ذاکر بشیر کو آئیٹا کا ریاستی مثالی معلم ایوارڈ تو, ڈاکٹر انیس الدین ریاستی مجلس عاملہ کے رکن منتخب۔
جلگاؤں:(عقیل خان بیاولی) تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں آل انڈیا اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن (ریاست مہاراشٹر) کی جانب سے "مثالی معلم ایوارڈ – 2026” ذاکر بشیر کو نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی بہترین تدریسی خدمات ، لگن اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے کی گئی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔موصوف نے جدید اور مؤثر تدریسی طریقوں کو اپناتے ہوئے طلباء میں تعلیم کا شوق پیدا کیا ہے۔ ان کے حوصلہ افزا کردار کی بدولت طلباء کی ہمہ جہتی ترقی کو فروغ ملا ہے اور ان کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز تعلیمی میدان میں معیاری خدمات کے لیے دیا جانے والا ایک اہم اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ یہ تقریب مولانا ابوالکلام آزاد ہال، کرانتی چوک، چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اسی پروگرام میں اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے ہی معاون معلم ڈاکٹر شیخ انیس الدین علاؤالدین شیخ کو آل انڈیا اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن شعبہ (سیکنڈری) کی ریاستی سطح پر بطور ریاستی مجلس عاملہ میں رکن منتخب کیا گیا۔ان دونوں اساتذہ کو ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبد الکریم سالار، و دیگر اراکین انتظامیہ نیز اسکول کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
Comments
Post a Comment