اقراء کالج اف ایجوکیشن میں دو روزہ کھیلو کے مقابلے کا انعقاد۔
جلگاؤں (نامہ نگار) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا کالج اف ایجوکیشن میں 20 جنوری اور 21 جنوری کو دو روزہ کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کے پروگرام کا افتتاح سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار کے مبارک ہاتھوں سے ہوا۔اس پروگرام میں اقرا کالج اف ایجوکیشن کے پرنسپل ڈاکٹر عرفان شیخ سر، پروفیسر عظیم سر، پروفیسر وسیم سر، پروفیسر سونگرے سر، پروفیسر کویتامیڈم، نیلوفر میڈم اور سال اول اور سال دوم کے طلباء نے شرکت کی۔مقابلے میں لیموں چمچہ، میوزیکل چیئر ،سوئی دھاگہ، کرکٹ ،لیگوری، دوڑ، اور دیگر مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment