Posts

افسانہ - زندگی پھر مسکرائی۔۔ ازقلم : راشدہ یاسمین، سکلیشپور (ہاسن، کرناٹک)

Image
افسانہ -  زندگی پھر مسکرائی۔ ازقلم : راشدہ یاسمین، سکلیشپور (ہاسن، کرناٹک) موبائیل:9035972491 سنم غیر معمولی حسن و وقار کی حامل ایک ایسی باوقار خاتون تھی جسے دیکھنے والا ٹھہر سا جاتا۔ اس کی شخصیت میں ایک عجیب سی کشش تھی—سادگی میں لپٹی ہوئی دلکشی، اور آنکھوں میں چھپی ہوئی ایک خاموش کہانی۔ لوگ اسے کبھی کسی فلمی اداکارہ سے تشبیہ دیتے، تو کبھی اس کے حسن کی مثالیں دیتے نہ تھکتے۔ مگر اس ظاہری خوبصورتی کے پیچھے ایک طویل صبر، قربانی اور آزمائشوں سے بھری زندگی پوشیدہ تھی۔ ایک دن ایک نجی تقریب میں اس کی ملاقات عامر سے ہوئی—ایک وجیہہ، سنجیدہ اور پرکشش نوجوان۔ محفل کی ہلچل کے درمیان جب دونوں کی نظریں ملیں، تو جیسے وقت ایک لمحے کو ٹھہر گیا۔ سنم کے دل میں ایک مدھم سی خواہش نے سر اٹھایا: "کاش، میری زندگی میں بھی کوئی ایسا ہوتا..." دوسری طرف عامر بھی اس غیر معمولی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ "یہ لڑکی سب سے مختلف ہے..." تقریب اختتام پذیر ہوئی اور دونوں اپنی اپنی دنیا میں لوٹ گئے، مگر تقدیر نے ان کے لیے ایک اور ملاقات محفوظ کر رکھی تھی۔ چند دن بعد ایک سرکاری میٹنگ...

ذاکر بشیر کو آئیٹا کا ریاستی مثالی معلم ایوارڈ تو, ڈاکٹر انیس الدین ریاستی مجلس عاملہ کے رکن منتخب۔

Image
جلگاؤں:(عقیل خان بیاولی) تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں آل انڈیا اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن (ریاست مہاراشٹر) کی جانب سے "مثالی معلم ایوارڈ – 2026” ذاکر بشیر کو نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی بہترین تدریسی خدمات ، لگن اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے کی گئی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔موصوف نے جدید اور مؤثر تدریسی طریقوں کو اپناتے ہوئے طلباء میں تعلیم کا شوق پیدا کیا ہے۔ ان کے حوصلہ افزا کردار کی بدولت طلباء کی ہمہ جہتی ترقی کو فروغ ملا ہے اور ان کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز تعلیمی میدان میں معیاری خدمات کے لیے دیا جانے والا ایک اہم اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ یہ تقریب مولانا ابوالکلام آزاد ہال، کرانتی چوک، چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اسی پروگرام میں اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے ہی معاون معلم ڈاکٹر شیخ انیس الدین علاؤالدین شیخ کو آل انڈیا اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن شعبہ (سیکنڈری) کی ریاستی سطح پر بطور ریاستی مجلس عاملہ میں رکن منتخب کیا گیا۔ان دونوں اساتذہ کو ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبد الکریم سالار،‌ و دیگ...

مدرسہ فضلِ رسول ظہیرآباد میں طالبات و خواتین کے لیے حفظِ قرآن کی تعلیم کا آغاز۔

Image
ظہیرآباد 30/ مارچ ( نمائندہ) ظہیرآباد کے قدیم علاقہ میں واقع مدرسہ فضلِ رسول (چچی ماں کا مدرسہ) کی جانب سے طالبات و خواتین کے لیے حفظِ قرآن کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ ادارہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس درسگاہ میں دینی و عصری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اس کورس میں علمِ تجوید، حفظ و دینی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاق سیرت اور دیگر ضروری دینی علوم کی تعلیم بھی دی جائے گی۔ ذمہ داران مدرسہ نے بتایا کہ طالبات کی بہتر تربیت اور اسلامی اقدار کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مدرسہ میں محدود نشستیں دستیاب ہیں جبکہ داخلہ کے لیے کسی قسم کی فیس مقرر نہیں ہے اور عمر کی بھی کوئی قید نہیں رکھی گئی۔ داخلہ لینے والی طالبات و خواتین کو وظیفہ کے طور پر ماہانہ 1000 روپے دئیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ مدرسہ انتظامیہ نے داخلہ کیلئے خواہشمند خواتین و طالبات سے گذارش کی ہے۔ مزید معلومات اور داخلہ کے لیے فون نمبروں پر رابطہ قائم کیا جا سکتا۔8309858083 - 9247207844

جناب محمود نواز صاحب کو مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Image
مندروپ، سولاپور (راست) ساوتھ سولاپور پنچایت سمیتی کی جانب سے جناب محمود نواز کو مثالی معلم کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس پُر وقار موقع پر ایم ایل اے سبھاش دیشمکھ صاحب، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر منوج پاور صاحب، بلاک ایجوکیشن آفیسر جیشری سوتار، ناظرِ تعلیم ایوب کلبُرگی، سنکے گلاب راؤ، مرکز پرمکھ کلپا ہیلوی ماؤر سمیت ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے معزز اراکین موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سال محمود نواز کے لیے یہ تیسرا بڑا اعزاز ہے۔ اس سے قبل آپ کو اے ایم پی کی جانب سے قومی سطح کا Excellence in Education Award اور ممبئی کی کوئز ٹائم تنظیم کی جانب سے محبِ اردو ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ آپ کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ضلع تعلیمی افسر نے خود آپ کے گھر جا کر آپ کی حوصلہ افزائی اور اعزاز کیا تھا۔ محمود نواز کی اس شاندار کامیابی پر ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول مندرپ کی صدر معلمہ جہاں آرا تمبولی، تمام تدریسی عملہ، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر الیاس شیخ، اور اردو ٹیچرز کلب کے سبیل نائک و اختر شیخ نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

