Posts

میرا مطالعہ - تبصرہ بر کتاب : سوانح شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا علیہ الرحمہ - مصنف : مفکر اسلام حضرت مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ تبصرہ نگار : افضال احمد ملّی

Image
میرا مطالعہ -  تبصرہ بر کتاب :  سوانح شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا علیہ الرحمہ -  مصنف :  مفکر اسلام حضرت مولانا ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ  تبصرہ نگار : افضال احمد ملّی، ( 28 اکتوبر 2026)       علوم وفنون کا بیش بہا خزانہ ہم تک یونہی نہیں پہنچا، ان کو جمع کرنے میں ہمارے اسلاف نے بے پناہ جد و جہد صبر، استقامت، جانکاہی اور دلسوزی کاثبوت دیا ہے؛ راہ طلب کی صعوبتوں، مشقتوں کو جھیلا اور سرمایۂ علم وفن جمع کرتے رہے۔ ان نفوسِ قدسیہ کی داستانِ حیات نہ صرف باعث فخروناز بلکہ عزم وحوصلہ کو جواں کرنے اور راہ طلب میں ہمت، صبر، محنت کو پروان چڑھانے کا سبب ہوتی ہیں،    انہی نفوس قدسیہ اور رجال کار میں ایک شخصیت حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا علیہ الرحمہ کی گزری ہے، ماہ اکتوبر 2026 میں بندہ نے حضرت مولانا علی میاں ندوی رحمہ اللہ کی تالیف کردہ کتاب *سوانح شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا* کا مطالعہ کیا.    تقریباً تین سو صفحات پر مشتمل اس کتاب میں حضرت شیخ کے خاندانی پس منظر، اور ان کے اجداد میں سے ممتاز علمی و دینی افراد کا تعار...

عظیم الشان خواتین کا مشاعرہ

Image
  کرناٹک اردو اکادمی کے زیر اہتمام ”خواتین کا مشاعرہ“ بروز ہفتہ بتاریخ 31 اکتوبر 2026 سہ پہر 3بجے بمقام: فالکن پی یو ڈگری کالج، کاک برن روڈ، بازوئے ہچ بی یس ہاسپٹل، شیواجی نگر، بنگلورو منعقد ہے۔ اس مشاعرہ کی صدارت مولانا محمد علی قاضی کریں گے۔ڈاکٹر شائستہ یوسف، بنگلورو، پروفیسر مہ جبین نجم، میسور، مہروالنساء مہرو، بیجاپور، رمیشا قمر، گلبرگہ، اسماء عالم، گلبرگہ، ذاکرہ شبنم، کولار، شبانہ شب جہاں، ہبلی، سمینہ تاج، ٹمکور، زرینہ خورشید، میسور، ریشمہ طلعت شبنم، کولار، عشرت جہاں زیب، بیجاپوراورسارہ شہکار، تماپورسامعین کو اپنے کلام سے محظوظ کریں گی۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض پروفیسر صبیحہ زبیر ادا کریں گی۔ مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر عبدالسبحان، چیرمین، فالکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، ڈاکٹر اختر سعیدہ خانم، رکن، کرناٹک اردو اکادمی، ڈاکٹر شائستہ یوسف، رکن، کرناٹک اردو اکادمی، محترمہ شبرین تاج، پرنسپال فالکن پی یو و ڈگری کالج ہوں گے۔ تمام اردو دوست احباب سے شرکت کی گذارش ہے۔ اس مشاعرہ کے کنوینر منیر احمد جامیؔ، رکن، کرناٹک اردو اکادمی ہیں۔ الداعیان یس اعجاز پاشاہ، رجسٹرار، کرناٹک اردو...

ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول اسکول عمرکھیر میں "ای کچرا مینجمنٹ بیداری مہم" شاندار انداز میں۔۔۔​— طلبہ اور اساتذہ کا بھرپور تعاون؛ ماحول کے تحفظ کا عزم

Image
نامہ نگار عثمان احمد عمرکھیڑ ضلع ایوت محل کی رپورٹ :  ​ 28 اکتوبر 2026 :  ماحول کے تحفظ اور صفائی ستھرائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے مقصد کے تحت آج مورخہ 28 اکتوبر 2026 کو ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو اپر پرائمری گرلز اسکول، عمرکھیر، ضلع ایوت محل میں ‘ای کچرا مینجمنٹ بیداری مہم’ کا انتہائی کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس پُر جوش تقریب میں اسکول کے سرپرستِ اعلیٰ، تمام اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ ​آج کے اس ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے دور میں الیکٹرانک آلات کا استعمال بے پناہ بڑھ چکا ہے، جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ای کچرا ماحول کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اسی اہم موضوع کے پیش نظر، معاون استاد جناب عثمان احمد کی جانب سے طلبہ کو ای کچرا کیا ہے، اس کی اقسام، انسانی صحت اور ماحول پر اس کے منفی اثرات کے ساتھ ساتھ اس کی سائنسی اور محفوظ تلفی کے طریقوں پر تفصیلی اور عملی روشنی ڈالی گئی۔ ​📌 مہم کی اہم جھلکیاں اور رہنمائی: ​ای کچرے کی شناخت: طلبہ کو پرانے موبائل فون، کمپیوٹر، کی بورڈ، ماؤس، چارجر، ہیڈ فون اور دیگر خراب الیکٹرانک آلات کی شناخت کرائی گئی۔ ​در...

سینئر صحافی جناب عادل احمد خان کا جسد خاکی سپرد لحد - نماز جنازہ اور تدفین میں صحافیوں کی کثیر تعداد شریک

Image
حیدرآباد 28 اکتوبر سینئر صحافی اور سب ایڈیٹر روزنامہ اعتماد جناب عادل احمد خان جن کا 27 اکتوبر کو انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ 28- اکتوبر چہارشنبہ کو مسجد نور یحییٰ پاشاہ قاضی پورہ میں ادا کی گئی۔ مولانا مفتی محمد انوار احمد قادری کنٹرولر آف ایگزامنیشن جامعہ نظامیہ نے نماز جنازہ کی امامت اور دعائے مغفرت کی۔ تدفین احاطہ درگاہ قادری چمن میں عمل میں آئی۔فاتحہ سیوم 29-اکتوبر جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد نور یحییٰ پاشا ہ قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور ایک فرزند شامل ہیں۔ نماز جنازہ میں جناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر انچیف روزنامہ اعتماد، جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد،جناب ایم اے ماجد ڈائریکٹر4 ٹی وی و سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا، جناب شجیع اللہ فراست نیوز ایڈیٹر روزنامہ اعتماد، سینئر صحافی روز نامہ اعتمادجناب بلال احمد نوید، سینئر صحافی جناب شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، سینئر صحافی جناب نصیر غیاث، جناب محمد مطہر الدین جنرل منیجر روزنامہ اعتماد ، جناب افتخار علی واجد سینئر صحافی، اسپورٹس ایڈیٹر روزنامہ اعتماد جناب اختر ح...

سرکاری اردو اسکولوں کو بچاؤ! - سرکاری اردو اسکولوں کو بچاؤ! - بیداری اجلاس میں اردو اسکولوں کے تحفظ، فروغ اور معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے پر زور

Image
پونے (کیمپ)، ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۶ء: سرکاری اردو اسکولوں کے تحفظ، ان کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، نئے اردو اسکولوں کے قیام اور اردو میڈیم کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو شام سات بجے پونے کے علاقے کیمپ میں ’’سرکاری اردو اسکولوں کو بچاؤ‘‘ کے عنوان سے ایک بیداری اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سماجی، تعلیمی اور تنظیمی شعبوں سے وابستہ معزز شخصیات نے شرکت کی اور اردو اسکولوں کو درپیش مسائل کے ساتھ ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ سرکاری اردو اسکولوں کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت :  اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سرکاری اردو اسکولوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے سماج، والدین، اساتذہ، سماجی تنظیموں اور حکومت کو باہمی اشتراک کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ شرکائے اجلاس نے اردو اسکولوں کی موجودہ صورتِ حال کو بہتر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے متعدد اہم تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں پیش کردہ اہم تجاویز درج ذیل ہیں: ۱۔ موجودہ سرکاری اردو اسکولوں کو بند ہونے سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ۲۔ ساتویں جماعت کے بعد آٹھویں، ...

