اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی۔
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری اقراء بی ایم جین اردو پرائمری اسکول میں یوم جمہوریہ کے موقع پر سوسائٹی کے ڈائریکٹرعبدالروف شیخ کے دست مبارک سے پرچم کشائی کی گئی۔پرچم کشائی کے بعد موصوف کی صدارت میں پروگرام منعقد کیا گیا۔مریم شعیب خان کے تلاوت پاک سے شروعات کی گئی۔اس میں طلباء وطالبات نے یوم جمہوریہ کے موقع پر حب الوطنی کے گیت و تقاریر پیش کیں۔صدر مدرس اسلم خان نے غرض وغایت پیش کی۔صدارتی خطبہ میں موصوف نے تمام طلباء وطالبات سرپرست حضرات اور اساتذاء کرام کویوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔پروگرام میں شریک طلباءو طالبات کو میڈل دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ نظامت کے فرائض شگفتہ شیخ نے انجام دیا۔جمیلہ شیخ کے رسم شکریہ سے پروگرام کے اختتام کا ہوا ۔معاون معلمہ حفیظ النساء شیخ، رفعت بانو،صادق شیخ، سید خورشیدعلی،شگفتہ شیخ، جمیلہ شیخ،ثمیرہ سید،ناظمہ شیخ،رضوانہ شیخ،امبرین شیخ،عائشہ شیخ،امبرین شاہ،عمران خان اورعرفان خان کی پروگرام میں شمولیت رہی۔
Comments
Post a Comment