اسکالرشپ امتحان میں پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول شولاپور کی کامیابی۔
شولاپور : شہر کے ممتاز ، تاریخی اور مشہور و معروف ادارے "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول شولاپور" کے پانچ طالب علموں نے مہاراشٹر اسٹیٹ ايگزامنیشن کونسل پونه کی جانب سے منعقد کیے گئے پانچویں اور آٹھویں اسکالرشپ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ امسال کونسل کی طرف سے منعقد کیے گئے اس اسکالرشپ امتحان میں مدرسہ ہٰذا کے اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کے ذریعے اسکول کے پانچ طالب علموں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ایگزامینیشن کونسل پونے کے زیر اہتمام پنجم کلاس کے چار طالب علموں نے اور ہشتم جماعت کے ایک طالب علم نے ، اس طرح کل پانچ طالب علموں نے اسکالرشپ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
جس میں
1) علی وسیم انصاری ،
2) نعمان عارف انعامدار
3) فواد صادق رنگریز
4) اسد سیّد براجدار کے علاوہ
5) مُحمّد علی ریاض شیخ ، یہ طالب علم شامل ہیں
ان طالب علموں کو مدرسہ ہذا کے اساتذہ شیرین خان (انچارج)، اکبر پٹھان ،حاجرہ ماشال والے ، نکہت نلا مندو، اُمّ زما پٹھان ، مسرت شیخ ، ناظمین پٹیل ، عبد الرؤف پٹیل ، لبنیٰ شاہپورے ، شبانہ شاء بھائی، الیاس شیخ، ، شبنم شیخ ، عظمٰی اُستاد، آفرین مُلّا اور عالیہ انعامدار نے رہبری کی۔
اس موقع پر مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار، محمد علی شیخ ، وسیم نلّا مندو، ، ریاض سیّد ، فرزانہ نداف، ذاکر شاہپورے، اور دیگر اساتذہ، والدین اور طلباء و طالبات نے ان ہونہار طالب علموں کی تعریف کی اور مبارکباد پیش کی۔
Comments
Post a Comment