اردو ہائی اسکول بادشاہ نگر میں منایا گیا ۷۶ واں جشن یوم جمہوریہ۔
نندوربار(پریس ریلیز) سید امام بادشاہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام اردو ہائی اسکول و پرائمری اسکول میں ۷۶ ویں یوم جمہوریہ کی تقریب بڑے ہی احتشام سے منعقد کی گئی۔ پرچم کشائی کالونی کی معزز شخصیت سید نعمت علی صاحب ریٹائرڈ آفس سپریٹنڈنٹ ضلع پریشد نندوربار کے دست مبارک سے انجام پائی۔رسم پرچم کشائی کی تقریب کی ابتدا پنجم جماعت کے طالب علم حمیر عبد العیز کی تلاوت سورۂ حمد سے ہوئی، بارگاہ رسالت مآب میں عائشہ اور اقصٰی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا اس تقریب کی صدارت اسکول ھٰذاکے چیئر مین سید نعیم الدین صاحب نے فرمائی۔دیگر مہمانوں میں الحاج خلیل بہادر پوری صاحب ، الحاج بلال میمن صاحب ، ڈاکٹر حسین زیدی صاحب بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس تقریب میں پہلی جماعت تا دہم جماعت کے طلبہ وطالبات نے قومی گیٹ ،تقاریر بڑے ہی پر اثر اور دلکشی انداز میں پیش کرکے سامعین و ناظرین کا دل موہ لیا۔اسی طرح مہمان خاص سید نعمت علی سید صاحب نے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی غرض سے پین،ڈرائنگ بک اور کلر باکس بطور انعام تقسیم کیے۔ ڈاکٹر زیدی نے اپنی مختصر تقریر میں طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دستور ہند کے تعلق سے معلومات پیش کی۔اس تقریب میں بڑی تعداد میں سابق طلبہ وطالبات, سرپرست حضرات شریک ہوئے۔یوم جمہوریہ کی اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئیے۔صابر سر،جاوید سر ارشد سر،عمران سر، یونس بھائی مختار بھائی،نیلوفر میڈم،انیسہ میڈم،سلمٰی میڈم،فردوس میڈم،ساجدہ میڈم،نصرت میڈم و نازیہ میڈم نے اپنی گراں قدر خدمات پیش کیں۔مہمانوں کا شکریہ صدر مدرس شیخ ریاض سر کے پیش کیا جبکہ جعفر سر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اس طرح یہ تقریب ایک بہترین قومی جوش و ولولے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
Comments
Post a Comment