ایس آئی آر نوٹس کے سلسلے میں ایف۔ایم۔ایم۔ جالنہ یونٹ کی الیکشن کمیشن آفیسر سےملاقات - سماعت کے دوران شہریوں کو پیش آنے والی دشواریوں سے آگاہ کیا؛ غیر ضروری گھبراہٹ سے بچنے کی اپیل۔


جالنہ(سید شاکر) ، 30 ستمبر 2026: فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس (FMM)، جالنہ یونٹ کے ایک وفد نے آج جالنہ کے الیکشن کمیشن آفیسر سے ملاقات کرکے SIR کے تحت جاری نوٹسز اور ان کی سماعت کے دوران شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔
ایس آئی آر SIR نوٹسز کی سماعت کا آج پہلا دن تھا۔ FMM کے نمائندوں نے ITI کالج میں جاری سماعت کا جائزہ لیا، جہاں بڑی تعداد میں شہری صبح سے اپنی باری کے انتظار میں موجود تھے۔ کئی افراد کو مقررہ وقت سے زیادہ انتظار کرنا پڑا، جبکہ ضروری دستاویزات، انہیں جمع کرنے اور اپ لوڈ کرنے کے طریقۂ کار کے حوالے سے بھی شہریوں میں ابہام پایا گیا۔
وفد نے یہ تمام مسائل الیکشن کمیشن آفیسر کے سامنے پیش کیے اور SIR سے متعلق الیکشن کمیشن آف انڈیا کی نئی ہدایات کے مطابق شہریوں کو دستیاب سہولیات کے بارے میں وضاحت طلب کی۔
الیکشن کمیشن آفیسر نے وفد کو بتایا کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نوٹس حاصل کرنے والے افراد مقررہ طریقۂ کار کے مطابق اپنے ضروری دستاویزات BLO کو فراہم کریں۔ BLO ان دستاویزات کی تصدیق کرکے انہیں ECINET پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ بعض صورتوں میں BLO شہریوں کے گھر جاکر بھی دستاویزات حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جہاں سماعت ضروری ہو، وہاں نوٹس حاصل کرنے والے شخص کی جانب سے خاندان کا کوئی بالغ اور مجاز فرد بھی حاضر ہوسکتا ہے، جبکہ آن لائن طریقے سے بھی سماعت کی سہولت دستیاب ہے۔
ایف ایم ایم FMM جالنہ یونٹ نے سماعت مراکز پر شہریوں کے لیے مناسب رہنمائی، Help Desk اور بہتر انتظامات فراہم کرنے کی درخواست بھی کی، تاکہ بزرگوں، خواتین، مزدوروں اور دیگر شہریوں کو غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایف ایم ایم FMM جالنہ یونٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ SIR نوٹس کے سلسلے میں گھبرائیں نہیں، تاہم نوٹس کو نظرانداز بھی نہ کریں۔ اپنے متعلقہ BLO سے رابطہ کرکے ضروری دستاویزات تیار رکھیں اور مقررہ طریقۂ کار کے مطابق تعاون کریں۔
اس موقع پر FMM جالنہ یونٹ کے عہدیداران مفتی فہیم احمد، انجینئر قاضی سہیل، شیخ عبدالمجیب، آصف انصاری، صغیر پہلوان، عطا بخشی سر، عقیل فرخانی، شیخ اسماعیل، مزمل خان، اشرف بھائی وغیرہ موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