بھساول میں آل انڈیا فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد -
بھساول (راست) شہر بھساول میں عثمان یونایںٹیڈکلب کی جانب سے 19Aآل انڈیا فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز 27 ستمبر 2026 کو ہوا،ٹورنامینٹ میں مختلف شہروں سے جسمیں ممبئی ،ناسک،جلگاوں،اورنگ آباد،بلڈانا،بھساول،جلگاوں جین گروپ سے18ٹیموں نے حصہ لیا ۔فاںٔنل مقابلہ 27ستمبر2026کو عثمان یونایںٹیڈکلب اور جلگاؤں کے درمیان کھیلا گیا ۔مقابلہ آخری وقت تک تجسّس بھرا رہا۔آخری چند منٹ پہلے عثمان کلب کی جانب سے نصرکاکا نے شاندار گول کرکےجیت حاصل کی فاتح ٹیم کو اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی Rtd Traffic Inspector, بھساول کی علمی ادبی و تعلیمی شخصیت ،الحراءپراںٔمرء اسکول کے چیرمین حاجی انصاراحمد کے ہاتھوں انعام سے نوازا گیا فاتح ٹیم کو 31000روپیے اور کپ ریحان باغبان کے ہاتھوں،رنر ٹیم کو15000روپیے اور کپ کی شکل میں دیاگیا اسکے علاوہ بیسٹ گول کیپر،بیسٹ اسکورر،اور پلیر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی مہمانوں کے ہاتھوں سے انعامات دیے گئے اختتامی تقریب میں بطور مہمان ڈاکٹر حامد حسین،حاجی حسین خان ،محمد یونس،محمد طلحہ اور محمد فاروق کےعلاوہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات ،منتظمین،کھلاڑیوں،کوچیزاور فٹبال شائقین نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر محمد عمر یونس نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کھیلوں کےفروغ کی جانب اہم قدم ہےاس سے مقامی نوجوانوں کو بھی صلاحیتیں نکھارنے کی ترغیب ملی گی۔
Comments
Post a Comment