نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں جلسہ یوم جمہوریہ کا انعقاد۔


کلیان (سید شوکت علی) 26 جنوری : ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں وطن عزیز ہندوستان کا 76 واں یوم جمہوریہ( ۲۶جنوری ۲۰۲۵) کا انعقاد پروقار تقریب کے ذریعے عمل میں آیا۔بطور مہمان خصوصی ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم محسن مرسنگے صاحب و معزز رکن انتظامیہ محترم نمیر ملا صاحب موجود تھے۔ صدر محترم محسن مرسنگے صاحب کے دست مبارک سے پرچم کشائی عمل میں آئی ۔  یومِ جمہوریہ کی نسبت سے  اساتذہ نے اپنے مختلف زبانوں میں خیالات کا اظہار کیا جس محترم سہیل فاروقی سر ( اردو ) ، زینب خطیب ٹیچر ( مراٹھی) ، شیخ شاداب سر( انگریزی) شامل ہیں ۔ 
دوران تقریب بوائز سیکشن ، گرلز سیکشن، جونیئر کالج سیکشن کے طلباء و طالبات نے حب الوطنی سے سرشار نغمے، گیت ، نکڑ ناٹک ، ایکشن سونگ وغیرہ پیش کیے ۔    ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم محسن مرسنگے صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی تاریخ ،ہندوستان کی آزادی میں شریک لوگوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ جلسہ یوم جمہوریہ میں پرنسپل عبداللہ خان صاحب ، اسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت رضوی صاحبہ ، جونیئر کالج سپروائزر محترم سید فہیم الدین سر ، بوائز سیکشن سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلز سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ،  ہیڈ کلرک محترم عابد تانکی صاحب،  کلچرل سیکرٹری تنویر پٹیل سر، جمیع ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض  خان سمین مقصود ٹیچر صاحبہ نے حسن بخوبی انجام دیے ۔ آخر میں محترمہ کنیز فاطمہ ٹیچر نے جلسہ یوم جمہوریہ میں شرکت کرنے والے و جلسہ کو کامیاب بنانے میں تعاون پیش کرنے والے تمام صاحبین کا شکر ادا کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