پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق شیخ کو "راشٹر سیوا سمان" ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) 29 اپریل 2025 کو پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق شیخ بھوساول جو گزشتہ دو دہائیوں سے جدید ٹیکنولوجی اور مصنوعی ذہانت کے موضوعات پر بین الاقوامی سطح پر کارگزاریاں انجام دے رہے ہیں کو فیئر انڈیا فاؤنڈیشن، لکھنؤ، یوپی کی طرف سے قومی سطح کا راشٹر سیوا سمان اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر شیخ کو
AI، Bionic Brain Modeling، Humanoid Robotics، Super Artificial Intelligence، Artificial General Intelligence اور Artificial Wisdom
کے شعبوں میں ان کی شاندار اور نمایاں تحقیق اور ان شعبوں میں تحقیقی مقالات، کتابیں، کانفرنس،اور پیٹنٹ شائع کرانے جیسی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔انھیں ملے اس اعزاز پر علمی تعلیمی بالخصوص سائنس ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات و تنظیموں نے مبارکباد پیش کی ہے۔
Comments
Post a Comment