Posts

جرمنی میں مقیم زین محمد متین سید کا پہلا روزہ مکمل۔

Image
جرمنی میں مقیم زین محمد متین سید لائق علی وڈو سر (سابق فزیکل ڈائریکٹر سوشل کالج شولاپور) کے نواسے نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کر کے اسلام کے ایک اہم فرض کو ادا کیا۔ زین نے یہ روزہ عمر کے آٹھ سال میں 17 مارچ 2024 کو رکھا۔ زین کے والد محمد متین معین سید میکانیکل انجینئر ہیں اور جرمنی میں زیر ملازمت ہیں۔ بچے نے یہ روزہ جرمنی میں رکھا۔ اس کے اس فریضہ دین کی ادا ئیگی پر والدین اور رشتہ داروں نے خوشی ومسرت کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازہ۔   صدائے مہاراشٹر کی طرف سے  زین محمد متین سید اور اس کے والدین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔🌹🤲

ایڈورڈ زلیخا عبدالغنی شیخ کا شولاپور کے سینٹرل پبلک نوٹری کی حیثیت سے تقرر۔

Image
شولاپور: (صدائے مہارشٹرکی خصوصی رپورٹ )   ایڈورڈ زلیخا عبدالغنی شیخ  اہلیا ایڈوکیٹ سرفراز پیرزادے کا سینٹرل پبلک نوٹری کی حیثیت سے تقررہوا۔  اس ضمن میں  ایڈوکیٹ ملیندتھوبڑے ، سابق چیرمین و رُکن بارکونسل  مہاراشٹرو گوا کے دست مبارک سے موصوفہ کو گال اور شال دے کر مبارکبادی گئی۔  ایڈوکیٹ زلیخاں کی تعلیمی قابلیت بی اے، ایم ایس ڈبلیو اور ایل ایل ایم ہے۔ آپ پچھلے اٹھارہ سال سے ڈسٹرکٹ سول کورٹ سولاپور میں پریکٹس کر رہی ہیں۔بی۔وی۔پی۔ کالج سولاپور میں لیکچر شپ کر رہی ہیں نیزشولاپور سوشل اسو سی ایشن آرٹس اینڈ کامرس کالج سولاپور میں بھی بحیثیت لیکچرار تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آپ  آرکیٹیکٹ کالج سولاپور و میں  ہراسمنٹ کمیٹی کا پینل ایڈوکیٹ  ہیں۔ پچھلے تین سال سے  کامرس کے طلباء کے لیے"  کنزیومر کورٹ شولاپور  کی تعلیمی سیر"  کا انعقاد کر تی آئی ہیں۔  قابل رکش و ستائش امر یہ کہ آپ  نے اُردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی۔ آپ کی ابتدائی ، ثانو اور اعلیٰ ثانوی تعلیم ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول سے مکمل کی اور بی ۔اے...

روزوں کی پابند ریدا فاطمہ بنتِ معین الدین انصاری۔

Image
(گوونڈی : خان شبنم فاروق کی رپورٹ) محمد معین الدین انصاری کی دس سالہ صاحبزادی ریدا فاطمہ نے اب تک کے مکمل روزے خشوع وخضوع کے ساتھ رکھے ہیں ۔ روزوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ نماز کی ادائیگی بھی اول وقت میں کرتی ہے۔ الحمدﷲ قرآن مقدس کی تلاوت بھی کرتی ہے ۔ جلد ہی قرآن مکمل کرنے والی ہے ۔ 15 سورہ ازبر ہیں ۔ صبح و شام کی دعاؤں کے ساتھ کھانا کھانے کے آداب ، پانی پینے کے اداب، بیت الخلا کے آداب ، وغیرہ یاد ہونے کے ساتھ ان‌پر عمل بھی کرتی ہے۔ ﷲ اس بچی کو نیک و صالح بناۓ ۔ اور اس بچی کے اعمال کو قبول کرے ۔۔  آمین۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس بچی کے والدین اور اساتذہ کو صمیم قلب سے دلی مبارکباد۔ 