محمد عبدالوحید صدیقی کی دختر کا عقد، معزز شخصیات کی شرکت۔

Image
بیدر 30/مارچ( نامہ نگارمحمد عبدالصمد) جناب محمد عبدالقادر صدیقی صاحب مرحوم کی نبیری اور جناب محمد عبدالوحید صدیقی (موظف اسسٹنٹ انجینئر، ایم ایس ای ڈی سی ایل مہاراشٹرا)، ساکن پتال نگری بیدر کی دختر کا عقدِ مسعود، جناب محمد کاظم صاحب ساکن بیدر کے فرزندمحمد ندیم تبریز (بی ای ٫ای سی اینڈای٬)کنسلٹنسٹ اسڑاٹچنٹ ٹیکنالوجی سرویسیس پرائیویٹ لمیٹڈ بنگلور کے ساتھ، کل بعد نمازِ عصر مسجد حضرت لعلَن حسینی، پتال نگری بیدر میں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پایا۔ مولانا محمد عطیق الرحمن رشادی نے خطبۂ نکاح پڑھایا اور پراثر خطاب فرمایا۔ بعد نمازِ عشاء، رائل پیالس فنکشن ہال، لال واڑی، کمبار واڑہ رنگ روڈ، بیدر میں پرتکلف ضیافتِ ٫عشائیہ٬ کا اہتمام کیا گیا، جہاں مہمانوں کی شاندار تواضع کی گئی۔ اس پُروقار تقریبِ عقد و ضیافت میں علمائے کرام، مشائخِ عظام، صحافی، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلا، گتہ داران، تاجرین، دینی، ملی و تعلیمی تنظیموں کے ذمہ داران، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان، موجودہ و سابقہ عوامی نمائندگان کے علاوہ دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے دلہا و ...

شیخ ِدکن حضرت شیخ سراج الدین جنیدی علیہ الرحمہ٬ کا 666 واں عرس شریف۔ - عظیم الشان جلسہ عظمت اولیاء کرام و سیمینار۔

Image
بیدر30/ مارچ (نامہ نگارمحمدعبدالصمد) فضیلت مآب حضرت شیخ شاہ محمد طاہر علاؤ الدین جنیدی طاہر بابا صاحب قبلہ (جانشین و خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکنؒ) کے پریس نوٹ کے بموجب قطب الاقطاب شیخ الشیوخ بندگی مخدوم شیخِ دکن حضرت شیخ سراج الدین جنیدی علیہ الرحمہ گلبرگہ شریف (کرناٹک) کے 666ویں عرس شریف کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ انشاء اللہ ہر سال کی طرح امسال بھی 15شوال المکرم1447ھ مطابق 4/اپریل2026 بروز ہفتہ بعد نمازِ عصرتقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج باباصاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکنؒ کی نگرانی میں جلوس صندل مبارک محبوب گلشن سے روانہ ہوگا اور نمازِ مغرب مسجد مارکٹ میں ادا کی جائے گی۔جلوس صندل مبارک مختلف شاہراہوں گزرتا ہوا بارگاہ شیخِ دکن علیہ الرحمہ پہنچے گا۔ بعد نمازِ عشاء سماع خانہ درگاہ شریف میں زیر سرپرستی تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمدافضل الدین جنیدی سراج باباصاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخِ دکن علیہ الرحمہ جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں آئے گا۔جس سے مہمان مقرر حضرت علامہ مولانا محمد احمد نقشبندی الجنیدی صاحب قبلہ بانی امیر ت...

ہیلتھ پرائمری سنٹر میں ٹی بی، کینسر کی روک تھام کے لئے ویکسینیشن دی گئی۔

Image
کوہیر 30/مارچ(نمائندہ) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں واقع پرائمری ہیلت سنٹر دگوال میں آج 14 تا 15 سال کی عمر کے لڑکیوں میں ٹی بی، کینسر جیسے دیگر امراض کی روک تھام کے لئے ویکسینیشن دیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب یہ پروگرام ڈاکٹر مسٹر نوین کمار کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر دگوال سرپنچ جناب محمد احمد علی اور ڈپٹی سرپنچ وینکٹ ریڈی کے علاوہ موضع ھذا کے دیگر افراد بھی موجود تھے واضح رھےکہ اس پروگرام سے خواتین کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔۔۔

ریاستی جمعیۃ علماء کے مطالبہ پر تلنگانہ حکومت نے ہیٹ کرائم اور ہیٹ اسپیچ کی روک تھام بل کو منظور کیا۔جس کا جمعیۃ علماء خیرمقدم کرتی ہے،اورریاست بھر میں جمعیۃ سد بھاؤنا سنسد (قومی یکجہتی) پروگرامس منعقد کرنے کافیصلہ۔

Image
حیدررآ باد30 مارچ(نمائندہ) جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور’نظما ئے اعلی اور مدعوئین خصوصی کا سہ ماہی مشاورتی اجلاس حضر ت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی صدارت میں بتاریخ 29؍مارچ 2026بروز اتوار صبح 10بجے تا3بجے دن بمقام دفتر جمعیۃ علماء ’زمزم مسجد ’باغ عنبر پیٹ ’حیدرآباد میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں جمعیۃ علماء تلنگانہ کی سہ ماہی رپورٹ کی پیشکشی کے علاوہ کئی اہم فیصلے لئے گئے۔مولانا محمد نصیر الدین کی تلاوت کلام پا ک سے اجلاس کا آ غاز عمل میں آیا۔ خادم جمعیۃ علماء تلنگانہ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے کہا کہ ہندوستان میں بڑھتی عدم رواداری، مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک، اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو قومی دھارے سے الگ تھلگ کرنے کوششوں اور ساتھ ہی مسلمانوں میں موجود خوف اور احساس عدم تحفظ کے پیش نظر ہیٹ کرائم اورہیٹ تقاریر کیخلاف جمعیت علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ملک بھر میں جاری مسلسل اورانتھک جدوجہد اور ریاستی صدر محترم حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب اور ساتھ ہی ریاستی جمعیۃ علماء کے تمام اکاب...

