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی قادری، مولانا سید شاہ فضل الله قادری الموسوی، مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا ابوطالب اخباری، مولانا میر فراست علی شطاری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، جناب ایم اے ماجد، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاه، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا مفتی معراج الدین علی ابرار، ڈاکٹر نظام ال...

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایم. کے. اسٹالن سے ملاقات۔

Image
تمل ناڈو (محمد رضوان اللہ) تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایم. کے. اسٹالن سے آج (29.4.2025) ان کے سکریٹریٹ دفتر میں، تمل ناڈو ریاستی آفس اسٹاف، تمل ناڈو ریاستی آفس اسٹاف یونین، تمل ناڈو آل آفس یونین، تمل ناڈو آفیسرز ایسوسی ایشن، آفیسرز اور کلرک ایمپلائز ایسوسی ایشن، اور تمل ناڈو گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے والے ریاست بھر کے سرکاری ملازمین کے نمائندوں کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل اور مطالبات وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کیے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے نمائندوں کی شکایات غور سے سنیں اور ان کے حل کے لیے مناسب اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ اس ملاقات کے موقع پر وزیر برائے یوتھ ویلفیئر و کھیل، اور وزیر اطلاعات و نشریات جناب ادھیانیدھی اسٹالن، وزیر برائے مالیات و انسانی وسائل جناب تھنگم ٹھینراسو ، وزیر برائے محصولات اور آفات انتظامیہ جناب کے. کے. ایس. ایس. آر. رام چندرن، وزیر برائے تعمیرات عامہ جناب ای. وی. ویلو، اور تمل ناڈو حکومت کے اعلیٰ افسران جناب جے. رادھا کرشنن، آئی اے ایس، چیف سیکریٹری، جناب پی. امبوجا، آئی اے ایس، پرنسپل سکریٹری برائے خزانہ، جنا...

تمل ناڈو ویلور اردو رینج کے اساتذہ کی وداعی تقریب اور اعزازی جلسہ۔

Image
تمل ناڈو : (محمد رضوان اللہ) میلوشارم خیر جاری مڈل اسکول میں وظیفہ یاب اساتذہ کے لیے ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ویلور اردو رینج کے چار اساتذہ ناظمہ سلطانہ ، حمیدہ بانو، فرزانہ تبسم اور گڑیاتم کے انیس احمد کو ودائی تقریب صبح میلوشارم خیر جاری میں اور دوپہر گڑیاتم میں منائی گئی جس میں کثیر تعداد اساتذہ کرام میں شرکت کر کے سبکدوش اساتذہ کے لیے دعائیہ کلمات شال پوشی اور تمغے سے نوازا.  اس موقع پر اردو رینج کے بلاک ایجوکیشنل افیسر ناصر الدین نے ان تمام کو تحفوں سے نوازا. اساتذہ میل وشارم نے ائے ہوئے تمام مہمانوں کو مٹھائی مکسچر چائے اور ٹھنڈے مشروب سے مہمان نوازی کی. اس کے بعد دوپہر گڑیا تم میں جناب انیس احمد صاحب نے تمام اساتذہ کے لیے دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا تھا جس میں گڑیاتم رینج کے اساتذہ نے جناب انیس احمد صاحب کو شال پوشی کی. ناصر الدین صاحب نے یادگار تمغہ پیش کیا.  سید سراج الدین میر مدرس مکہ مکرمہ کا سفر حج کمیٹی کی جانب سے حج کے لیے روانہ ہو رہے ہیں شال پوشی کی میر مدرس عاصف الدین سید سراج الدین دلشاد بیگم اور بہت سے اساتذہ نے ...