افسانہ: سبحان اللہ - مصنف: ڈاکٹر آر۔ ایس۔ رحمت اللہ

Image
افسانہ: سبحان اللہ -  مصنف: ڈاکٹر آر۔ ایس۔ رحمت اللہ ارل داس صاحب کی زندگی ایک ایسی کتاب تھی جس کے ہر صفحے پر نظم و ضبط، ایثار، محبت اور خاموش قربانی کی داستان لکھی ہوئی تھی۔ وہ فوج میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد رام نگر کے ہائی اسکول میں فزیکل ڈائریکٹر مقرر ہوئے تو کھیل کے میدان کو اپنی عبادت گاہ اور بچوں کی تربیت کو اپنا مقصدِ حیات بنا لیا۔ ان کے لیے وقت کی پابندی محض ایک عادت نہیں، بلکہ زندگی کا اصول تھی۔ صبح سات بجے اسکول پہنچتے اور شام سات بجے تک مسلسل کام کرتے۔ ان کی چستی، پھرتی اور جسمانی توانائی دیکھ کر نوجوان بھی حیران رہ جاتے۔ وہ بچوں کو صرف دوڑنا، کودنا اور کھیلنا نہیں سکھاتے تھے، بلکہ انہیں ہار کر جیتنے کا حوصلہ، جیت کر عاجزی اختیار کرنے کا سلیقہ اور زندگی کی مشکلات سے مقابلہ کرنے کا ہنر بھی سکھاتے تھے۔ بچے ان سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ کسی بچے کے جوتے پھٹے ہوتے تو اس کی مدد کرتے، کوئی کھیل میں پیچھے رہ جاتا تو اسے الگ سے مشق کرواتے، اور کوئی مایوسی کا شکار ہوتا تو اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہتے: "بیٹا! میدان میں گر جانا شکست نہیں، گر کر اٹھنے سے انکار کر...

نیشنل جونیئر کالج ناسک کی ہونہار طالبہ شیخ رضویہ اختر کا ایم بی بی ایس میں داخلہ

Image
 تعلیم کے میدان میں محنت، لگن اور پختہ عزم سے بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا ہے نیشنل جونیئر کالج ناسک کی ہونہار طالبہ شیخ رضویہ اختر نے۔ انہوں نے گھر کے ناسازگار حالات اور اپنے والد محترم کی علالت کے باوجود نہ صرف ہمت برقرار رکھی بلکہ تمام تر مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے تعلیم کے میدان میں یہ نمایاں مقام حاصل کیا۔  شیخ رضویہ اختر نے اپنی انتھک محنت کی بدولت میڈیکل کے باوقار ادارے 'ڈاکٹر وسنت راؤ پوار میڈیکل کالج' (DR. VPMC)، ناشک میں ایم بی بی ایس (MBBS) کورس کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر کے اپنے خاندان اور شہر اور اپنے کالج کا نام روشن کیا ہے۔  شیخ رضویہ اختر کا تعلیمی ریکارڈ شروع سے ہی انتہائی شاندار رہا ہے۔ انہوں نے دسویں جماعت (X) کا امتحان 'سندھو ساگر اکیڈمی' سے 94.40 فیصد (472/500) نمبرات کے ساتھ پاس کیا تھا ۔ اس کے بعد، گیارہویں (XI) اور بارہویں (XII) جماعت کی پڑھائی 'نیشنل ہائی اسکول فار بوائز اینڈ جونیئر کالج، ناسک' سے مکمل کی۔ انہوں نے گیارہویں میں 93.00 فیصد (558/600) اور بارہویں کے بورڈ امتحان...

سعودی اب امریکی " گلوبل انٹری" پروگرام کے اہل ہیں۔ سعودی سفارتخانے نے خیرمقدم۔

Image
کے این واصف :  دنیا کے کئی ممالک کے لیے امریکی ویزاپالیسی سخت ہوتی جارہی ہیں ایسے وقت سعودی باشندے خوش نصیب ثابت ہوئے جب امریکی اعلان کے مطابق سعودیون کو “گلوبل انٹری” پروگرام کا اہل قرار دیاگیا۔  اس سلسلہ میں واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے نے امریکی گلوبل انٹری پروگرام میں سعودی شہریوں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مملکت اور امریکہ کے درمیان دیرینہ سٹریٹیجک شراکت داری میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ سفارتخانے نے کہا کہ یہ معاہدہ خصوصا سکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور سفری سہولت میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کی گہرائی اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ عوام سے عوام کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی جانب ایک ٹھوس قدم ہے۔