سفید پوش۔{افسانہ} از۔۔۔۔خان شبنم فاروق

سفید پوش۔ {افسانہ}  از۔۔۔۔خان شبنم فاروق  (اس افسانہ میں ایسے غیرت مند اور خوددار لوگوں کی زندگی کے حالات پیش کئیے گئے ہیں جو مفلس ہونے کے باوجود ان کی غیرت اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلاے ۔ معاشرے کے ایسے سفید پوش انسان ہی حقیقت میں مستحقین ہوتے ہیں جن کی امداد کرنا صاحبِ نصاب پر واجب ہے) __________________ جس دن وہ دوزخ کی آگ میں  گرم کیا جائے گا  پھر اس سے  ان کی پیشانیاں اور پہلو  اور پیٹھیں داغی جائیں گی ، یہ وہی ہے  جو تم نے اپنے لیے جمع کیا تھا  سو اس کا مزہ چکھو !  جو تم جمع کرتے تھے ۔۔ (القرآن) اور جب تمہارے ہیرے جواہرات تمہاری ہی قبر میں ڈراونے اور شدید خوف میں مبتلا کرنے والے قوی ہیکل کیڑے مکوڑے بن کر آۓ تو اس سے خوف نہ کھانا کیوں کہ یہی وہ بیش بہا قیمتی جواہرات ہیں جو تمہیں صدقات و زکوٰۃ سے روکتے تھے۔اب اسے اسی چاہ اور خواہش کے ساتھ قبول کرو جیسا کہ دنیا میں کرتے تھے ۔۔ اور جب انہی قیمتی دھاتوں کو جلاکر تمہاری پیشانی داغی جاۓ تو واویلا نہ کرنا کیوں کہ یہی وہ دھاتیں ہیں جن کےلیے رشتے داروں سے قطع تعلق کرکے انہیں ان کی ...

زینب اعجاز جام بھائی کا پہلا روزہ مکمل۔

Image
(نامہ نگار)         شولاپورکے معروف سی۔سے۔ زینب اعجاز جام بھائی کی  نورِ نظر اور  ڈاکٹر تبسّم لئیق احمد عثمان آباد کی  نواسی نے پانچ سال کی عمر میں رمضان المبارک میں پہلا روزہ رکھا۔  اس بچی کو تیس حدیث  بیس سورہ ازبر ہیں۔یہ بچی روزانہ سوشل کمپس میں جماعت کے ساتھ تراویح ادا کرتی ہے۔بچی کے اس فریضہ دین ادا کرنے پر ، والد والدہ ، نانا، نای، دادا دای  اور تمام رشتہ دار و دوست احباب نےخوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوےبچی کے حق دُعا کی کہ : اللہ تعالٰی بچی کے  نصیب روشن و تابناک بنائے۔ صدائے مہاراشٹرکی طرف سے اس قابل معصوم بچی اور اس کے والدین کو صمیم قلب سے بےحد مبارکباد۔  

"اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّا"

"اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ  تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّا" آقا نے فرمایا!!!! تمہیں پتہ ہے لیلۃ القدر کیا ؟ یہ افضل رات ہے  ہزار راتوں سے ثواب پاؤگے اسی سال کی عبادت کا  جو مانگو گے وہ پاؤ گے  پوچھا آقاؐ سے عائشہؓ نے  کیا مانگوں میں جو پالؤ لیلتہ القدر کو آقاﷺ نے فرمایا  "اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ  تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّا" نا کہا دنیا ،ناپناہ  دوزخ  نا ہی جنت الفردوس بس مانگو تو مانگو  "اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ  تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّا" ساری رات گزارنا ہے بس عبادت میں ،ندامت میں  ذکر میں، آخرت کی فکر میں  ہر دعا میں بس یہ دعا کروں میں  "اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ  تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّا" از قلم ۔۔۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان

