صدف آراء محمد شفیع چوبدار، سگری، کا پی۔ایچ۔ڈی۔ اُردو ڈگری کا وائوا کامیابی سے ہمکنار۔ پرنسپل ڈاکٹرعقیلہ سید غوث کا بصیرت آمیز تبصرہ۔
سولاپور : (اقبال باغبان) 30/اپریل، اُردو پی۔ایچ۔ڈی۔ ریسرچ سینٹر پُنیہ شلوک اہلیا دیو ہولکر سولاپوریونیورسٹی سولاپورکی ریسرچ اسکالر صدف آراء محمد شفیع چوبدار سگری کا وائوا ڈاکٹروسنت کورے (ڈین ہومینیٹیز) کی صدارت میں کامیابی سے ہمکنارہوا۔ مقالے کا عنوان "مہاراشٹر کی خاتون افسانہ نگاروں کی ادبی خدمات" تھا۔ ابتداء میں ریسرچ اسکالرصدف آراء نے نہایت خوبصورت اور جامع، پی۔پی۔ٹی۔ کے ذریعے اپنے مقالے کی تلخیص پیش کی۔ بعد ازاں حاضرین کے پوچھے گئے تمام سوالات کے مدلل و تسلی بخش جوابات دیے۔ مقالے پر تبصرہ کرتے ہوئے وائوا کے ایکسٹرنل ریفری امبا جوگائی سے تشریف لائی محترمہ پرنسپل ڈاکٹر عقیلہ سید غوث صاحبہ نے کہا کہ ریسرچ اسکالرنے کافی وسیع موضوع کا انتخاب کرکے جراءت کا کام کیااور موضوع کے ساتھ انصاف کیا۔ اپنی تحقیق میں مدلل و مربوط مواد فراہم کیا ہے۔ خواتین کے ادب پر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ صدف آراء سے سبق حاصل کرکے طالبات کو اس ضمن میں آگے آنےکی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ریسرچ گائیڈ نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدف آراء نے بڑھی محنت لگن اور جاںکنی سے اس تحقیقی کام کو انجام دیا ہے۔ میں یہ کہہ سکتی ہوں کے میری رہنمائی میں ایک اچھے موضوع پر اچھا کام کیا گیا ہے۔ میری رہنمائی میں پی۔ایچ۔ڈی۔ کرنے والی یہ پہلی اور آخری طالبہ ہے۔ صدراتی تقریر میں ڈاکٹر وسنت کورے نے رسماً پی۔ایچ۔ ڈی۔ ڈگری تفویظ کرنے کی سفارش کی اور ریسرچ گائڈ اور طالبہ کو مبارکبادی دی۔
صدف آراء کی اس نمایاں کامیابی میں پیرطریقت حضرت شیخ ابراہیم شاہ قادری قمر عتیقی مد ظلہٗ العالی، پُنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکرکے صدرجامعہ پروفیسر ڈاکٹر پرکاش مہانور، نائب صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر لکشمی کانت داما، ریسرچ گائڈ یو۔ای۔ایس مہیلا مہا ودیہ لیہ کی سابق کارگزار پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شیخ، اُردو ریسرچ سینٹر پُنیہ شلوک اہلیا دیو ہولکر کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر گوتم کامبلے، سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر پربھاکر کولیکر، سوشل کالج کے کارگزارپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اقبال تنبولی، سولاپوریونیورسٹی کے سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر بھگوان آدٹ راو۔ کی رہنمائی اور سرپرستی حاصل رہی۔
اس وائوامیں اکھل بھاتی مسلم مراٹھی ساہتیہ سمّیلن کے سیکریٹری اور سینیئر صحافی محترم ایوب نلامندو، حسیب نلامندو، پروفیسر خواجہ بھائی کاکرمکر، ڈاکٹرسمیہ باغبان، ڈاکٹر ودیہ لینڈوے، عبدالمجید سگری، شعیب سگری، فرزانہ سگری، غزالہ شاہ جی، آفرین شاہ جی، پروفیسر تسنیم وڈو، فبیحہ منڈیواڑی، فہمیدہ منڈیواڑی، یعقوب کاکرمکر، ڈاکٹرفرحیں چوبدار، ڈاکٹرفیضان کاکرمکر، ڈاکٹر عفیفہ کاکرمکر، سمینہ کاکرمکر، شیرین کاکرمکر، نے شرکت کی۔ اور مباکبادی دی۔
.jpg)

Comments
Post a Comment