پی ایم شری ضلع پریشد اردو کیندر اسکول میں یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
راویر(صلاح الدین ادیب ) ضلع پریشد اردو کیندر اسکول بائز نمبر ١ راویر میں یومِ جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ چڑھتے سورج کے روشن ماحول میں اسکول کے گریڈڈ صدر مدرس محمد عارف عبدالمجید و اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شیخ سپڑو حسن اور اساتذہ کی موجودگی میں پرچم کشائی کی۔ پرچم کو سلامی دینے کے بعد اسکول میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلباء کو اسکول کی طرف سے انعامات تقسیم کئے گئے۔ طلباء نے اسکول کے کھیلوں کے مقابلوں جیسے لانگ جمپ، اونچی چھلانگ، سائیکل ریس، دوڑ، تھیلا ریس، سنگیت کرسی، لیمو ریس، رسی ریس اور سائنس نمائش میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی جیت درج کی ۔تاکہ نوجوانوں میں کھیلوں کی مہارت کو اجاگر کیا جا سکے۔ سائنس نمائش میں حصہ لینے والے طلباء نے پٹھے اور لکڑی جیسے لوازمات کا استعمال کرتے ہوئے رات اور دن کے ماڈل، رات کا منظر کے ماڈل، واٹر سائیکل، چاکلیٹ مشین اور دیگر ماڈل تیار کیے۔ سائنس کے مظاہرے میں پہلا انعام سید ماہرہ مزمل علی کو ملا، دوسرا انعام محمد کیف شیخ کمال الدین کو ملا۔ اور تیسرا انعام تسکین فاطمہ کے ح...