رانی پٹ کے سابق فوجی جوانوں نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کہ شدید مزمت اور خراج عقیدت۔
رانی پیٹ: (محمد رضوان اللہ) 27/4/3025 شام 5:30 بجے رانی پیٹ متھو کڈائی بس اسٹینڈ کے قریب کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں بے رحمی سے 26 سیاحوں کو قتل کرنے والے درندہ صفت دہشت گردوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی مانگ اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے رانی پیٹ ضلع کے سابق فوجی جوانوں، وشارم نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن، عام عوام اور تمام تنظیموں کی جانب سے شمعیں جلا کر خاموش خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس پروگرام میں دی نیشنل ویلفیئر اسوسیشن کے صدر کرپور ایوب ،نشاط احمد، محمد فہیم ،محمد یونس اور رانی پیٹ متحدہ سابق فوجی بہبود سنگم کے صدر سابق فوجی ایم وینکٹیشن، سیکرٹری سابق فوجی ایم پرماسوامی، خزانچی سابق فوجی وی سی شیکھر اور تنظیم کے دیگر اراکین نے حصہ لیا۔
اس کے علاوہ، قدیم تنظیم آرکاڈ حلقہ سابق فوجیوں کی فلاحی سنگم کے صدر سابق فوجی کے شارنگن، سیکرٹری سابق فوجی جی سبرمنی، خزانچی سابق فوجی ایل سداجوتھی اور تنظیم کے اراکین شریک ہوئے۔
نیشنل سابق فوجیوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین، سابق فوجی گجیندرن اور سابق فوجی منی رتھنام نے بھی شرکت کی۔
رانی پیٹ ضلع آریما سنگم کے صدر، سیکرٹری، خزانچی اور اراکین نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
رانی پیٹ ضلع 324 ایچ کے ضلعی صدر ڈاکٹر لائن گوری جگن ناتھ نے بھی پھول نچھاور کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔یہ تمام سرگرمیاں پولیس کے تعاون سے پُرامن طور پر منعقد ہوئیں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا.
Comments
Post a Comment