وجئے واڑہ (آندھرا پردیش) میں گرفتار شدہ بچوں کے معاملہ پر وفد کی والدین سے ملاقات اور حقائق پر مبنی رپورٹ کو حضرت مولانا محمود مدنی ومولانا حکیم الدین قاسمی کو پیش کیا گیا۔

Image
وجئے واڑہ 30/ مارچ(نمائندہ) جمعیت علماء وجئے واڑہ (آندھرا پردیش) کے ایک نمائندہ وفد نے حالیہ دنوں ان بچوں کے والدین سے ملاقات کی، جنہیں پولیس کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اس ملاقات کا مقصد حقائق کا جائزہ لینا، والدین کے بیانات سننا، اور صورتِ حال کی زمینی حقیقت کو سمجھنا تھا۔  وفد کے اراکین میں  1. مولانا حسین احمد مظاہری 2. مفتی سید عبدالرحیم قاسمی 3. مفتی ریاض الدین قاسمی 4. مفتی معین الدین قاسمی 5. مولانا عبدالستار خان رشادی 6. حافظ قاضی مشتاق احمد 7. دیگر معزز اراکین موجود تھے   تفصیلات کے بموجب   ابتدائی رابطہ اور پس منظر میں  والدین کے بیان کے مطابق ایک نامعلوم شخص بنام عبدالحکیم عبدالشکور نے سب سے پہلے رحمت اللہ نامی بچے سے آن لائن گیمز کے ذریعے رابطہ قائم کیا، جس کے بعد بتدریج دیگر بچوں کو بھی اپنے دائرۂ اثر میں لیا گیا۔ اسی رابطے کے نتیجے میں ایک محدود گروپ تشکیل پایا، جس میں مذکورہ بچوں کو شامل کیا گیا اور ان پر فکری اثر ڈالا گیا۔ مزید یہ کہ سوشل میڈیا سرگرمیوں میں  بچوں کے زیر استعما...

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کے ہاتھوں بین الاقوامی شاعر افضل منگلوری کو اردو ادب کا اعلی ترین ایوارڈ۔

Image
 دہرادون 30 مارچ (راست) مکھ سواک سدھن ( چیف منسٹر ہاؤس) دہرادون میں اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے ہاتھوں بین الاقوامی شاعر و اتراکھنڈ اردو اکادمی کے سابق نائب صدر افضل منگلوری کو ریاست کا سب سے بڑا اردو ادب کا انعام " اتراکھنڈ گورو سممان، عنوان چشتی ایوارڈ 2025 " سے نوازا گیا ۔ منگلوری کی اردو ادب میں طویل مدتی ادبی خدمات کے صلے میں ایک لکھ اکیاون ہزار روپے کا چیک ، شال ، ایوارڈ ، اور توصیف نامے پیش کر کے ان کا اعزاز کیا وزیراعلیٰ پشکار سنگھ دھامی نے افضل منگلوری کی ادبی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو اتراکھنڈ کا اردو کا نمائندہ شاعر بتایا ۔ اس موقع پر اتراکھنڈ سرکار کے سماجی بہبود اقلیتی امور اوبہبو و بھاشا کے وزیر خزان داس ، سے لیکن اس نے روڈ دینا ہیلتھ منسٹر سوبھ ادنیال ، ودھایک سویتا کپور وغیرہ موجود رہے ۔ پروگرام کا سچالن کرتے ہوئے جرنلسٹ سشیل اپدھیای نے کیا ۔ ڈائریکٹر بھاشا مایاوتی ڈکرال نے کہا کہ افضل منگلوری نے وطن عزیز میں اتراکھنڈ کا نام روشن کیا ہے اور ان کی ہر ودھا میں آٹھ کتابیں آچکی ہیں ۔ دیگر بھاشاوں میں اتراکھنڈ گورو سممان 2...

کامیابی حاصل کرنے کے لیے مشق، نظم و ضبط، محنت اور جستجو ضروری -ڈسپلن کے ذریعے ہی زندگی کے ہر شعبے میں ترقی ممکن - برلا آڈیٹوریم میں تقریب سے ڈاکٹر ساجدہ خان کا خطاب۔

Image
حیدرآباد 30 مارچ (پریس نوٹ )طلبہ و طالبات میں ثقافتی سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو کو اجاگر کرنے کی غرض سےدھوم ڈانس اسٹوڈیو نے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں ڈانس مقابلہ بھی منعقد کیا گیا اور کلچرل ڈے کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ کی عزت افزائی کی گئی۔ عظیم، جو کہ دھوم ڈانس اسٹوڈیو کے کوریوگرافر ہیں اور محبوب نگر میں اس اسٹوڈیو کے مالک ہیں، انہوں نے یہ ثقافتی پروگرام 29 مارچ 2026 کو حیدرآباد کے برلا آڈیٹوریم میں منعقد کیا۔ڈاکٹر ساجدہ خان، آڈیو انجینئر اور صدارتی ایوارڈ یافتہ، اس تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔ انہوں نے ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ کو اسناد اور تمغے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر دیگر معزز مہمانوں میں میوزک ڈائریکٹر ستیہ کشیپ، ڈاکٹر عارف الدین (پراگتی فاؤنڈیشن)، ڈاکٹر شریشا (پراگتی فاؤنڈیشن)، ڈاکٹر شیوا (سہایا فاؤنڈیشن)، نوینیت جی (صنعت کار و سماجی کارکن)، معروف سماجی کارکن شہناز خان، فیشن ڈیزائنر چوہان، موٹیویشنل اسپیکر کرشنا شامل تھے۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ موگل اَیّا بھی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ڈاکٹر ساجدہ خان نے تمام بچوں کی تعریف کی ...

سوشل کالج این سی سی کیڈیٹ دتا انگلے کا سولاپور محکمہ دیہی پولیس فورس میں انتخاب۔

Image
سولاپور (اِقبال باغبان ) : سولاپور سوشل ایسوسی ایشن آرٹس اینڈ کامرس کالج میں 9 مہاراشٹر بٹالین این سی سی ڈویژن کے این سی سی کیڈٹ دتا ہنومنت انگلے کو سولاپور محکمہ دیہی پولیس فورس میں منتخب کیا گیا ہے۔ دتا انگل سوشل کالج کےاین سی سی ڈویژن کے اندر ایک محنتی اور نظم و ضبط والا طالب علم ہے۔این سی سی کے ساتھ اپنی شمولیت کے ذریعے، اس نے نظم و ضبط، قومی خدمت اور قائدانہ خصوصیات جیسی اقدار کو اپنایا ہے۔ پولیس بھرتی کے عمل کے دوران یہ اوصاف اس کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوئے۔ اپنی محنت، عزم اور مسلسل مشق سے اس نے جسمانی اور تحریری دونوں امتحانات کامیابی سے پاس کر لیے۔ اس کامیابی پر 9 مہاراشٹر بٹالین این سی سی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل رندھیر ستیش جی سے مبارکباد دی۔ لیفٹیننٹ کرنل شارب بابر؛ کالج کے انچارچ پرنسپل ڈاکٹر اقبال تمبولی، این سی سی آفیسر میجر ڈاکٹرغوث احمد شیخ، پروفیسر رئیسہ شیخ، اس کے ساتھ ساتھ تدریسی ٹیچراور طلباءنے انگلے کو مبارک باد دی ۔ این سی سی آفیسر میجر ڈاکٹر غوث احمد شیخ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دتا انگلے کی کامیابی دوسرے طلباء کے لیے تحریک کا باعث بنے گی...