معصوم روزہ دار۔

Image
 عالیہ عمران پٹھان اورمحمد علی عمران پٹھان نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کرکے اپنے دینی فریضے کو بحسن وخوبی ادا کیا۔ عالیہ نے عمر کے سات سال میں اور محمد علی نے عمر کے آٹھ سال میں یہ روززہ مکمل کیا۔  صدائے مہاراشٹرکی جانب سے دونوں معصوم روزہ داروں  اور اس کے اہل خانہ کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔  صوفیا سلمان مُلّا اور طہورہ سلمان مُلّا نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کرکے اپنے دینی فریضے کو بحسن وخوبی ادا کیا۔ صوفیا نے عمر کے آٹھ سال میں اور طہورہ نے عمر کے سات سال میں یہ روززہ مکمل کیا۔  صدائے مہاراشٹرکی جانب سے دونوں معصوم روزہ داروں  اور اس کے اہل خانہ کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 

ڈاکٹر شاہ تابش ریاض احمد کی ایم بی بی ایس امتحان میں نمایاں نمبرز سے کامیابی۔

Image
(جلگاؤں سے انیس الدین کی رپورٹ) حال ہی میں ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں جلگاوں شہر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر تابش ریاض احمد شاہ نے جلگاوں میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس میں نمایاں نمبرز سے کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر تابش کی کے جی سے بارویں تک کی تعلیم اقراء اردو  اسکول سالار نگر میں مکمل ہوئی ایم بی پی ایس کے نتیجے میں نمایاں نمبر سے کامیاب ہونے پر  ڈاکٹر تابش نے اقراء اردو سکول سالار نگر کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب و دیگر اساتذہ سے ملاقات کی اپنے رزلٹ کے متعلق اساتذہ کو بتایا کہ میری اس کامیابی میں اپ لوگوں کی محنت و دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب و دیگر اسٹاف نے ڈاکٹر تابش شاہ کو مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ اسی موقع پر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب و اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب و دیگر ممبران نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات سے نوازا۔ ڈاکٹر تابش کے والد شاہ ریاض احمد اقرا  اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر تابش کے بھائ  ڈاکٹر شاہ دانش بھی اقرا میڈیکیل کا...

محمد سعد کا پہلا روزہ مکمل

Image
محمد سعد نے سات سال کی عمر میں اپنا پہلا روزہ مکمل   کیا۔   صدائے مہاراشٹر کی طرف سے صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔🌹🤲

جلگاؤں کے چھوٹے روزہ دار۔

Image
جلگاؤں کے چھوٹے روزہ دار ایان سید افسر جماعت تیسری ضلع پریشد اردو اسکول لونڈری تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤں ۔ اب تک کے روزے مکمل۔ محمد علی کریم خان جماعت تیسری ضلع پریشد اردو اسکول لونڈری تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤں ۔اب تک کے پورے روزے۔

ڈاکٹر محمد حنیف سگری اور ڈاکٹر عظمیٰ سگری دونوں بھائی بہن کی تاریخ سازشاندار کامیابی۔

Image
۔ (عبدالمنان شیخ کی رپورٹ)  سولاپور کے معروف شاعر و مدرس دولہا صاحب سگری (سابق سرپنچ)کے صاحب زادے ڈاکٹر محمد حنیف سگری (ایم۔بی۔بی۔ایس)اور ڈاکٹر عظمیٰ سگری(بی۔اے۔ایم۔ایس) پتاپور کے یہ بھائی ،بہن پہلے مسلم ڈاکٹر بن کر تاریخ سازشاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔یہ دونوں اپنی کامیابی کا سہرا والدین اور اپنے اساتذہ کو دینا چاہتے ہیں ان۔ کی تربیت کا ہی نتیجہ کہ آج ہم اس مقام پر ہیں ۔ان کی اس شاندار تاریخ ساز کامیابی پر کاجل نگر ڈیولپمنٹ اور ویلفیئر سوسائٹی کے تمام عہدیداران اور اراکین نے دل کی عمیق گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ساتھ ہی ساتھ کلیان نگر ،گجراج نگر ،گجانن نگر اور قرب وجوار میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

اتنی خوشی۔۔۔!!از۔۔۔سراج الدین نلا مندو(راحیل)(پیر کرم علی شاہ پنویل مہا نگر پالیکا اُردو اسکول نمبر ۱۰, رائے گڑھ، مہاراشٹرا۔)