سوشل میڈیا اور گروپس کے ایڈمن کی ذمہ داریاں۔تحریر: ایچ ایم جعفر۔ نندوربار

Image
سوشل میڈیا اور گروپس کے ایڈمن کی ذمہ داریاں۔ تحریر: ایچ ایم جعفر۔ (معاون مدرس اردو ہائی اسکول بادشاہ نگر نندوربار ) آج کی دنیا میں سوشل میڈیا انسانی روابط اور معلومات کے تبادلے کا سب سے تیز رفتار ذریعہ بن چکا ہے۔ واٹس ایپ، فیس بک، ٹیلیگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر بے شمار گروپس مختلف مقاصد کے تحت قائم کیے جاتے ہیں۔ ان گروپس کو مؤثر، مہذب اور تعمیری انداز میں چلانے کی اصل ذمہ داری ایڈمن پر عائد ہوتی ہے۔ ایڈمن کی ذمے داریاں نہایت حساس، سنجیدہ اور معاشرتی اثرات کی حامل ہوتی ہیں۔ ذیل میں ایڈمن کی اہم ذمہ داریوں کا تفصیل سے ذکر کیا جا رہا ہے: 1. نظم و ضبط کا قیام ایڈمن کو گروپ میں خوشگوار اور باوقار ماحول قائم رکھنا چاہیے۔ غیر ضروری، غیر اخلاقی یا اشتعال انگیز مواد کی اشاعت پر سختی سے روک لگائی جائے اور گروپ کے تمام اراکین کو طے شدہ قواعد کی پابندی کرائی جائے۔ 2. معلومات کی درستگی گروپ میں صرف مستند، سچی اور مفید معلومات کی اشاعت کی اجازت دی جائے۔ افواہوں، جھوٹی خبروں اور غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ کو سختی سے روکا جائے تاکہ گروپ کی ساکھ اور سماجی سکون برقرار رہے۔ 3. قانون اور ضوا...

پہلگام دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کی یاد میں میلوشارم میں تعزیتی تقریب۔

Image
تمل ناڈو: (محمد رضوان اللہ) 28 اپریل 2025 بروز پیر جموں و کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آئے دہشت گرد حملے میں 26 سیاح جاں بحق ہو گئے۔ اس سانحہ پر میلوشارم دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میلوشورم مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے نائب صدر اور میلوشارم مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی پبلک اسکول کے ٹرسٹی عالی جناب ایس۔ زیڈ۔ افتخار احمد صاحب کی زیر قیادت شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب میں اس بزدلانہ اور انسانیت سوز حملے کی شدید مذمت کی گئی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر کرپور ایوب ، نشاط احمد ،محمد فہیم، عبدالحلیم اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے *

رانی پٹ کے سابق فوجی جوانوں نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کہ شدید مزمت اور خراج عقیدت۔

Image
رانی پیٹ: (محمد رضوان اللہ) 27/4/3025 شام 5:30 بجے رانی پیٹ متھو کڈائی بس اسٹینڈ کے قریب کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں بے رحمی سے 26 سیاحوں کو قتل کرنے والے درندہ صفت دہشت گردوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی مانگ اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے رانی پیٹ ضلع کے سابق فوجی جوانوں، وشارم نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن، عام عوام اور تمام تنظیموں کی جانب سے شمعیں جلا کر خاموش خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں دی نیشنل ویلفیئر اسوسیشن کے صدر کرپور ایوب ،نشاط احمد، محمد فہیم ،محمد یونس اور رانی پیٹ متحدہ سابق فوجی بہبود سنگم کے صدر سابق فوجی ایم وینکٹیشن، سیکرٹری سابق فوجی ایم پرماسوامی، خزانچی سابق فوجی وی سی شیکھر اور تنظیم کے دیگر اراکین نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ، قدیم تنظیم آرکاڈ حلقہ سابق فوجیوں کی فلاحی سنگم کے صدر سابق فوجی کے شارنگن، سیکرٹری سابق فوجی جی سبرمنی، خزانچی سابق فوجی ایل سداجوتھی اور تنظیم کے اراکین شریک ہوئے۔ نیشنل سابق فوجیوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین، سابق فوجی گجیندرن اور سابق فوجی منی...

