تمل ناڈو کے شہرتمری میں سبکدوش اساتذہ کے اعزاز میں شاندار تقریب۔

تمل ناڈو : (محمد رضوان اللہ) رانی پیٹ ضلع کے تمری یونین میں تمل ناڈو پرائمری اینڈ مڈل اسکول گریجویٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام، اپنی خدمات مکمل کرنے والے اساتذہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ریاستی جنرل سکریٹری و جاگٹو-جیو ریاستی کوآرڈینیٹر جناب سی. شیکر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ریٹائرڈ اساتذہ کو یادگاری تحائف پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریاستی صدر رمیش بابو، خزانچی مرگن اور دیگر ریاستی ذمہ داران محمد رضوان اللہ، پلنی بابو، مرلی، رویندرن، امرتھ لنگم، سیواکمار اور کمل نے بھی شرکت کر کے مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں سو سے زائد اساتذہ نے شرکت کی، آخر میں شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف دوپہرانے کا اہتمام کیا گیا اور سبھی کو یادگاری تحائف دیے گئے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