چھوڑے ہوئے نشان - ڈاکٹر سراج انور، امراؤتی ، مہاراشٹر

Image
چھوڑے ہوئے نشان -  ڈاکٹر سراج انور، امراؤتی ، مہاراشٹر موبائل : 8668323359  شام کا وقت تھا۔ دالان میں ہلکی ہلکی روشنی سمٹتی جا رہی تھی۔ باورچی خانے سے جلتی ہوئی پیاز کی بو آ رہی تھی۔ اشرف دہلیز پر بیٹھا ہادی کا پھٹا ہوا نیلا بستہ ٹھیک کر رہا تھا، جس کی زِپ بار بار اٹک رہی تھی۔ اس نے دو تین بار زور لگایا، پھر اپنا ہاتھ روک لیا۔ دن بھر کی مزدوری کے بعد اس کی انگلیاں جواب دے رہی تھیں۔ گھر کے اندر شبانہ چولہے کے پاس بیٹھی کھانا بنا رہی تھی۔ ہادی ایک طرف بیٹھا پہاڑے یاد کر رہا تھا۔ کبھی اس کی آواز تیز ہو جاتی تو کبھی وہ اٹک کر پھر سے دوبارہ شروع کر دیتا۔ اسی وقت اشرف کا فون بجا۔ مکان مالک کا نام دیکھ کر وہ کچھ دیر اپنے موبائل کی اسکرین کو دیکھتا رہا، پھر کال اٹھا لی۔ ’’اشرف بھائی، مہینے کے آخر تک مکان خالی کر دیجیے گا۔ اب ہمیں اپنے مکان کی ضرورت ہے۔‘‘ اشرف نے کچھ کہنا چاہا، مگر الفاظ حلق میں اٹک گئے۔ بس اتنا پوچھا، ’’بھائی صاحب، اچانک کیا ہو گیا؟ کیا کوئی شکایت ہے ہم سے؟ کرایہ تو میں نے آج تک کبھی جان بوجھ کر روکا بھی نہیں۔‘‘ ’’نہیں۔ ایسی کوئی بات نہیں۔ بس مجھے اب مکان ...

پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کے چار اساتذہ کی تدریسی خدمات کے اعتراف میں اعزازات کی تفویض

Image
شولاپور : (27 اکتوبر2026) : امسال یومِ اساتذہ کے موقع پر شہر شولاپور کے تاریخی اور مشہور و معروف تعلیمی ادارہ "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" کے پرنسیپل اور دیگر دو اساتذہ کرام کو "انّدان سیوا سوسائٹی شولاپور" کی جانب سے بالترتیب مثالی صدر ممُدرّس اور مثالی معلّمین کے اعزازات سے نوازا گیا۔      مورخہ18، اکتوبر 2026 کو شیو سمارک کے ہال میں، گلوبل ٹیچر ایوارڈ یافتہ مشہور و معروف مدرس "رنجیت سنگھ ڈیسلے سر کے دستِ مبارک سے "پرنسیپل ڈاکٹر باغبان ہارون رشید احمد صاحب" کو "مثالی صدر مُدرّس ایوارڈ" سے سرفراز کیا گیا۔ ساتھ ہی مدرسہ ہذا کے دو اور اساتذہ کرام، فوزیہ پیارے لال شیخ اور ریاض امیر سیّد کو بھی مثالی معلمین کے اعزازات سے نوازا گیا۔      پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج شولاپور کے ان اساتذہ کرام کو ان اعزازات کے تفویض کیے جانے پر مدرسہ ھذا کے اسٹاف ممبران، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرمپلّی، فرحت شیخ، محبوب سوداگر، وضیفہ یاب معاون صدر مُدرّسہ ڈاکٹر ثریّا ...

