میل وشارم دی نیشنل ویلفیر اسوسیشن کے دفتر میں76 واں یوم جمہوریہ کا جشن۔
تمل ناڈو (محمد رضوان اللہ)رانی پیٹ ضلع میل وشارم دی نیشنل ویلفیر اسوسی ایشن کے دفتر میں 76 واں یوم جمہوریہ شاندار طریقے سے منایا گیا اسوسی ایشن کے صدر کے. محمد ایوب صاحب نے اس تقریب کی صدارت کی۔
اسوسی ایشن کے ذمداران اے محمد تمیم ، ہچ محمد ہاشم ، ای محمد حلیم ، وی انصر احمد اور ای محمد عثمان نے انتظامی امور پیش کئے۔
اسوسی ایشن کے نائب صدر کے. محمد ادریس صاحب نے استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر اوشا نندنی، عزت مآب چیف میڈیکل آفیسر، والاجا گورنمنٹ اسپتال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور قومی پرچم لہرایا۔ میل وشارم مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے نائب صدر عالیجناب یس زڈ افتخار احمد صاحب نے غریبوں میں روز مرہ استعمال ہونے کے اشیاء کو تقسیم کیا ۔
اسوسی ایشن کے خزانچی ، جی محمد فہیم صاحب نے عوام اور بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ T B مریضوں کے لیے مقوی چیزیں بادام اکروٹ پستہ وغیرہ تقسیم کی گئ. محمد رضوان اللہ جوائنٹ سیکرٹری تملناڈو اردو اسکول ٹیچرس اسوسییشن کو سیکرٹری نشاط صاحب نے شال پوشی کی . اسکول کے طلبہ کو انعامات تقسیم کیے گئے
اسوسی ایشن کے ڈپٹی سکریٹری کے او نشاط احمد صاحب نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Comments
Post a Comment