کرشناگیری میں ریٹائرڈ اساتذہ کی اعزازی تقریب اور بہترین تدریسی کارکردگی پر اساتذہ کی ستائش۔

Image
تمل ناڈو : (محمد رضوان اللہ) کرشناگیری تعلیمی ضلع کے کرشناگیری یونین میں خدمات انجام دے کر موجودہ تعلیمی سال میں ریٹائرڈ ہونے والی محترمہ حسینہ تاج، جو کہ میونسپل اردو گرلز مڈل اسکول کوٹائی میں خدمات انجام دے رہی تھیں، اور محترمہ ادیب النساء، جو میونسپل بوائز مڈل اسکول گاندھی روڈ کرشناگیری میں بطور انچارج ٹیچر کام کر رہی تھیں، کے اعزاز میں ایک شاندار ریٹائرمنٹ اعزازی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ تقریب 26 اپریل 2025 بروز ہفتہ سہ پہر 4:15 بجے کرشناگیری اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت کرشناگیری اردو حلقہ تعلیمی افسر جناب فیاض صاحب نے فرمائی اور معززین کو مبارکباد پیش کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر شابو الدین نے استقبالیہ خطاب پیش کیا جبکہ سیکریٹری جناب یارب باشاo نے تقریب کی نظامت کی۔ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹرز، موجودہ ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مبارکبادی پیغامات دیے۔ اس موقع پر کرشناگیری ضلع کے چیف ایجوکیشنل آفیسر (CEO) نے دونوں ریٹائرڈ اساتذہ کو شال اڑھاکر، یادگاری ڈھال اور تحفہ دے کر ان کی خدمات کو خراج تحسین...

مرحبا مرحبا مرحبا مرحبا۔گوہر۔ رازداں کے مصنف محمد رفیق صاحب۔ مرحبا۔

Image
مرحبا مرحبا مرحبا مرحبا۔ گوہر۔ رازداں کے مصنف محمد رفیق صاحب۔  مرحبا۔  آپ نے اک ایسے پر خطر دور میں تاریخی کتاب گوہر ۔ رازداں تصنیف کرنے کا بیڑا اٹھایا جب یہ دنیا کرونا وائرس جیسی مہلک وبا ء سے دوچار تھی تمام دنیا کے لوگ اپنی اپنی جان بچانے کی فکر میں گھروں میں قیدیوں سے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو چکے تھے اور اس وباء سے یوں بچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ بھایء بھایء سے باپ بیٹے سے شوہر بیوی سے اولاد ماں باب سے ڈر رہے تھے کہ کہیں یہ مولک بیماری ہمیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لے ہر انسان اپنے خدا کو یاد کر رہا تھا او طوبہ تلا کر رہا تھا اتنا بھیانک ماحول میں اپنی 67 سالہ زندگی میں کبھی نہیں دیکھا تھا کہ اگر گھر میں کسی شخص کا انتقال ہو جاتا تو اس کی تدفین یا چتا جلانے کو صرف چار آدمی کی اجازت ہوتی میت کے ہمراہ سرکاری عملہ شریک رہتا لاش کو پلاسٹک میں لپیٹ کر تدفین کی جاتی ہا چتا جلایء جاتی جس گھر میں میت ہوتی اسکے گھر والوں کو کرون ٹاءںم کر دیا جاتا یعنی شہر سے دور اسپتال میں ایڈمٹ کردیا جاتا اس پر خطر دور میں آپ خدمت ۔ خلق اور اپنے ذہن میں جو ایک تاریخی خاکہ اس کو پایہء تکمیل...