جاوید اختر حقیقت پسندی سے کام لیں۔ تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی

Image
جاوید اختر حقیقت پسندی سے کام لیں۔   تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی 9881836729  خدا کی اس عظیم کائنات میں روز لوگ مرتے ہیں،اور پیدا ہوتے ہیں اور کئ مخلوقات پیدا ہوتی ہیں ،اور اس دنیا سے رخصت ہوتی رہتی ہیں۔ لیکن اس زمین پر امتحان صرف انسانوں کا ہے۔ کوئ ماں کے پیٹ میں مرجاتا ہے، کو بچپن میں ، کوئ جوانی اور کوئ لمبی عمر پاتا ہے۔ بوڑھاپا کوئ پرشانی یا عذاب نہیں ہے۔ پعغمبر اسلام نے فرمایا ، جس نے زیادہ عمر پایا ، اور اچھی بات کی نیک اعمال کیے وہ بہتر ہے۔ اللہ جس کو چاہتا ہے طویل عمر عطا کرتا ہے۔ (And that old age is the last opportunity in a person's life. After that ,there no other opportunity for him.Old age does not come by asking,nor does it go away by trying to remove it Old age is the final knock for a person. بوڑھاپا عمر اور زندگی کا آخری دور ہوتا ہے۔ کہ وہ کم از کم زندگی میں کی ہوئ نافرمانیوں کی تلافی کریں۔ خدا نہیں چاہتا کہ میرا بندہ سزا کا مستحق ہو، کیونکہ وہ اپنے بندوں کو ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ چناں چہ خدا کی عطا کی ہوئ طویل عمر می...

ایم ایل اے رحیم خان کی آنجہانی صحافی آنند کے اہل خانہ سے ملاقات، 50 ہزار روپے کی مالی امداد - بیوہ کو برمس اسپتال میں ملازمت دلانے کا بھی دیا تیقن

Image
بیدر، 27 اکتوبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): مقامی رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان نے چار ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے صحافی و فوٹوگرافر آنند کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ذاتی خرچ سے متاثرہ خاندان کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی۔ آنند کے انتقال کے بعد ان کے خاندان کو درپیش معاشی مشکلات کے پیش نظر جن سیوا سماج کلیان اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے پہلے ہی اشیائے ضروریہ کی کٹس تقسیم کی جاچکی ہیں۔ ٹرسٹ نے ضلع کلکٹر اور برمس اسپتال کے ڈائریکٹر سے آنند کی بیوہ سنیتا کو اسپتال میں ڈی گروپ کی ملازمت فراہم کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔ مقامی افراد سے خاندان کی پریشان کن صورتحال کے بارے میں معلومات ملنے پر ایم ایل اے جناب محمد رحیم خان نے آنند کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور فوری مالی امداد فراہم کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافی آنند کی بے وقت موت اور ان کے خاندان کی مشکلات پر انہیں گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری راحت کے طور پر 50 ہزار روپے دیے گئے ہیں اور آئندہ دنوں میں حکومت ...

راہل گاندھی کے قافلے کو حادثہ، محفوظ ہونے کی اطلاع پر عبدالمنان سیٹھ کا اظہارِ اطمینان - راہل گاندھی ملک کے لیے امید کی کرن ہیں: عبدالمنان سیٹھ

Image
بیدر، 27 اکتوبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): اتر پردیش کے پوروانچل ایکسپریس وے پر کانگریس کے سینئر قائد راہل گاندھی کے قافلے کو پیش آئے حادثے کے بعد ان کے محفوظ ہونے کی اطلاع پر ضلع کانگریس کمیٹی بیدر کے صدر جناب عبدالمنان سیٹھ نے اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جناب عبدالمنان سیٹھ نے کہا کہ راہل گاندھی ملک کے لیے امید کی ایک کرن ہیں۔ ان کی خیریت کی اطلاع باعثِ اطمینان ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کی طویل، صحت مند اور خوش گوار زندگی کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ صحت مند و تندرست رہیں اور ملک و عوام کی خدمت کرتے رہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی کی سلامتی اور درازیٔ عمر کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ خیرسگالی اور یکجہتی کا پیغام دیا۔

میڈیا پلس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یومِ سرسید۔”علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کل، آج اور کل” کا انعقاد

Image
کے این واصف :  میڈیا پلس فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام یومِ سرسید احمد خان بعنوان “علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کل،آج اور کل حیدرآباد سرسید اور علیگڈھ مسلم یونیورسٹی” کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ کنوینر سید خالد شہباز کے مطابق یہ جلسہ 31 اکتوبر شام 7بجے میڈیا پلس آدیٹوریم چوتھی منزل، جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فاؤنڈری (مقابل SBI) حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کے مہمانانِ اعزازی ڈاکٹر محمدصفی اللہ ٹرسٹی دکن ہیریٹیج فاؤنڈیشن، ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین گروپ آف ایجوکیشن، جناب ساجد علی ڈائریکٹر اقراء مشن اسکول اور ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ہر ہونگے۔ عوام اور بلخصوص محبانِ سرسید سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

