ضلع پریشد اُردو مدرسہ دھوتری تعلقہ جنوبی سو لاپور میں یومِ جمہوریہ کی تقریب منائی گئی۔


دھوتری، شولاپور : نامہ نگار (اسماء پٹھان) آج ۲۶ جنوری یومِ جمہوریہ کے موقع پر دھوتری گاؤں کے سرپنچ کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی ۔ضلع پریشد اُردو مدرسہ دھوتری کے طلباء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔دیش بھکتی گیت پر مبنی لیزم ،ڈانس،اُردو مراٹھی زبان میں تقاریر پیش کیے۔
اس موقع پر گاؤں کے سرپنچ، گرام پنچایت کے ممبران،
سن بریز رینوابل پرائیویٹ لمیٹڈ کے اراکین، اسکولی انتظا میہ کے صدر حاجی ملنگ بھائی، دیگر اراکین اسمعیل پٹھان، مولالی شیخ، مولا لی با غوان سرپرست حضرات وخواتین ، ہیڈ ماسٹر جمعدار سر اور معاون اساتذہ شاہ پورے سر ، رضیہ سید میڈم ،اسماء پٹھان میڈم موجود تھے۔
طلباء کو چوکلیٹ ،مٹھائی ،لڈو ،بسکٹ کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔سن بریز رینوابل پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ریفریش منٹ دیا گیا۔ سرپرست مولیٰ بھائی شیخ اور باشا بھائی شیخ کی جانب سے دو سیلنگ پنکھے اسکول کو بطور تحفہ دیا گیا۔اسکول کی جانب سے اُن کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