صحیح رہنمائی ہی روشن مستقبل کی کنجی ہے : عبدالحسیب لنجے۔

Image
اکلکوٹ : (نمائندہ) آج جب ہم اکیسویں صدی کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی کی طرف رجحان میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے بعد "آگے کیا؟" یہ سوال اکثر طلبہ اور ان کے والدین کو الجھن میں ڈال دیتا ہے۔ ایسے میں کیرئیر گائیڈنس ایک مؤثر اور ضروری راستہ بن کر سامنے آتا ہے۔ انہی خیالات کا اظہار کیرئیر گائیڈنس اور ۳۶۰ کیرئیر وژن کے بانی جناب عبدل حسیب لنجے نے ایک پروگرام میں کیا۔ پروگرام کی صدارت الحاج حسن باشا شکلاگار نے فرمائی۔ آغاز میں داتا بلوری نے قرآن مجید کی خوبصورت تلاوت کی۔ رہبر فاؤنڈیشن اکل کوٹ کے زیر اہتمام اس پروگرام میں عبدل حسیب لنجے نے کہا:  "تعلیم کے راستے بے شمار ہیں، مگر صحیح راہ کا انتخاب ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں تعلیم وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں طلبہ کے لیے تعلیم کے کئی راستے کھلے ہیں، مگر بدقسمتی سے اکثر طلبہ ان مواقع سے ناواقف ہیں، جس کے باعث باصلاحیت طلبہ بھی غلط فیصلے کر بیٹھتے ہیں۔ عبدالحسیب لنجے نے پر...

اپنے آپ کو مکمل طور سے اللہ کے سپرد کرو۔قرآن کے نظر سے۔ازقلم : پروفیسر مختار فرید (بھیونڈی مہاراشٹرا)

Image
اپنے آپ کو مکمل طور سے اللہ کے سپرد کرو۔ قرآن کے نظر سے۔ ازقلم : پروفیسر مختار فرید (بھیونڈی مہاراشٹرا) اور ہم نے اس میں یعنی تورات میں ان کے لئے لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک و کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں کا قصاص بدلہ یعنی بدلہ ہوگا پھر جس نے اس قصاص کو بخش دیا تو اس کے لئے کفارہ گناہوں کی معافی یعنی وہ جو بخشنے کا عمل ہے اس کے لئے گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہو جائے گا.  ظالم کون لوگ ہیں اور جو اللہ کے نازل کردہ فرمان کے ذریعے فیصلہ نہیں کریں گے تو وہی لوگ ظالم ہوں گے-  اس آیت کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس کے معاحول پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے جن مسائل سے ہمارے سماج دوچار ہے اور سارے مسائل ایسے ہیں جس کی وجہ سے پورا سماج بد امنی اور انسان میں عجیب غیر ضروری ایسی فضا بنا رہا ہے، جو ایک بیچینی اور اناکی کا معاحول ہے ہر طرف انسان کو اب انسان سے بھروسہ اٹھ گیا ہے یہ کوئی جملہ ایسا نہیں جو کسی ناول میں لکھا ہو یا کسی ڈرامے کا کوئی حصہ ہو یا کسی فلمی سٹار نے زبان سے آداکیا ہو یہ زندگی کی وہ حقیقتیں ہیں ...

منیار برادری کی اجتماعی شادی تقریب میں پہلگام شہداء کو خراج عقیدت، پاکستانی پرچم پھاڑ کر احتجاج۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شہر میں برادری کی تیسری اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد ششگر مسلم سماج فاؤنڈیشن سپریم کالونی جلگاؤں نے کیا۔  اس موقع پر جلگاؤں ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ نے تین تجاویز پیش کیں، جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ 22 اپریل کو پہلگام میں بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے 26 ہندوستانیوں کو دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ دہشت گردوں کی مذمت کی گئی اور 8 دولہاوں کے ہاتھوں سے پاکستانی پرچم اور دہشت گردوں کی تصاویر پھاڑ دی گئیں۔ اس موقع پر ضلعی صدر فاروق شیخ، سپریم کالونی برادری شاخ کے صدر ڈاکٹر فیروز احمد، آرکو کے بشیر بھرانی، ٹکی اسٹیٹ کے عبدالقادر کچھی، عبدال ٹرانسپورٹ کے انور خان، کل جماعتی تنظیم کے سید چاند، مرکز کے سلیم سیٹھ، مکتائی نگر کے حکیم چودھری، یاول کے کریم ممبر، عرفان، شیخ اسرار اقبال، صادق خان، فاروق احمد، فاروق شیخ اور دیگر شامل تھے۔ شیخ آصف شیخ عقیل ، نور محمد، افضل منیار، عقیل شیخ ،کریم وغیرہ ہزاروں افراد موجود تھے۔