Image
اتنی خوشی۔۔۔!! از۔۔۔سراج الدین نلا مندو(راحیل) (پیر کرم علی شاہ پنویل مہا نگر پالیکا اُردو اسکول نمبر ۱۰, رائے گڑھ، مہاراشٹرا۔) _____________________________________________ پیارے بچوں!  السّلام الیکم۔۔ خوشیاں آنے والی ہیں!!          سبھی سوچ رہے ہونگے کی امتحان کے وقت میں خوشیاں کہاں سے ؟؟ پیارے بچوں امتحان ختم ہونے والے ہیں اور رمضان کا با برکت مہینہ بھی ختم ہونے والا ہے۔ امتحانات ختم ہوجانے کے بعد سبھی بچوں نے چھٹیوں کے لیے الگ الگ تیاریاں کی ہونگی۔          کسی نے کھیل کھیلنے کا سامان خریدنے کی بات اپنے ابّو سے کی ہوگی۔ کسی نے نانی کے گاؤں جانے کی ضد کی ہوگی۔ اور کوئی سوچ رہا ہوگا کی چھٹیوں میں بہت ساری شرارتیں کریں گے۔  لیکن بچوں ایک بات یاد رکھو۔ چھٹیوں میں مزے کرنا بہت اچھی بات ہے لیکن  آنے والے سال آپ کونسی جماعت میں جانے والے ہو، اس بات کی فکر کرتے ہوئے چھٹیاں ختم ہونے سے ایک ہفتہ قبل ہی نئے تعلیمی سال کی تیاری بھی کر لی جائے تو بہتر ہے۔  کیونکہ جب اسکول اور مدارس پھر سے شروع ہوجائیں گ...

جنت جن کی چاہ کرے شب قدر میں۔۔۔.(مضمون)۔ از ۔۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ شولاپور

Image
(مضمون) جنت جن کی چاہ کرے شب قدر میں. از ۔۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ شولاپور  شب قدر کے معنی ''قدر'' کے اصطلاحی معنی کسی چیز کے وجود کی خصوصیت اور اس کی پیدائش کی کیفیت کے ہیں دوسرے لفظوں میں یہ کہا جائے کہ ہر چیز کے وجود کی محدودیت اور اندازے کو ''قدر'' کہتے ہیں" اس رات کو قدر کے نام سے تعبیر کرنے کی وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہےاس رات میں اللہ تعالی نے اپنی قابل قدر کتاب‘ قابل قدر امت کے لئے صاحبِ قدر رسول کی معرفت نازل فرمائی‘ یہی وجہ ہے کہ اس سورۃ میں لفظ قدر تین دفعہ آیا ہے۔(تفسیر کبیر‘ ۳۲:۲۸)قدر کے معنی تنگی کے بھی ہیں۔ اس معنی کے لحاظ سے اس رات آسمان سے فرش زمین پر اتنی کثرت کے ساتھ فرشتوں کا نزول ہوتا ہے کہ زمین تنگ ہو جاتی ہے۔ (تفسیر الخازن‘ ۴:۳۹۵) شب قدر کی فضیلت۔ قرآن مجید میں اس رات کی عبادت کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔ اس حساب سے اس رات کی عبادت تقریباً 83 سال اور 4 مہینے بنتی ہے۔ شب قدر کی رات کو رمضان المبارک کے آخری عشرے کے 10 راتوں میں تلاش کرنا ہے اور مزید بتایا جاتا ہے کہ طاق راتوں میں اس کا اہتمام کرنا ہوتا ہے اور اس ...

ڈاکٹر محمد حنیف سگری اور ڈاکٹر عظمیٰ سگری دونوں بھائی بہن کی تاریخ ساز کامیابی۔

Image
(عبدالمنان شیخ) سولاپور کے معروف شاعر و مدرس دولہا صاحب سگری (سابق سرپنچ)کے صاحب زادے ڈاکٹر محمد حنیف سگری (MBBS)اور ڈاکٹر عظمیٰ سگری (BAMS) پتاپور کے یہ بھائی ،بہن پہلے مسلم ڈاکٹر بن کر تاریخ سازشاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔یہ دونوں اپنی کامیابی کا سہرا والدین اور اپنے اساتذہ کو دینا چاہتے ہیں ان۔ کی تربیت کا ہی نتیجہ کہ آج ہم اس مقام پر ہیں ۔ان کی اس شاندار تاریخ ساز کامیابی پر کاجل نگر ڈیولپمنٹ اور ویلفیئر سوسائٹی کے  تمام عہدیداران اور اراکین نے دل کی عمیق گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ساتھ ہی ساتھ کلیان نگر ،گجراج نگر ،گجانن نگر اور قرب وجوار میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

