اس ملک کے نوجوانوں کو بیدار ہونا بہت ضروری ہے : یومِ جمہوریہ کے موقع پر ڈاکٹر اقبال شاہ کا بیان۔


جلگاؤں (نامہ نگار) اقراء تعلیمی ادارہ کے زیرِ اہتمام ایچ جے تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج، مہرون جلگاؤں میں یومِ جمہوریہ بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر اقبال شاہ نے کی۔ پروگرام کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے کیا گیا جسے سیف اللہ قاضی نے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض سائمہ شیخ رؤف نے انجام دیے۔
سب سے پہلے اقراء ترانہ ایرم فاطمہ نے پیش کیا، اس کے بعد وارث منیار نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ منہاج خان نے قومی نغمہ گایا۔ جس نے تمام حاضرین کے دلوں کو موہ لیا۔ اس کے بعد صبا چودھری نے ایک بہترین تقریر پیش کی۔ سید حذیفہ نے حمد پیش کی، جبکہ عابد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ساحل خان نے قومی اشعار پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔
ڈاکٹر تنویر خان نے این ایس ایس کی جانب سے تمام طلبہ میں کیک تقسیم کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر وقار شیخ نے اپنی گفتگو میں طلبہ کو نصیحتیں کیں۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر چاند خان نے طلبہ کی رہنمائی کی۔
اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر اقبال شاہ نے کہا کہ:
"ہمارے ملک کے نوجوانوں کو بیدار ہونا بہت ضروری ہے، کیونکہ اس ملک کا مستقبل ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، تب ہی یہ ملک ترقی کر سکتا ہے۔"
آخر میں مولانا مزمل قاضی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر یوسف پٹیل، ڈاکٹر راجیش بھامرے، دیگر اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، طلبہ اور کثیر تعداد میں معززین موجود تھے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بزمِ اردو ادب کے صدر اور اراکین نے انتھک محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