شیخ ذاکر بشیر کو آل انڈیا اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن (ریاست مہاراشٹر) کی جانب سے " آدرش شکشک ایوارڈ – 2026" سے نوازا گیا۔

Image
جَلگاؤں: (فرحان) تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں آل انڈیا اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن (ریاست مہاراشٹر) کی جانب سے " آدرش شکشک ایوارڈ – 2026" پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز جناب شیخ ذاکر بشیر کو عطا کیا گیا، جن کی بہترین تدریسی خدمات، لگن اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا گیا۔ جناب شیخ ذاکر بشیر نے جدید اور مؤثر تدریسی طریقوں کو اپناتے ہوئے طلبہ میں تعلیم کا شوق پیدا کیا ہے۔ ان کے حوصلہ افزا کردار کی بدولت طلبہ کی ہمہ جہتی ترقی کو فروغ ملا ہے اور ان کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز تعلیمی میدان میں معیاری خدمات کے لیے دیا جانے والا ایک اہم اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کے ذریعے اساتذہ کے حوصلے بلند ہوں گے اور تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلیاں لانے میں مدد ملے گی، ایسا یقین ظاہر کیا گیا۔ یہ تقریب مولانا ابوالکلام آزاد ہال، کرانتی چوک، چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اسی پروگرام میں ڈاکٹر شیخ انیس الدین علاؤالدین شیخ کو آل انڈیا اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن (سیکنڈری) کی ریاستی سطح پر بطور ریاستی رکن...

روشن ضمیر قریشی کو ریاستی سطح کے مثالی استاد ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Image
انجنگاؤں سورجی: (راست) نگر پریشد اردو میڈیم ہائی اسکول (سورجی برانچ) کے انچارج روشن ضمیر عبدالغفار قریشی کو “ریاستی سطح کے مثالی استاد ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز 29 مارچ 2026 کو پونے میں منعقد ایک شاندار تقریب میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ دھہے ایجوکیشن فاؤنڈیشن، مہاراشٹر کی جانب سے منعقدہ “ایجوکیشن آئیکونز سمٹ - 2026” کے تحت دیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، ماہرین تعلیم اور معزز مہمانانِ گرامی شریک ہوئے۔ روشن ضمیر قریشی کو ان کی مخلصانہ تدریسی خدمات، طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کی گئی کاوشوں اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے “E4U Activities English Subject’s” یوٹیوب چینل کے ذریعے انگریزی مضمون اور اساتذہ کے لیے تیار کیے گئے مفید تعلیمی ویڈیوز کو بھی خاص طور پر سراہا گیا۔ اس سے پہلے بھی روشن ضرور سارے ریاستی مثالی معلم ایوارڈ اور خاص طور پر مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی مثالی معلم ایوارڈ 2020 مل چکا ہے قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس ایوارڈ کے لیے فاؤنڈیشن کی جانب سے کسی بھی قسم ک...

دکن کے مسلم بادشاہوں کا ہزار سالہ دور بھید بھاؤ اور فساد و علاقائی عصبیت سے پاک امن اور ترقیاتی منصوبے ان کی ترجیحات۔۔ - ڈاکٹر ماجد داغی ، لکشمن دستی، اشوک گروجی اور بھدرشٹی کا خطاب - شعرائے کرام نے موثر بیانی سے مشاعرہ لوٹ لیا۔

Image
کلبرگی 30 / مارچ. (راست) لوک ساہتیہ منچ گلبرگہ کا پریمبل دو بڑے مذاہب کی مقدس کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں عظیم ہندوستان کی تاریخ و ثقافت کو بنیادی درجہ دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ماجد داغی نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا وہ لوک ساہتیہ منچ گلبرگہ کے زیرِاہتمام جشنِ اوگادی و عیدملاپ کے موقع پر کرناٹک ہندی پرچار سبھا کے ادبی اجلاس ہال میں منعقدہ ہمہ لسانی مشاعرہ کے اختتام پر صدارتی خطاب کررہے تھے انہوں اس سلسلے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ لوک ساہتیہ منچ گلبرگہ کے ہمہ لسانی ادبی اجلاس و مشاعرے کرناٹک ہندی پرچار سبھا کے ادبی اجلاس ہال میں ہر مہینے کی آخری اتوار کو دن گیارہ بجے منعقد ہوتے ہیں جہاں ہندی ، کنڑا ، اردو ، مراٹھی ، تلگو ، سنسکرت و دیگر ہندوستانی زبانوں کے علاوہ انگریزی زبان کے قلم کار بھی اپنے افسانے ، مضامین ، شاعری ، ڈرامے و دیگر تخلیقات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک ساہتیہ منچ اپنے دستور و نصب العین کے تحت ہندوستانی تہذیب کی رنگارنگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ذریعہ تخلیقِ ادب کو فروغ دینے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں میں بھائی چارہ اور قومی یکجہتی ک...

ایران کے علمی مراکز پر امریکہ و اسرائیل کے عسکری حملے اور عالمی ضمیر کا نوحہ۔(فکری نسل کشی: جدید استعمار کا نیا ہتھیار)۔ بقلم: اسماء جبین فلک۔

Image
ایران کے علمی مراکز پر امریکہ و اسرائیل کے عسکری حملے اور عالمی ضمیر کا نوحہ۔ (فکری نسل کشی: جدید استعمار کا نیا ہتھیار) بقلم: اسماء جبین فلک۔  عصرِ حاضر کے عالمی منظر نامے میں، جہاں ایک جانب تہذیب، انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں، وہیں دوسری جانب طاقت کے بے دریغ استعمال نے بین الاقوامی نظام کی اخلاقی بنیادوں کو یکسر کھوکھلا کر دیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی اور خاص طور پر ایران اور ملحقہ خطوں کی جامعات اور تحقیقی مراکز پر امریکہ اور اسرائیل کی عسکری و استراتیجک جارحیت نے عالمی ضمیر کے سامنے کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ حملے محض اتفاقی یا جنگی کارروائیوں کا ضمنی نتیجہ (Collateral Damage) نہیں ہیں، بلکہ ایک انتہائی منظم اور سوچی سمجھی ادارہ جاتی تباہی (Institutional Destruction) کا حصہ ہیں۔ مغربی طاقتیں، جو دہائیوں سے دنیا کو اخلاقیات، آزادیِ رائے اور علم پروری کا درس دیتی آئی ہیں، ان حالیہ واقعات نے ان کے دوہرے معیار اور سفارتی استثنیٰ کے ناجائز استعمال کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ ایک المیہ ہے کہ جن ممالک کے پاس عالمی امن...

