"آئین پر عمل آوری کے ذریعے ہی ملک کی سالمیت کو قائم رکھا جا سکتا ہے۔" : ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کا اظہار خیال
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء ایجوکیشنل کیمپس میں یوم جمہوریہ جوش و خروش سے منایا گیا۔ 26 جنوری بروز اتوار کو ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار کے دست مبارک پرچم کشائی کی گئی ۔ اس موقع پر موصوف نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آئین پر عمل آوری کے ذریعے ہی ملک کی سالمیت کو قائم رکھا جاسکتا ہے۔ اس لیے ہمیں آئین کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یوم جمہوریہ کی تقریب میں اقراء بی ایڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عرفان شیخ، بی یو ایم ایس کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقدوس، ڈی ایل ایڈ کالج کی پرنسپل سعیدہ وکیل، اور اقراء پبلک اسکول کے صدر مدرس شکیل شیخ نے شرکت کی۔ اقراء پبلک اسکول کے طلبہ نے بینڈ کے ساتھ پریڈ چارجنگ کی۔ ثقافتی پروگرام میں طلبہ نے تقاریر اور حب الوطنی پر مشتمل گیت سے اپنے وطن سے محبت کے جذبے میں جوش بڑھایا۔ اقراء ایجوکیشنل کیمپس کے تمام اداروں کے طلبہ و طالبات، تدریسی اور غیر تدریسی عملہ اس موقع پر موجود تھے۔
Comments
Post a Comment