محترم فارق امیر سر کی ریٹائرمنٹ — ایک عہد کا اختتام۔

جلگاؤں (فیضان رفیق) : آج مورخہ 30 اپریل 2025 کو جلگاؤں شہر کے مولانا عبدالرزاق اینگلو اردو ہائی اسکول اور حاجی نور محمد چاچا جونیئر کالج کے معاون پرنسپل، محترم فاروق امیر سر اپنے تدریسی سفر کے آخری مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔ فاروق سر ایک ماہر جغرافیہ کے استاد، محنتی منتظم، اور طلباء و اساتذہ کے محبوب رہنما رہے ہیں۔
انہوں نے کئی دہائیوں تک شعبہ تعلیم میں علم، اخلاق اور خدمت کے جذبے کے ساتھ نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی رہنمائی اور شفقت طلباء کے لیے ہمیشہ حوصلے اور تحریک کا ذریعہ بنی رہے گی۔
اسکول کے اساتذہ، طلباء اور انتظامیہ ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، سکون اور خوشحالی کی دعائیں کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم کو آنے والی نسلوں کے لیے مفید و بابرکت ذریعہ بنائے۔ آمین۔
اساتذہ و طلباء: مولانا عبدالرزاق اینگلو اردو ہائی اسکول، جلگاؤں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