اسلام دہشت گردی کا نہیں سلامتی کا مذہب گلبرگہ میں عید ملاپ و تہنیتی تقریب سے علماء و دانشوران ایڈوکیٹس کا خطاب۔

Image
گلبرگہ 30 مارچ : (راست) اسلام سے دہشت گردی کا کوئی تعلق نہیں اسلام تو سلامتی کا مذہب ہے اس خیال کا اظہار مولانا عبدالحمید دانش باقوی قاسمی معارفی صدر پیغام انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ نے کیا ہے وہ کل شام 7:30 بجے حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل ہاگرگہ روڈ گلبرگہ میں منعقدہ عید ملاپ و تہنیتی تقریب کو مخاطب کر رہے تھے حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ و پیغام انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملاپ و تہنیتی تقریب کی نگرانی مولانا عبدالحمید دانش باقوی قاسمی معارفی صدر پیغام انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ نے فرمائی جبکہ سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے صدارت فرمائی مولانا عبدالحمید دانش باقوی قاسمی معارفی نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اسلام میں انسانیت کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے انہوں نے اس بات پر سخت اظہار تاسف کیا کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ دیا گیا ہے جبکہ اسلام نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا ہے ایس وی پرسار مہاگاؤں ایڈوکیٹ صدر گلبرگہ بار اسوسی ایشن نے مہمان خصوصی کی حیثیت ...

انگریزی سیکھو مگر انگریز نہ بنو۔ اُمتِ مسلمہ کے نام ایک پیغام۔ازقلم : عالمہ مبین پالیگار، بیلگام کرناٹک۔

Image
انگریزی سیکھو مگر انگریز نہ بنو۔  اُمتِ مسلمہ کے نام ایک پیغام۔ ازقلم : عالمہ مبین پالیگار، بیلگام کرناٹک۔  M A M Ed 8904317986    آج کا دور ترقی کا دور ہے، علم کا دور ہے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ انگریزی زبان سیکھنا وقت کی ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ ہم اس کے خلاف نہیں، بلکہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری نئی نسل جدید تعلیم سے آراستہ ہو، دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم نے زبان سیکھنے کو شناخت بدلنے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ ہم انگریزی سیکھتے سیکھتے اپنی تہذیب، اپنی روایات، اپنا لباس اور اپنا رہن سہن بھی بدلتے جا رہے ہیں۔ یہی وہ مقام ہے جہاں ہمیں رک کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ ؎ اپنی پہچان کھو کے جو پائی وہ جیت کیا اپنی ہی ذات ہار کے حاصل ہوئی تو ہار عزیزو ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ انگریزی صرف ایک زبان ہے، کوئی تہذیب نہیں، کوئی دین نہیں، کوئی شناخت نہیں۔ ہماری اصل پہچان اسلام ہے، ہماری روایتیں ہیں، ہمارے اکابرین کی تعلیمات ہیں۔ یہی پیغام ہمیں علامہ اقبال بھی دیتے ہیں: ؎ اپنی ملت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی...

فریضۂ اصلاح و فلاح اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا۔(بموقع یوم رضا ۱۰؍شوال المکرم)از قلم نورجہاں بانو بنت عبد العزیز خان (طالبہ ایچ جے تھیم اقراء کالج جلگاؤں مہرون)

Image
فریضۂ اصلاح و فلاح اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا۔ (بموقع یوم رضا ۱۰؍شوال المکرم) از قلم نورجہاں بانو بنت عبد العزیز خان (طالبہ ایچ جے تھیم اقراء کالج جلگاؤں مہرون)  ہندوستان کی سرزمین پر عہد اکبری میں ’’دین متین ‘‘ کے مقابل ’’ دین الٰہی ‘‘ کاخود ساختہ فتنہ اُٹھا ، توحید باری سے متعلق بہت سے خیالات گڑھ لیے گئے اور کھلم کھلا شریعت کے احکا م کو کچلا گیا، علماے سو کا طبقہ صاحبانِ اقتدار کی مدح سرائی میں گم تھا اور شعارِ شرکیہ بھی پھیلاے جارہے تھے، اس وقت جب کہ حق کہنا قابلِ گردن زدنی جرم تھا -امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی نے آوازِ حق بلند کی اوراصلاح کا فریضہ انجام دے کر فتنوںکا خاتمہ کیا ؎ گردن نہ جھکی جس کی جہانگیر کے آگے جس کے نفسِ گرم سے ہے گرمیِ احرار اسی ہند میں چودھویں صدی ہجری میں انگریزوں کی سازشوں کے نتیجے میں؛ ان کے تیار کردہ افراد اسلامی لبادہ زیب تن کر کے ملّت اسلامیہ میں انتشار و افتراق کا زہر گھول رہے تھے ۔ فتنوں کی اِک بھیڑ تھی ۔ ایسی کتابیں لکھی اور چھاپی جارہی تھیں جن میں اللہ و رسول عزو جل وﷺ کی شان میں سخت اہانت و گستاخی کی گئی تھی ۔ پھر ا...

ٹرمپ اور نئی قیادت کے خلاف عوام سڑکوں پر۔۔ ازقلم : سید فاروق احمد قادری۔

Image
ٹرمپ اور نئی قیادت کے خلاف عوام سڑکوں پر۔ ازقلم :  سید فاروق احمد قادری۔  آج امریکہ میں 3 ہزار سے زائد مقامات پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے چل رہے ہیں تو دوسری طرف اسرائیل کا بھی یہی حال ہے دنیا میں سیاست ایک نئے رخ کی  طرف بڑھ رہی ہے، جہاں عوام اب خاموش تماشائی نہیں رہے بلکہ خود میدان میں اتر آئے ہیں۔ امریکہ میں Donald Trump اور نئی قیادت کے خلاف سڑکوں پر اترنے والے لوگ اس بات کا واضح اعلان کر رہے ہیں کہ وہ کسی “بادشاہت” کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا پیغام صاف ہے: “ہمیں حکومت چاہیے، کنگ نہیں!” یہ مظاہرے محض وقتی غصہ نہیں بلکہ ایک گہری سیاسی بے چینی کا اظہار ہیں۔ عوام یہ محسوس کر رہے ہیں کہ فیصلے ان کی مرضی کے بغیر کیے جا رہے ہیں، اور جمہوریت کا اصل مقصد کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔ اسی لیے سڑکیں اب عوامی عدالت کا منظر پیش کر رہی ہیں، جہاں ہر نعرہ ایک سوال بن کر ابھرتا ہے۔ دوسری جانب Israel میں بھی عوام اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہاں بھی لوگ پالیسیوں، جنگی حکمتِ عملی اور قیادت کے فیصلوں پر کھل کر اختلاف کر رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا بھر میں...

