بی۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول میں اُردو خوشخطی مقابلہ اور رنگ بھرو مقابلہ کا انعقاد۔
بی۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول میں اُردو خوشخطی مقابلہ اور رنگ بھرو مقابلہ کا انعقاد۔
جلگاؤں: اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بی۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول میں جماعت اول سے جماعت چہارم تک کے طلباءکی تخلیقی صلاحیتوں،اردو زبان سے محبت اور فنی ذوق کو فروغ دینے کے مقصد سے اسکول میں اُردو خوشخطی مقابلہ اور رنگ بھرو مقابلہ کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔ اس مقابلے میں اول تا چہارم کے تمام طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔
اس مقابلے میں طلباء وطالبات نے نہایت جوش و خروش اور بھرپور دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا خوشخطی کے مقابلے میں بچوں نے صاف،خوبصورت اور دلکش انداز میں اُردو تحریر پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ جبکہ رنگ بھرو مقابلہ میں ننھے فن کاروں نے مختلف رنگوں کے حسین امتزاج کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارت کا خوبصورت اظہار کیا ۔
اسکول ھذا کے ہیڈماسٹر اسلم خان سر کی رہنمائی میں خوشخطی انچارج آصف سر اور امرین مس اور رنگ بھرو مقابلہ کے انچارج حفیظ النساء مس اور آصف سر نے اس سرگرمی کا انعقاد کیا ۔ اینگلو اُردو ہائی اسکول کے ڈرائنگ ٹیچر شریف سر نے اپنا قیمتی وقت ہمارے طلباء وطالبات کو دیا ۔ اور طلباء وطالبات کی رہنمائی کی ۔جلد ہی سر دونوں سرگرمی میں اول ،دوم اور سوم آنے والے طلبہ کے رزلٹ ظاہر کریں گے۔
اس مقابلے کی کامیابی میں اسکول ھذا کے تمام اساتذہ رفعت بانو مس،جمیلہ بی مس،شگفتہ مس،صادق سر،ثمیرہ مس،عائشہ مس،ناظمہ مس،اسماء مس،رضوانہ مس اور غیر تدریسی عملہ عمران سر اور عرفان بھائی نے بھرپور تعاون کیا ۔
Comments
Post a Comment