اقرا اسکول سالار نگر کی طالبات نوشین پٹیل اور پٹیل حنا جونیئر سائنٹسٹ و گولڈ میڈل کے لیے منتخب ۔۔

Image
(جلگاؤں سے انیس الدین کی رپورٹ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہای اسکول سالار نگر جلگاوں میں جماعت دھم کے طالبات نوشین اصف پٹیل اور حنا انیس پٹیل نے حال ہی میں جونیئر سائنٹسٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل و جونیئر سائنٹسٹ کا خطاب جیتا ۔ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام جونیئر سائنٹسٹ مقابلہ جاتی امتحانات کا انعقاد اقرا اکیڈمیک أکولہ کی جانب سے اورنگ اباد میں کیا گیا تھا چار مراحل میں اس امتحانات لیے گئے پہلے تین مراحل کے امتحانات ان لائن پر مبنی تھے جن میں نوشین اصف پٹیل اور حنا انیس پٹیل نے تینوں مراحل میں ان لائن امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کر کے چوتھے مرحلے کے لیے یعنی أف لائن انٹرویو و تحریری کے لیے منتخب ہوئے۔ انٹرویو و تحریری امتحان مولانا ازاد کالج میں اورنگ اباد میں منقد کیا گیا تھا ان دونوں طالبات نے انٹرویو و تحریری امتحان میں بھی اپنے علم کے جوہر بتا کر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جونیئر سائنٹسٹ خطاب و گولڈ میڈل حاصل کیے ۔اس بہتر کارکردگی پر اقراء اسکول سالار نگر کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب و تمام اساتذہ کرام نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ س...

ہمارے روزے اور موبائل۔از۔۔۔۔ پرویز ضیاء الدین ڈنڈوتی (ممبئی)

Image
(مضمون) ہمارے روزے اور موبائل۔ از۔۔۔۔ پرویز ضیاء الدین ڈنڈوتی (ممبئی) ہر سال ماہ رمضان ہمارے بیچ اپنی رحمتیں برکتیں لے کر نازل ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ اس مہمان کی قدر کریں۔ لیکن افسوس آج کل کی نوجوان نسل خصوصی طور پر کالج پڑھنے والا طبقہ رمضان میں سحر و افطار تو کرتا ہے لیکن بقیہ وقت عبادات و تلاوت کی بجائے موبائل میں لگا رہتا ہے۔ اکثر رمضانوں میں مسلم محلوں میں یہ منظر دیکھا جاتا ہے کہ نوجوان لڑکے فری فائر یا ایسے ہی کسی گیم میں لگے رہتے ہیں ۔ روزے کے نام پہ سر پر ٹوپی سجی ہوتی ہے لیکن نماز کے وقت میاں موبائل میں مصروف، تراویح کے وقت گلی کے کسی کونے میں موبائل گیم کی محفل سجی ہوتی ہے۔ جتنے لوگ گیم کھیلتے ہیں اس کے تین گنا سامعین ان محترم حضرات کے موبائل میں نگاہیں گڑائے کھڑے رہتے ہیں۔ میرا ایک سوال ان موبائل گیم کے کھلاڑیوں سے یہ ہے کہ کل روز محشر جب اللہ آپ سے آپ کے روزے کے متعلق سوال کرے گا تو‌آپ کیا جواب دو گے؟  خدارا اس موقع کو غنیمت جانو اور موبائل کا استعمال اس ماہ میں کم سے کم کرو۔  ہم موبائل کا استعمال تلاوت کے‌لئے بھی کر سکتے ہیں۔ آج کل بہت سارے اسلامی ...