مکہ معاہدہ” وفد کے اجلاس کے چلتے سعودی نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔

Image
کے این واصف :  سعودی عرب نے میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کو ایسے وقت میں ناکام بنا دیا جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے خطے کے اعلیٰ حکام ایران میں مذاکرات کے لیے جمع ہوئے ہیں۔  مملکت کے انگریزی روزنامہ “عرب نیوز” کے مطابق یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد نے منگل کو بتایا کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے مملکت کے مشرقی صوبے کی جانب داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔ اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جنوبی سعودی عرب میں فضائی دفاعی نظام نے علاقے کو نشانہ بنانے والے چار ڈرونز کو مار گرایا۔ سعودی سیول ڈیفنس نے منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً تین بجے مشرقی صوبے اور ریاض کے مضافات الخرج کے لیے خطرے سے متعلق انتباہ جاری کیے کئے تھے بعد ازاں خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب یمنی افواج کی حمایت کر رہا ہے جو حوثی باغیوں کے قبضے سے علاقے واپس لینے کے لیے لڑ رہی ہیں۔ ُ  حوثی باغی اس سے قبل بھی سعودی عرب میں شہری اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنا چکے ہیں جن میں ریاض کے شاہ خالد ایئرپور...

عورت نے آخر چولہا چکی ہی تو سنبھالنی ہے، پھر اسے تعلیم کیوں دی جائے؟‘‘ - ازقلم : عالمہ مبین پالیگا ر۔ پرنسپل ماؤنٹ سینائی پی یو کالج بیلگام

Image
عورت نے آخر چولہا چکی ہی تو سنبھالنی ہے، پھر اسے تعلیم کیوں دی جائے؟‘‘ -  از: عالمہ مبین پالیگا ر۔  پرنسپل ماؤنٹ سینائی پی یو کالج بیلگام 8904317986 ’’عورت نے آخر چولہا چکی ہی تو سنبھالنی ہے، پھر اسے تعلیم کیوں دی جائے؟‘‘ ہمارے معاشرے میں آج بھی بعض لوگوں کا خیال ہے کہ لڑکی کو زیادہ پڑھانے کی کیا ضرورت ہے؟ آخرکار اس نے شادی کرکے گھر ہی تو سنبھالنا ہے، کھانا ہی تو پکانا ہے اور بچوں کی دیکھ بھال ہی تو کرنی ہے؛ پھر اس کی تعلیم پر وقت اور پیسہ کیوں خرچ کیا جائے؟ اگر یہی سوچ ہے تو ہمیں اپنے تصورِ تعلیم پر نظرِ ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ گھر سنبھالنا کوئی معمولی کام نہیں، لیکن عورت کی پوری شخصیت کو صرف چولہا چکی تک محدود کردینا بھی درست نہیں۔ گھر چلانا ایک اہم ذمہ داری ہے، مگر عورت کی شناخت صرف اسی ذمہ داری سے نہیں بنتی۔ وہ ایک باشعور انسان بھی ہے، اس کی اپنی صلاحیتیں بھی ہیں، اس کے اپنے حقوق بھی ہیں اور علم حاصل کرنے کی اپنی ضرورت بھی ہے۔ ذرا سوچیے! جس عورت کے ہاتھوں میں ہم گھر کی چابیاں دیتے ہیں، جس کے سپرد بچوں کا مستقبل کرتے ہیں اور جس سے...

