منیار برادری کی اجتماعی شادی تقریب میں پہلگام شہداء کو خراج عقیدت، پاکستانی پرچم پھاڑ کر احتجاج۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شہر میں برادری کی تیسری اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد ششگر مسلم سماج فاؤنڈیشن سپریم کالونی جلگاؤں نے کیا۔
اس موقع پر جلگاؤں ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ نے تین تجاویز پیش کیں، جنہیں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ 22 اپریل کو پہلگام میں بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے 26 ہندوستانیوں کو دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ دہشت گردوں کی مذمت کی گئی اور 8 دولہاوں کے ہاتھوں سے پاکستانی پرچم اور دہشت گردوں کی تصاویر پھاڑ دی گئیں۔ اس موقع پر ضلعی صدر فاروق شیخ، سپریم کالونی برادری شاخ کے صدر ڈاکٹر فیروز احمد، آرکو کے بشیر بھرانی، ٹکی اسٹیٹ کے عبدالقادر کچھی، عبدال ٹرانسپورٹ کے انور خان، کل جماعتی تنظیم کے سید چاند، مرکز کے سلیم سیٹھ، مکتائی نگر کے حکیم چودھری، یاول کے کریم ممبر، عرفان، شیخ اسرار اقبال، صادق خان، فاروق احمد، فاروق شیخ اور دیگر شامل تھے۔ شیخ آصف شیخ عقیل ، نور محمد، افضل منیار، عقیل شیخ ،کریم وغیرہ ہزاروں افراد موجود تھے۔
Comments
Post a Comment