شمع اردو اسکول میں یوم جمہوریہ تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔

سولاپور (سلطان اختر ) شمع اردو پرائمری اسکول میں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ منعقدہ تقریب کی صدارت ادارے کے صدر مشہور صحافی و شاعر جناب ایوب نلامندو نے کی ۔ بطور مہمان خصوصی کمٹھے کیندر پرمکھ سی ۔را ۔واگھموڑے نے خصوصی شرکت کی گئی۔
صدرمدرس ابوبکر نالامندو نے سب کا خیر مقدم کیا۔ معزز مہمان کی موجودگی میں پرچم کو سلامی دی گئی ۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے اسی ادارے کی معلمہ مشہور شاعرہ شاہین صدف کے تحریر کردہ ملی نغمے اور ثقافتی پروگرام پیش کر کے سب کے دل جیت لیا۔
مختلف مقابلوں میں انعامات جیتنے والے تمام طلباء کو اسناد، یادگاری تحائف سے نوازا گیا۔ سابق صدرمدرس عبدالقدوس نلامندو کی یوم پیدائش کے موقع پر واگھموڑے نے گلپوشی کی۔ ابرار نالامندو نے نظامت کی رسم شکریہ دلشاد بیجاپورے نے ادا کیا۔ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیےآسیہ بیجاپورے، زبیدہ سیدخاں, معراج اللوڑی، کوثر شیخ، ریشماں عرب نے تعاون کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