مفتی محمد ہارون ندوی کانگریس کے دھولیہ سٹی ڈسٹرکٹ انچارج مقرر - سیاسی و سماجی حلقوں میں مسرت کی لہر؛ جمعیت علمائے ہند جلگاؤں شاخ کی جانب سے مبارکباد

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): معروف مذہبی رہنما مفتی محمد ہارون ندوی کو کانگریس پارٹی کی جانب سے دھولیہ سٹی ڈسٹرکٹ انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے اس تقرر پر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنی خطابت، سیاسی بصیرت اور محنت کے ذریعے مختصر عرصے میں سیاسی میدان میں نمایاں شناخت قائم کی ہے۔ لوک سبھا، اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے انتخابات کے دوران ان کی مؤثر اور بے باک تقریروں نے کانگریس کی انتخابی مہم کو تقویت پہنچائی۔ جلگاؤں شہر اور ضلع میں بھی انہوں نے پارٹی کے لیے فعال کردار ادا کیا۔ اتحاد، یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیغام کے باعث انہیں دونوں برادریوں میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پارٹی میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری، انتخابی مہم کے دوران اسٹار کمپینر اور بعد ازاں پارٹی ترجمان مقرر کیا گیا۔ اب دھولیہ شہر کے ڈسٹرکٹ انچارج کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کے تقرر پر مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ...

ضلعی سطح کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی شاندار کامیابی

Image
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) بھیونڈی نظامپور شہر مہانگر پالیکا اور تھانہ ضلع کھیل کود ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ اہتمام میں پیر، 26 اکتوبر 2026 کو چیلنج گراؤنڈ پر منعقدہ ضلعی سطح کے بین المدارس و بین الکالج ایتھلیٹکس مقابلوں میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 61 میڈلز حاصل کیے۔ ان میں 13 گولڈ، 31 سلور اور 17 برونز میڈلز شامل ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ ادارے کے کھلاڑیوں نے ڈویژنل مقابلوں کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ مقابلوں میں بھیونڈی تعلقہ کے 36 اسکولوں کے 485 طلبہ نے انڈر 14، انڈر 17 اور انڈر 19 عمر کے زمروں میں حصہ لیا۔ رننگ، گولہ پھینک، بھالا پھینک، لانگ جمپ، ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، ریلے ریس اور ہیمر تھرو سمیت مختلف مقابلوں میں رئیس ہائی اسکول کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں، محنت اور کھیل کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ طلبہ کی کامیابی میں رہنما اساتذہ اقراء شیخ، ذاکر انصاری اور مصیب مومن کی تربیت اور رہنمائی کا اہم کردار رہا۔ کھلاڑیوں کی اس نمایاں کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے صدر الماز فقیہ، سکریٹری دانیال قاضی، خاز...

قومی تنظیم کی ’تحفظِ آئین مہم‘، طارق انور کی ویڈیو کال کے ذریعے رہنمائی - مناف حکیم نے حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں آئینی تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالیممبئی: (پریس ریلیز)

Image
قومی تنظیم کی ’تحفظِ آئین مہم‘، طارق انور کی ویڈیو کال کے ذریعے رہنمائی -  مناف حکیم نے حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں آئینی تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ممبئی: (پریس ریلیز) آل انڈیا قومی تنظیم کی مہاراشٹر اکائی کی جانب سے ممبئی پریس کلب میں ’تحفظِ آئین مہم‘ کے عنوان سے ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں تنظیم کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ طارق انور نے ویڈیو کال کے ذریعے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی جڑوں کو مضبوط بنانے، باہمی اتحاد برقرار رکھنے اور نچلی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر آل انڈیا قومی تنظیم کے مہاراشٹر ریاستی صدر اور اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین مناف حکیم نے تحفظِ آئین مہم کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں آئین کی اہمیت، اس کے تحفظ کی ضرورت اور اس سلسلے میں تنظیم کے عہدیداران کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کی رہنمائی کی۔ انہوں نے تنظیمی سطح پر بیداری پیدا کرنے، عوامی رابطوں کو مستحکم بنانے اور آئینی اقدار کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ رکن پارلیم...

