روشن ضمیر قریشی کو ریاستی سطح کے مثالی استاد ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انجنگاؤں سورجی: (راست) نگر پریشد اردو میڈیم ہائی اسکول (سورجی برانچ) کے انچارج روشن ضمیر عبدالغفار قریشی کو “ریاستی سطح کے مثالی استاد ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز 29 مارچ 2026 کو پونے میں منعقد ایک شاندار تقریب میں دیا گیا۔
یہ ایوارڈ دھہے ایجوکیشن فاؤنڈیشن، مہاراشٹر کی جانب سے منعقدہ “ایجوکیشن آئیکونز سمٹ - 2026” کے تحت دیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، ماہرین تعلیم اور معزز مہمانانِ گرامی شریک ہوئے۔
روشن ضمیر قریشی کو ان کی مخلصانہ تدریسی خدمات، طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کی گئی کاوشوں اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے “E4U Activities English Subject’s” یوٹیوب چینل کے ذریعے انگریزی مضمون اور اساتذہ کے لیے تیار کیے گئے مفید تعلیمی ویڈیوز کو بھی خاص طور پر سراہا گیا۔ اس سے پہلے بھی روشن ضرور سارے ریاستی مثالی معلم ایوارڈ اور خاص طور پر مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی مثالی معلم ایوارڈ 2020 مل چکا ہے
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس ایوارڈ کے لیے فاؤنڈیشن کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی فیس وصول نہیں کی گئی، جو ادارے کی شفافیت اور ایمانداری کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کامیابی پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر سنیل چوپڑے، تمام اساتذہ و عملہ، ہارون علی ممبر، الحاج منان سیٹھ قریشی، صدیق سیٹھ قریشی، ادریس سیٹھ قریشی، شفیع سیٹھ قریشی، راجو سیٹھ قریشی، ڈاکٹر معین رضا، ڈاکٹر دانش قریشی، احتشام نبیل قریشی، افتخار قریشی، طارق قریشی، عادل ماسٹر، شیخ انصار سر، عارف سر اور رضوان شیخ سر سمیت متعدد معزز شخصیات نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس اعزاز سے نہ صرف اسکول بلکہ پورے علاقے کا نام روشن ہوا ہے۔ اس موقع پر روشن ضمیر قریشی نے دھہے ایجوکیشن فاؤنڈیشن، منتظمین اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ انہیں مستقبل میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دے گا۔
Comments
Post a Comment