سید نیاز علی بھیا فاؤنڈیشن، جلگاؤں کے زیر اہتمام پتلا جلانا 'اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) وطن عزیز بھارت نے کبھی اپنے طور پر بے جاں کسی پر حملہ آوری نہیں کی۔ اس کے باوجود ہمارا پڑوسی ملک پاکستان ہمیشہ دہشت گردوں کے ذریعے وطن عزیز میں تشدد کو ہوا دیتا رہا ہے۔ اسی طرح ایک بار پھر پاکستان کے زیر حمایت دہشت گردوں نے حال ہی میں کشمیر کے پہلگام میں وادی بسران کے سیاحتی مقام پر نہتے، معصوم سیاحوں پر بزدلانہ حملہ کیا، جس میں 26 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس واقعے پر نیاز علی بھیا فاؤنڈیشن نے پاکستان اور دہشت گردوں کی مذمت کے لیے دہشت گردوں کی تصویروں کو نذر آتش کر کے اس ناخوشگوار واقعے کی شدید مذمت کی اس موقع پر موجود تمام ہندو- مسلمان بھائیوں نے اپنی بازوؤں پر سیاہ فیتے باندھے تھے ۔ اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ’’دودھ مانگے تو کھیر دیگیں، کشمیر مانگے تو چر دے گے، ہم سے جو ٹکرائے گا وہ مٹی میں مل جائے گا، مردہ باد پاکستان مردہ باد، مردہ باد مردہ باد انتہا پسندی، دہشت گردی مردہ باد، زندہ باد زندہ باد ہندوستان زندہ باد، جئے ہند کے نعرے لگاتے ہوئے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔ اس موقع پر ایاز عالی اور خالد بابا باغبان ...

دعوت اسلامی ہند کا ایک عظیم کارنامہ۔معذورین گونگے بہرے نابینا افراد کے لیے مدرسہ المدینہ کا بالاسندور میں قیام ۔

Image
جلگاؤں۔ (عقیل خان بیاولی) اسلام ایک ایسا عالمی اور آفاقی مذہب ہے جو انسانیت کے ہر طبقے کو عزت، مقام اور سہارا فراہم کرتا ہے۔ معذورین افراد بھی اسلامی معاشرےکا اتنا ہی اہم حصہ ہیں جتنا کہ صحت مند افراد۔ شریعتِ مطہرہ نے انہیں خصوصی رعایتیں دی ہیں اور معاشرتی سطح پر ان کے حقوق کے تحفظ کی تعلیم دی ہے۔ اسی جذبۂ رحمت و خیرخواہی کے تحت دعوتِ اسلامی ہند نے گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کے لیے ایک عظیم الشان مدرسے کا قیام فرما کر ایک روشن مثال قائم کی۔  یوں اگر ہم دیکھیں تو قرآنی آیات اور احادیث طیبات میں بھی معذورین کے حوالے سے فرامینِ رب العزت و فرامین رسول مقبولﷺ جا بجا موجود ہیں۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے لَیْسَ عَلَى الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَى الْمَرِیْضِ حَرَجٌ ۔۔۔ ترجمہ کنزالایمان ۔۔۔ نہ اندھے پر تنگی اور نہ لنگڑے پر مضائقہ اور نہ بیمار پر روک۔۔۔  قرآن کریم میں اور بھی دیگر مقامات پر اللّٰہ تعالیٰ نے معذور افراد کے حوالے سے اس پر رعایت و تخفیف کا ذکر فرمایا ہے ۔۔۔  احادیث طیبات میں نبی کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے ک...