بھارت میں ڈیجیٹل سنسرشپ: آزادیِ اظہار پر بڑھتا ہوا حکومتی دباؤ۔(ڈیجیٹل آمریت کا ابھراؤ اور آئینی تحفظات)بقلم: ڈاکٹر محمد عظیم الدین۔

Image
بھارت میں ڈیجیٹل سنسرشپ: آزادیِ اظہار پر بڑھتا ہوا حکومتی دباؤ۔ (ڈیجیٹل آمریت کا ابھراؤ اور آئینی تحفظات) بقلم: ڈاکٹر محمد عظیم الدین۔ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل اظہارِ رائے پر حکومتی قابو کی بحث عصرِ حاضر کے جمہوری معاشروں کا ایک پیچیدہ ترین چیلنج بن چکی ہے۔ بھارت میں، ڈیجیٹل نظم و نسق کا موجودہ خاکہ اور خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن A-69 میں مجوزہ ترامیم اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ ریاست کس طرح بتدریج ڈیجیٹل فضا پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ موجودہ قانونی ڈھانچے کے مطابق کسی بھی آن لائن مواد کو ملکی سلامتی اور امن و امان کے جواز پر روکنے کا حتمی اختیار صرف الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے پاس ہے، لیکن اب ایک نئے مسودے کے تحت اس اختیار کو غیر مرکزی کر کے داخلہ، دفاع، خارجہ اور اطلاعات و نشریات سمیت متعدد وزارتوں کو سونپنے کے لیے بین الوزارتی مشاورت جاری ہے۔ اس کے علاوہ مالیاتی اثر اندازوں کو باقاعدہ بنانے کے لیے سیبی کو بھی ایسے ہی اختیارات دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بظاہر اس اقدام کا مقصد ڈیپ فیک، جھوٹی خبروں اور غیر مصدقہ مالیاتی مشوروں کا تد...

طوبیٰ ناز ملٹی پرپز سوسائٹی، بیاول کی جانب سے"فاروق شیخ کو "پنڈت جواہر لعل نہرو سماج بھوشن ایوارڈ 2026" تفویض۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ضلع جلگاؤں کے سماجی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شہر کے معروف سماجی کارکن فاروق شیخ کو "پنڈت جواہر لعل نہرو سماج بھوشن ایوارڈ 2026" سے سرفراز کیا گیا۔‌ یہ باوقار تقریب اتوار، 29 مارچ کو ضلع کلکٹر آفس کے محکمۂ الپ بچت کے دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں "طوبیٰ ناز ہیلپ ملٹی پرپز سوسائٹی، بیاول" کی جانب سے یہ اعزاز پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کلکٹر منوج دیشمکھ کے ہاتھوں انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ فاروق شیخ ضلع جلگاؤں کی منیار برادری کے صدر اور ایکتا سنگھٹنا کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ وہ معاشرے کے مختلف مسائل پر سرگرمی کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوامی خدمات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے نہایت عاجزی کے ساتھ کہا: "یہ اعزاز صرف میرا نہیں بلکہ منیار برادری اور ایکتا سنگھٹنا کے تمام ساتھیوں کا ہے، جن کے تعاون سے یہ خدمات انجام دینا ممکن ہو سکا۔" انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے تمام رفقاء کے نام کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب...

محمد سلیم جاوید سر کے ریٹائرمنٹ اور حج کی سعادت پر شاندار دعوت طعام و استقبالیہ۔

Image
ملکاپور :29/ مارچ (محمد احسان سر ) ملکاپور زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے مخلص، دیانتدار، ملنسار اور ہر دلعزیز معلم محمد سلیم جاوید سر کی تقریباً 37 سالہ طویل و باوقار خدمات کے اختتام پر ان کے اعزاز میں انکی جانب سے ایک پُروقار دعوتِ طعام و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. یہ تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں شہر اور اطراف کے سیاسی وسماجی معززین، تعلیمی شخصیات، ساتھی اساتذہ، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی. محمد سلیم جاوید سر 31 مارچ 2026 کو اپنی ملازمت بخیریت، عزت و احترام کے ساتھ مکمل کرکے سبکدوش ہو رہے ہے. اپنی خوش اخلاقی، ملنساری اور خوش مزاجی کے باعث وہ نہ صرف طلبہ بلکہ ساتھیوں میں بھی بے حد مقبول رہے. انہوں نے اپنی تدریسی خدمات نہایت خلوص، محبت، ایمانداری اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں اور اسکول کے دیگر انتظامی امور میں بھی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. ان کی ایک نمایاں خصوصیت پینشن کیس تیار کرنے میں مہارت ہے، جس کے ذریعے انہوں نے بے شمار افراد کی بغیر کسی معاوضہ پینشن کیس تیار کی اور صرف خدمت و محبت کے مقصد سے اس متعلق رہنمائی کی اور کرتے ہے...

غزل - ازقلم : اسامہ عاقل مدھوبنی۔

Image

وحدتِ اسلامی ہند اکولہ کے زیرِ اہتمام 'دعوتِ شیر خرما' کا انعقاد؛ معززین کی جانب سے پروگرام کی ستائش۔

Image
اکولہ: (راست) باہمی بھائی چارے کی ایک بہترین مثال پیش کرتے ہوئے، وحدتِ اسلامی ہند، اکولہ کی جانب سے منعقدہ 'دعوتِ شیر خرما' کا پروگرام آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ نگینہ مسجد (تیلی پورہ روڈ) کے احاطے میں منعقدہ اس پُرخلوص تقریب میں شہر کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ بھائی چارے کا حسین سنگم عید الفطر کے پر مسرت موقع پر منعقدہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام عام کرنا تھا۔ صبح 11 بجے سے ہی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ تنظیم کے عہدیداروں نے تمام مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں عید کی روایتی مٹھائی 'شیر خرما' پیش کی۔ تمام شرکاء نے بڑے شوق سے شیر خرما کا لطف اٹھایا۔ اس پروگرام میں شہر کی سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام معاشرے میں دوریاں ختم کرنے اور باہمی اعتماد بڑھانے میں سنگِ میل ثابت ہوتے ہیں۔ بہت سے غیر مسلم بھائیوں نے پہلی بار مسجد میں آنے پر اپن...

