رانی پیٹ ضلع میں عازمین حج کے لیے خصوصی ویکسینیشن کیمپ۔

تمل ناڈو : (محمد رضوان اللہ) رانی پیٹ ضلع پبلک ہیلتھ اینڈ پریوینٹیو میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 2025 کے لیے حج عازمین کے لیے ایک خصوصی ویکسینیشن کیمپ دو دنوں (29.04.2025، 30.04.2025) تک ضلع ہیڈ کوارٹر گورنمنٹ ہسپتال، والاجاپیٹ میں منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ کا افتتاح رانی پیٹ کے ضلع ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی۔ سنتھل کمار نے کیا۔ اس کیمپ میں 246 حجاج کرام نے شرکت کی اور فائدہ حاصل کیا۔
ہم تہہ دل سے اپنے معزز ضلع کلکٹر ڈاکٹر جے۔ یو۔ چندرکلا، آئی۔ اے۔ ایس، رانی پیٹ کے ضلع ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی۔ سنتھل کمار اور والاجا گورنمنٹ ہسپتال کی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اُوشا نندنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہماری بھرپور معاونت کی۔اس موقع پر کرپورایوب, نشاط احمد محمد فہیم محمد تمیم کرپور یونس اور دوسرے ایگزیکٹو ممبر شامل تھے۔
"دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن، میلویشارم" کی جانب سے ان سب کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