سید نیاز علی بھیا فاؤنڈیشن، جلگاؤں کے زیر اہتمام پتلا جلانا 'اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) وطن عزیز بھارت نے کبھی اپنے طور پر بے جاں کسی پر حملہ آوری نہیں کی۔ اس کے باوجود ہمارا پڑوسی ملک پاکستان ہمیشہ دہشت گردوں کے ذریعے وطن عزیز میں تشدد کو ہوا دیتا رہا ہے۔ اسی طرح ایک بار پھر پاکستان کے زیر حمایت دہشت گردوں نے حال ہی میں کشمیر کے پہلگام میں وادی بسران کے سیاحتی مقام پر نہتے، معصوم سیاحوں پر بزدلانہ حملہ کیا، جس میں 26 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس واقعے پر نیاز علی بھیا فاؤنڈیشن نے پاکستان اور دہشت گردوں کی مذمت کے لیے دہشت گردوں کی تصویروں کو نذر آتش کر کے اس ناخوشگوار واقعے کی شدید مذمت کی اس موقع پر موجود تمام ہندو- مسلمان بھائیوں نے اپنی بازوؤں پر سیاہ فیتے باندھے تھے ۔ اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ’’دودھ مانگے تو کھیر دیگیں، کشمیر مانگے تو چر دے گے، ہم سے جو ٹکرائے گا وہ مٹی میں مل جائے گا، مردہ باد پاکستان مردہ باد، مردہ باد مردہ باد انتہا پسندی، دہشت گردی مردہ باد، زندہ باد زندہ باد ہندوستان زندہ باد، جئے ہند کے نعرے لگاتے ہوئے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔ اس موقع پر ایاز عالی اور خالد بابا باغبان دونوں افراد کے ہاتھوں دہشت گردوں کے پتلے جلاے گۓ ۔ اس موقع پر حاجی رحمن شیخ، حاجی عبدالغنی، ڈاکٹر پرمل مزومدار، یوگیش مراٹھے، سید عمر، جمیل شیخ، سید جاوید، کامل خان، حاجی شیخ سعید، شفیع شیخ، نتن شیمپی، رویندر کھیرنار، نندوکمار وانی، الیاس نوری، عزیز مجاور، حاجی اکبر مہر، اکبر، عبدالقادر، عبدالقادر، ابراہیم، زبیر رنگریز، نور محمد شیخ، متین نور بشر، منوج جین اور کئی دوسرے ہندو اور مسلم بھی بھائی موجود تھے۔
Comments
Post a Comment