محمد عبدالوحید صدیقی کی دختر کا عقد، معزز شخصیات کی شرکت۔
بیدر 30/مارچ( نامہ نگارمحمد عبدالصمد) جناب محمد عبدالقادر صدیقی صاحب مرحوم کی نبیری اور جناب محمد عبدالوحید صدیقی (موظف اسسٹنٹ انجینئر، ایم ایس ای ڈی سی ایل مہاراشٹرا)، ساکن پتال نگری بیدر کی دختر کا عقدِ مسعود، جناب محمد کاظم صاحب ساکن بیدر کے فرزندمحمد ندیم تبریز (بی ای ٫ای سی اینڈای٬)کنسلٹنسٹ اسڑاٹچنٹ ٹیکنالوجی سرویسیس پرائیویٹ لمیٹڈ بنگلور کے ساتھ، کل بعد نمازِ عصر مسجد حضرت لعلَن حسینی، پتال نگری بیدر میں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پایا۔ مولانا محمد عطیق الرحمن رشادی نے خطبۂ نکاح پڑھایا اور پراثر خطاب فرمایا۔ بعد نمازِ عشاء، رائل پیالس فنکشن ہال، لال واڑی، کمبار واڑہ رنگ روڈ، بیدر میں پرتکلف ضیافتِ ٫عشائیہ٬ کا اہتمام کیا گیا، جہاں مہمانوں کی شاندار تواضع کی گئی۔ اس پُروقار تقریبِ عقد و ضیافت میں علمائے کرام، مشائخِ عظام، صحافی، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلا، گتہ داران، تاجرین، دینی، ملی و تعلیمی تنظیموں کے ذمہ داران، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان، موجودہ و سابقہ عوامی نمائندگان کے علاوہ دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے دلہا و دلہن کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ جناب محمد عبدالسیلم صدیقی کی نگرانی میں، ایم اے رحیم صدیقی، ایم اے ستار صدیقی، ایم اے عظیم صدیقی، ایم اے وحید صدیقی، ایم اے مجیب صدیقی، ایم اے منیب صدیقی٫یم اے نوید صدیقی٬محمد عدنان صدیقی اور صدیقی فیملی نے تمام مہمانوں کا پرتپاک اور والہانہ خیرمقدم کیا۔
Comments
Post a Comment