الحاج فیاض ملا کی زکات ادا کرنے کی ایک نئی مثالی تحریک ۔

Image
(عبدالمنان شیخ کی رپوٹ)  کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج فیاض ملاجی نے امسال رمضان میں مستحق وغریب خواتین کو بیس نئی سلائی مشین محض اس لیے دی تاکہ اپنی محنت سے خود کفیل بنیں ۔ عبدالمنان شیخ نے تمہیدی کلمات پیش کرتے ہوئے اس تحریک کی ستائش کی اور مزید کہا کہ الحاج فیاض ملا جیسے بے لوث خدمات انجام دینے والے لوگوں سے ہی سماج سے غربت کم ہوسکتی ہے ۔مولانا عبد الکریم( امام و خطیب کاجل نگر مسجد ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ زکات زیادہ تر ایسے لوگوں کو دیجیے کہ اگلے سال زکات لینے والے نہیں زکات دینے والے بن جائیں ان کے دعائیہ کلمات کے ساتھ سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں ۔گزشتہ سال بھی محنت کش غریب طبقے کے لوگوں کو ساز وسامان کے ساتھ بیس ٹھیلے تقسیم کیے تھے تاکہ وہ اپنے قدموں پر کھڑے رہیں کسی کے محتاج نہ بنیں ۔اس موقع پر کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران اراکین اور محلے کے دیگر معزز حضرات بھی موجود تھے۔

الیزہ مصیف شیخ کا پہلا روزہ

Image
شولاپور: (نامہ نگار) (عمران جمعدار) الیزہ مصیف شیخ نے اپنی زندگی کے پہلے روزے کی کامیاب ابتدا کرکے اسلام کے پانچ فرائض میں سے ایک روزہ عملی دلیل پیش کی۔الیزہ جماعت سوم کی طالبہ ہے وہ لیگزیکن انٹرنیشنل اسکول واگولی پونہ میں زیر تعلیم ہے ۔اس کے والد مصیف شیخ پونہ میں انجنیئر ہیں ۔اس بچی نے 14دنوں میں مکمل قرآن پاک کی  تلاوت کی ہے ۔بچی کی تکمیل روزہ پر اس کے والدین اور تمام اہل خانہ اور رشتےداروں نے مبارکباد دی اور بچی کو اپنی دعاؤں سے نوازہ۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے الیزہ اور اس کے والدین کو دل کی عمیق گہرائیوں سے بے حد مبارکباد ۔🌹🤲

اُم ہانی محمد قاسم بڑے پیر نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کیا۔

Image
شولاپور: (نامہ نگار) ام ہانی محمد قاسم بڑے پیر نے اپنی زندگی کے پہلے روزے کی کامیاب ابتدا کر کے اسلام کے پانچ فرائض میں سے ایک روزہ کی عملی دلیل پیش کی۔ ام ہانی بڑے پیر اول جماعت میں ایم۔اے۔پانگل اردو پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ اس کے والد محمد قاسم بڑے پیر  تاجر ہیں۔ بچے کی تکمیل روزہ پر اس والدین اور تمام اہل خانہ اور رشتہ داروں نے مبارکباد دی اور بچے کو اپنی دعاؤں سے نوازہ۔ صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس بچی اور اس کے والدین ورشتہ داروں کو صمیم قلب سے مبارکباد۔ 

فاطمہ ابراھیم پرکار نے پہلا رمضان مکمل کیا ہے ۔

Image
رتناگری (نامہ نگار): فاطمہ ابراھیم پرکار اس بچی نے پہلا رمضان مکمل کیا ہے ۔ فاطمہ دوسری جماعت میں آمشیت اردو اسکول کی طالبہ ہے۔فاطمہ نے پہلا رمضان اپنی عمر کے 7سال میں رکھا ہے ۔ جس کے مکمل کرنے پر اسے سماج کے تمام شعبوں سے سراہا گیا ہے اور آج اس بچی کی ایمانی تقویت اور اسلامی فریضہ کی ادائگی کے موقع پر والدین، ،تمام دوست اور اہل خانہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس معصوم اور اس کے  والدین اور متعلقین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