انڈین فورم فار ایجوکیشن ریاض کا کامیاب فری میڈیکل کیمپ برائے لیبرز۔

Image
کے این واصف  الفوزان لیبر کیمپ سپلائی ریاض میں سماجی و تعلیمی تنظیم انڈین فورم فار ایجوکیشن نے ایک کامیاب مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔  فورم کے جاری پریس نوٹ کے مطابق میڈیکل اور دیگر سہولتون سے محروم  لیبرز کے لیے فورم نے ایک فری میڈیکل کیمپ اور دواؤن وغیرہ کی تقسیم کا انتظام کیا۔ اس میڈیکل کیمپ سے لیبر کیمپ میں رہنے مزدور پیشہ افراد نے فائدہ اٹھایا۔ ڈاکٹرز نے ان افراد کا مفت طبی معائنہ کیا ان انھین صحت مند رہنے سے متعلق مشورے اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ بھی کیا۔  فورم نے اس سلسلہ میں معروف صاحب خیر، ڈاکٹر محمد ادریس احمد خان ڈائریکٹر الشفاء کلینک کا شکریہ ادا کیا جن کا میڈیکل کیمپ کے اہتمام میں بھر پور تعاون حاصل رہا۔ اس موقع پر کیمپ کے آرگنائزرز معروف سماجی جہدکار سلمان خالد اور فیروز خان نے ڈاکٹر ایدریس احمد خان اور ان کی ٹیم کو ان کی گراں قدر خدمات کے لیے فورم کی جانب سے توسیف نامے پیش کئے۔ اسی طرح فورم نے سماجی جہدکار سمیع الدین، کیمپ والنٹیئر سعید کے تعاون کی ستائش کی۔ فورم نے نادک کمپنی کا بھی شکریہ اداکیا جنہون نے اس موقع پر مشروبات کا ا...

انجمن ڈگری کالج بیجاپور شعبہ اردو کے زیر اہتمام بعنوان اردو ترجمہ نگاری کی اہمیت پر سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز

Image
بیجاپور (راست) نامہ نگار رفیع بھنڈاری 29 مارچ انجمن ڈگری کالج بیجاپور شعبہ اردو کے زیر اہتمام بعنوان اردو ترجمہ نگاری کی اہمیت پر سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز۔۔ اس اجلاس سے ڈاکٹر ایس جے جاگیردار ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی پروفیسر ایم اے پیران کا خطاب _____ ڈاکٹر ایس۔جے۔ جاگیردار پرنسپل انجمن ڈگری کالج نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں علم کے تبادلے کے لیے ترجمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سرٹیفیکیٹ کورسز طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ترجمہ صرف الفاظ کی تبدیلی نہیں بلکہ تہذیبوں اور افکار کی منتقلی کا نام ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عصرِ حاضر میں ترجمہ نگاری کے ذریعے نئی معلومات تک رسائی آسان ہو گئی ہے اور طلبہ کے لیے یہ میدان وسیع امکانات انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کورس طلبہ میں ترجمہ نگاری کا ذوق پیدا کرے گا اور مستقبل میں معیاری مترجمین تیار کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔اس ک بعد پروفیسر ایم اے پیرا صدر شعبہ ہندی نے اپنے اظہار خیال میں ترجمہ نگاری کو تعلیمی ضر...

ہم نشیں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خواتین کے لیے ایک اہم ادبی نشست بعنوان "عورت، آگہی اور اظہار" کا انعقاد۔

Image
بھیونڈی (راست) بروز منگل، 31 مارچ 2026 کو صبح ساڑھے دس بجے، رابعہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیَر کالج ، بھیونڈی میں کیا جا رہا ہے۔  نشست کی صدارت محترمہ وحیدہ حفیظ الرحمن مومن فرمائیں گی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر محترمہ جویریہ قاضی (پرنسپل، کے ایم ایس ہائی اسکول و جونیئر کالج، پڑگھا) شریک ہوں گی۔ مہمانانِ اعزازی میں محترمہ تبسم مومن (پرنسپل، رابعہ گرلز ہائی اسکول)، محترمہ ہما ضیاء الرحمن انصاری (معلمہ، انجمن خیر الاسلام، تھانہ)، محترمہ شاداب جمال مومن (سابق ہیڈ مسٹریس BNCMC)، محترمہ مسکان مرزا (مرزا الائنس گروپ، ) ،محترمہ کبریٰ انصاری (سوشل میڈیا کنٹینٹ کریٹر) اور محترمہ عرشی مومن (O2) شامل ہیں۔ اس موقع  محترمہ مومن حنا فرحین ،محترمہ سدی ساجدہ جمال، محترمہ منیبہ مومن، محترمہ فردوس انجم اور انشاء فاروقی اپنی تازہ تخلیقات پیش کریں گی.  اس ادبی نشست کا مقصد خواتین میں شعور و آگہی کو فروغ دینا اور اظہارِ خیال کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کے کنوینرز محترمہ صنوبر دیوکر اور محترمہ شمشاد مومن ہیں، جنہوں نے تمام خواتین سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

الحاج انصار احمد صاحب مشن یو. پی. ایس. سی امتحان 2026۔ الحراء اردو ہائی اسکول بھساول سینٹر پر وزٹ دی۔

Image
الحاج انصار احمد صاحب مشن یو. پی. ایس. سی امتحان 2026۔   الحراء اردو ہائی اسکول بھساول سینٹر پر وزٹ دی۔ 

