اینگلو اردو ہائی اسکول دونڈ انچہ میں جشن یوم جمہوریہ ایک یادگار تقریب بن گئی۔


دونڈائچہ : (نامہ نگار) اینگلو اردو ہائی اسکول دونڈائچہ میں جشن یوم جمہوریہ بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔ دونڈائچہ ایجو کیشن سوسائٹی کے رکن الحاج نسیم جناب کے بدست پرچم کشائی عمل میں آئی۔ سوسائٹی کے سیکریٹری اعظم بھائی مرچنٹ صاحب، سوسائٹی رکن الحاج تصور صاحب اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر اشفاق خان و اسکول کے تمام اساتذہ کرام اور تمام طلبہ نے (ترنگے) پرچم کو سلامی دیتے ہوئے را شٹر گیت گایا بعد اسکے اسکول کے سطح پر ریاضی مقابلہ (اولمپیاڈ)، خطوط نویسی ، (مراٹھی اور انگیریزی)،سائنس ایکزبیشن،کھیل کے مقابلے،(سو میٹر رنینگ، باؤنسینگ بال، کھو کھو، ڈاز بال، نیمبو چمچہ، سنگیت کرسی، سیک ریس،سلو سائکل، آٹا گولی وغیرہ) ، حکومت مہاراشٹر کی جانب سے ایلیمنٹری انٹرمیڈیٹ امتحانات میں اول، دوم، سوم نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو سوسائٹی کے اراکین کے دست مبارک سے سرٹیفکیٹ، میڈل، اور ٹرافی، پین پیکیٹ انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس کے بعد سوسائٹی اراکین نے اپنے خطاب میں ہندوستان کی دستور ساز مجلس و دستور کیوں بنانا ضروری تھا؟ اس کی تاریخ کو پیش کیا اور ان کی قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بہت ہی جامع معلومات سے روشناس سے کرایا۔ اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور روشن مستقبل کی دعائیں دی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض اسکول کے معلم قاضی شفیق احمد نے بحسن خوبی انجام دیا اور پروگرام کو کامیاب و کامران بنانے کے لیے شیخ اقبال، سید ذاکر شیخ عمران معین اللہ، شیخ محبوب، ندیم منیار، سلمان پٹھان، جاوید پٹھان، شیخ توفیق، عمران شاہ، صابر بھائی، پنجاری فرحانہ، شیخ ترنم، عدیلہ مومن، نیلوفر قاضی، پنجاری شاہین، باغوان، تسنیم معاونت کی۔ پروگرام کا اختتام رسم شکریہ پر ہوا۔
(مصباح کوثر )

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