آج - 27 اپریل .....اردو میں ما بعد جدید نظریہ کے حامل شاعروں میں اپنی منفرد شناخت، نگارشات اور نو تراشیدہ لفظی ترکیبات کے سبب معروف اور ممتاز شاعر” مقیم اثر بیاولی صاحب “ کا یومِ وفات...(بشکریہ...ڈاکٹر مشاہد حسین رضوی)

Image
آج - 27 اپریل .....اردو میں ما بعد جدید نظریہ کے حامل شاعروں میں اپنی منفرد شناخت، نگارشات اور نو تراشیدہ لفظی ترکیبات کے سبب معروف اور ممتاز شاعر” مقیم اثر بیاولی صاحب “ کا یومِ وفات... (بشکریہ...ڈاکٹر مشاہد حسین رضوی) اردو میں ما بعد جدید نظریہ کے حامل شاعروں میں اپنی منفرد خصوصیات، اچھوتی اور نرالی نگارشات اور نو تراشیدہ لفظی ترکیبات کے سبب مقیم اثرؔ بیاولی ثم مالیگانوی کا نام ممتاز اور نمایاں مقام و منصب پر فائز ہے۔ آپ ادارہ رسیدہ روایتی ترقی پسندی، فیشن زدہ روایتی جدیدیت پسندی،  کوتا ہ رسیدہ اشتراکیت پسندی کے فرقہ وارانہ تعصبات کے خول سے ماورا ہمہ جہت و ہمہ گیر بلکہ عالمگیر و آفاقی روحانیت پسند، اخلاقیت پسنداور فطری انسانی بصیرت و بصارت کے حامل سکندرانہ اداؤں اور قلندرانہ جلال کے امیٖن ایک اچھے اور سچے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایہ انشاپرداز اور مایۂ ناز نثر نگار بھی ہیں۔ بقولِ نظام صدیقی : ’’ پچاسوں دیوانوں کا دیوانہ شاعر … مقیم اثرؔ کا ما بعد جدید تخلیقی شعری کردار اکیسویں صدی کو محیط وہ برق رَو معانی آفریں، جہت نما، روشن سفر ہے، جو بھٹکی ہوئی غزل اور نظم کا ق...

جلگاؤں ڈسٹرکٹ بلڈ ڈونر ایسوسی ایشن کا قیام۔ "ہر گھر خون کا عطیہ کرنے والا ہے، ہر گھر والا خون کا عطیہ کرنے والا ہے..."اس نعرے کے ذریعے خون عطیہ کرنے والے دوست کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل ) جلگاؤں ڈسٹرکٹ بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کا قیام جلگاؤں ضلع میں خون کے عطیہ دہندگان کو منظم کرنے اور ضرورت مند مریضوں کو وقت پر خون فراہم کرنے کے مقدس مقصد کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ اس تنظیم کی رجسٹریشن کو چیریٹی کمشنر آفس نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے، اور تنظیم خون کے عطیہ جیسے اہم کام کو انجام دینے کے لیے تیار ہے۔ ایڈوکیٹ جمیل دیش پانڈے نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ اسوسی ایشن کا مقصد جلگاؤں ضلع میں ہر خاندان میں کم از کم ایک خون عطیہ کنندہ تیار کرنا ہے۔ اس کے لیے مختلف سرگرمیاں، آگاہی مہم، اسکولوں اور کالجوں میں رہنمائی اور سماجی تنظیموں اور ڈاکٹروں کے ساتھ تعاون کا اہتمام کیا جائے گا۔ خون کے باقاعدہ عطیہ کرنے والوں کی فہرست ، ان کی معلومات اور ضرورت پڑنے پر ان سے فوری رابطہ کرنے کے لیے ایک نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ ضلع میں ہر تعلقہ کی سطح پر انجمن کی ایک شاخ قائم کی جائے گی اور ’’خون دوست‘‘ کے نعرے کے تحت عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی۔  بلڈ ڈونر کا ڈیٹا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز (موبائل ایپ، واٹس ایپ گروپ، ویب سائٹ) کے ذریعے جمع کیا جائے گا۔ ہن...