نظم : فریادِ انسانیت اور نوحۂ اُمّت۔۔ ازقلم : عقیل خان بیاولی۔

Image
نظم : فریادِ انسانیت اور نوحۂ اُمّت۔ ازقلم : عقیل خان بیاولی۔  پھر آسماں دھواں دھواں سا ہوا، فضا زہر آلود ہوئی، یوں لگا جیسے عرشِ الٰہی بھی آہِ مظلوم سے بوجھل ہوا، موسموں کی رت بدلی انسانی جہت بدلی، دلوں سے اُٹھ گئی وہ روشنی، جو ذکرِ حق سے منور تھی، باہمی الفت و محبت بدلی، رحمت کے سائے سمٹنے لگے، وہ دل جو ایک درد پہ تڑپتے تھے، اب سنگِ دل بننے لگے، ہم نشیں کے درد سے جہاں کسک اٹھتی تھی کبھی، وہ دھنک رنگ رت بدل گئی، اب اشک بھی بے اثر ہونے لگے، انسان کو انسان مارے کیا طفل، کیا دوشیزہ، کیا معصومین، کیا محرومین، کیا مریضین، سبھی نشانۂ جور و ستم ٹھہرے۔ یہ سب نرم لقمے نظر آنے لگے، درندوں کی صفت جاگ اٹھی، نفسِ امّارہ کے پنجے میں، روحِ آدمی قید ہو گئی، کوئی ہمدرد، کوئی خیرخواہ، اب اپنا سا نہیں لگتا، ہر چہرہ اجنبی ٹھہرا، ہر دل میں اندھیرا پلتا، چارسو لاشوں کے انبار ہیں، محلوں کے ملبے چیخ اٹھتے، ہر اینٹ سے صدائیں آتیں، "کہاں گئی وہ انسانیت؟" یہ قحطِ انسانیت کا دور ہے، یہ شکستِ آدمیت کا نوحہ، زمیں لہو سے بھیگ گئی، اور فلک بھی رو پڑا، اور عجب منظر یہ دیکھا، حکمرانوں کے جشنِ فت...

اساتذہ کی سبکدوشی کے موقع پر تہنیتی تقریب۔

Image
تملناڈو (محمد رضوان اللہ) رانی پیٹ ضلع کے آرکاٹ کے انبو مہال میں تمل ناڈو ابتدائی و مڈل اسکول گریجویٹ اساتذہ سنگم کی جانب سے 35 اساتذہ کی سبکدوشی کے موقع پر تہنیتی تقریب، ریاستی سطح پر “بہترین استاد” ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب، اور 2025 کے لیے نئے منتخب شدہ ریاستی عہدیداران کے اعزاز میں مشترکہ طور پر ایک عظیم الشان سہ رخی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ریاستی صدر سی شیکھر، صدر رمیش بابو، جنرل سکریٹری پلنی، خازنہ دار ادئے کمار، اور ریاستی نائب صدر محمد رضوان اللہ سید سراج الدین محمد امین سید کبیر احمد سید قادر بادشاہ نثار احمد امجد حسین محمد نصر اللہ نذیر احمد سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور تقریب کو زینت بخشی۔*

جہاں دل لگ جائے اس جگہ کو بیدر کہتے ہیں:ایم کے شریواستو مؤظف ڈی۔جی۔پی۔

Image
بیدر۔ 29/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر کے ایس آرایس فنکشن ہال میں مؤظف پولیس افسران اور محکمہ کے مختلف مؤظف ملازمین کی ملاقاتی تقریب آج اتوارکو صبح منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی جناب ایم کے شریواستوIPSمؤظف DGPبنگلور تھے۔بیرون محکمہ مدعوئین میں ڈاکٹر بسواراج پاٹل اشٹور، ڈاکٹر چندرکانت گدگے، مسٹر نندکشور ورما، شیوشرنپا والی، سردار بلبیر سنگھ، اور من پریت سنگھ (بنٹی) شامل رہے۔ محکمہ کی جانب سے مؤظف افسران جی ایم یاتنورمؤظف ایس پی، ایس ایل اپلانکر مؤظف ایس پی، وی ایم جیوتی مؤظف ایس پی، بسواراج اِنگین مؤظف ڈی ایس پی، سدرامپا سن نورمؤظف ڈی ایس پی، وجے کما رہوسمنی مؤظف ڈی ایس پی، اودئے کمار بیون مرادامؤظف ڈی ایس پی، بی ایس مالگتی مؤظف ڈی ایس پی، اور دیگر تھے، ان تمام کو شہ نشین پر مدعو کیاگیاتھا۔   سب سے پہلے مہمان خصوصی جناب ایم کے شریواستو مؤظف ڈائرکٹر جنرل پولیس کو شالپوشی، ہارپوشی اور ایک عمدہ قسم کامومنٹو دے کر تہنیت پیش کی گئی۔ پھر مذکورہ تمام مدعوئین اور محکمہ کے مؤظف افسران کو  شالپوشی، ہارپوشی اور مومنٹو کے ذریعہ عزت افزائی کی گئی۔ان کے علاوہ مؤظف افسران ک...

ادارہء ادب اسلامی وانم باڑی کی ماہانہ شعری نشست کے طرحی مصرعے پر ایک طنزیہ کاوش۔۔۔اسانغنی مشتاق رفیقیؔ

Image
ادارہء ادب اسلامی وانم باڑی کی ماہانہ شعری نشست کے طرحی مصرعے پر ایک طنزیہ کاوش۔۔۔ اسانغنی مشتاق رفیقیؔ "منہ میں جب تک زبان باقی ہے" چونا باقی ہے پان باقی ہے فکر کی بات اب نہیں کوئی ڈیل کرنے کو ڈان باقی ہے جیسے قبضے میں لی سوسائٹی کو ایسا اک اور پلان باقی ہے کہنے کو جھوٹ اک زباں ہے اور چغلی سننے کو کان باقی ہے اردو مکتب میں شعبہ ء اردو یعنی اس میں پران باقی ہے کھانے والے تو رہ گٸے ہیں اور کیا کریں صرف نان باقی ہے شہر میں ہے مشاعروں کا شور یعنی اردو زبان باقی ہے مصنوعی سانس دے کے کہتے ہیں دیکھو میت میں جان باقی ہے زندہ جب تک رفیقیؔ ہے یارو سمجھو بستی میں گیان باقی ہے

ادارہ ادب اسلامی مہدی پٹنم کے زیر اہتمام ادبی اجلاس و مشاعرہ۔

Image
حیدرآباد ۔ (راست)  ادارہ ادب اسلامی مہدی پٹنم حیدرآباد کے زیر اہتمام 3 مارچ 2026 بروز پیر شام 7 بجے ایک ادبی اجلاس و مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ محفل الاپاتی نگر کمیونٹی ہال، نزد چھوٹی مسجد مراد نگر حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ منتظمین نے باذوق سامعین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