پہلگام دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کی یاد میں میلوشارم میں تعزیتی تقریب۔
تمل ناڈو: (محمد رضوان اللہ) 28 اپریل 2025 بروز پیر جموں و کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آئے دہشت گرد حملے میں 26 سیاح جاں بحق ہو گئے۔ اس سانحہ پر میلوشارم دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر میلوشورم مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے نائب صدر اور میلوشارم مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی پبلک اسکول کے ٹرسٹی عالی جناب ایس۔ زیڈ۔ افتخار احمد صاحب کی زیر قیادت شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
تقریب میں اس بزدلانہ اور انسانیت سوز حملے کی شدید مذمت کی گئی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر کرپور ایوب ، نشاط احمد ،محمد فہیم، عبدالحلیم اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے *
Comments
Post a Comment