مدرسہ فضلِ رسول ظہیرآباد میں طالبات و خواتین کے لیے حفظِ قرآن کی تعلیم کا آغاز۔
ظہیرآباد 30/ مارچ ( نمائندہ) ظہیرآباد کے قدیم علاقہ میں واقع مدرسہ فضلِ رسول (چچی ماں کا مدرسہ) کی جانب سے طالبات و خواتین کے لیے حفظِ قرآن کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ ادارہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس درسگاہ میں دینی و عصری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اس کورس میں علمِ تجوید، حفظ و دینی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاق سیرت اور دیگر ضروری دینی علوم کی تعلیم بھی دی جائے گی۔ ذمہ داران مدرسہ نے بتایا کہ طالبات کی بہتر تربیت اور اسلامی اقدار کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مدرسہ میں محدود نشستیں دستیاب ہیں جبکہ داخلہ کے لیے کسی قسم کی فیس مقرر نہیں ہے اور عمر کی بھی کوئی قید نہیں رکھی گئی۔ داخلہ لینے والی طالبات و خواتین کو وظیفہ کے طور پر ماہانہ 1000 روپے دئیے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ مدرسہ انتظامیہ نے داخلہ کیلئے خواہشمند خواتین و طالبات سے گذارش کی ہے۔
مزید معلومات اور داخلہ کے لیے فون نمبروں پر رابطہ قائم کیا جا سکتا۔8309858083 - 9247207844
Comments
Post a Comment