آؤ، کامیابی کی طرف! (کالم) - از قلم: رہبر تماپوری

Image
آؤ، کامیابی کی طرف! (کالم) -  از قلم: رہبر تماپوری  اصلاحی، تعلیمی و معلوماتی کالم اگر تعلیم چھوٹ گئی تو کیا ہوا، حوصلہ تو ابھی باقی ہے! آئیے، قلم دوبارہ تھامیں اور اپنی منزل کی طرف پہلا قدم بڑھائیں۔ انسانی زندگی نشیب و فراز سے عبارت ہے۔ کبھی گھریلو حالات، کبھی معاشی پریشانیاں اور کبھی ذاتی مجبوریوں کے سبب تعلیم کا سفر ادھورا رہ جاتا ہے۔ لیکن تعلیم چھوٹ جانے کا مطلب یہ نہیں کہ کامیابی کے تمام دروازے بند ہو گئے۔ اگر آپ دسویں جماعت مکمل نہیں کر پائے یا ایس ایس ایل سی (SSLC) میں ناکام ہو گئے ہیں، تو مایوس ہونے کے بجائے دوبارہ کوشش کا عزم کیجیے۔ کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسیسمنٹ بورڈ (KSEAB) کے تحت پرائیویٹ امیدواروں کے لیے بھی امتحان میں شرکت کا راستہ موجود ہے۔ درخواست کہاں اور کیسے دیں؟ سرکاری پورٹل: https://kseab.karnataka.gov.in/ نئے پرائیویٹ امیدواروں اور دوبارہ امتحان دینے والوں (ری پیٹرز) کے لیے رجسٹریشن کی ہدایات اسی پورٹل پر ملاحظہ کریں۔ اپنی کیٹیگری کے مطابق درخواست کا طریقہ اور آخری تاریخ ضرور معلوم کریں۔ یاد رکھیے، 11 نومبر 2026 کی تاریخ اسکولوں کے ذریع...

غزل - شا عرہ : ٹی این بھا رتی

Image
غزل -  شا عرہ : ٹی این بھا رتی جو لوگ فیض محبت کو عام کرتے ہیں  ہم ایسے لوگوں کو جھک کر سلام کرتے ہیں  وہ جن کو دل میں کسی کے جگہ نہیں ملتی ہمارے خانۂ دل میں قیام کرتے ہیں  ہمیں تو ان سے گلہ ہے نہ کوئی شکوہ ہے  ہم ان سے عشق میں حجت تمام کرتے ہیں  برائی لاکھ ہماری کریں زمانے سے  ہم اپنی نیکیاں سب ان کے نام کرتے ہیں  ہمیں تو بھا رتی اس درجہ ان سے الفت ہے  ہم دعا ان کے لئے صبح شام کرتے ہیں  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔xxx........ .........

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی عوام کو عزت کے ساتھ روٹی روزی - حکمرانوں کے پیار'محبت اور خلوص کو سلام "- "عمران پرتاب گڑھی" - دبئی کےشیخ راشد آڈیٹوریم میں عالمی مشاعرہ- شعرا کو زبردست داد-شائقین اردو بھاری تعداد میں شریک- محبان اردو سے فرحان واسطی کا اظہار تشکر

Image
دبئی 26-اکتوبر( محمد حسام الدین ریاض) ہندوستان کے عالمی شہرت یافتہ شاعر اور رکن پارلیمنٹ عمران پرتاب گڑھی نے نوجوان نسل سے اپیل کی کے وہ اپنے والد کی محبت 'شفقت اور محنت کو کبھی فراموش نہ کریں اور ہر روز اپنے والد کے ساتھ کچھ وقت ضرور گزاریں اپنی ماں کے علاوہ اپنے رشتہ داروں بزرگوں اور ساتھیوں کا بھی ہر حال میں لازمی طور پر ادب و احترام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن اردو کے دس سال کی تکمیل کے سلسلے میں دبئی میں منعقدہ عالمی مشاعرہ وہ کوی سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جشن اردو دبئی کے بانی جناب فرحان واسطی کی جانب سے منعقد ہوئے اس بین الاقوامی مشاعرے نے ایک عظیم الشان تاریخ بنائی اور مشاعرہ ڈھائی بجے رات (ہندوستانی وقت کے مطابق چار بجے شب) تک جاری رہا شیخ راشد آڈیٹوریم شائقین اردو سے کھچا کھچ بھر چکا تھا محبان اردو نے مقررہ وقت سے کافی دیر قبل ہی آکر اپنی نشستیں سنبھالی تھیں اردو والوں کی اس مشاعرہ سے محبت کا یہ عالم دیکھا گیا کہ آڈیٹوریم میں جگہ نہ ملنے کے باوجود کئی سامعین کھڑے ہو کر گھنٹوں مشاعرہ سنتے رہے عمران پر تاب گڑھی نے اس موقع پر اپنی تازہ نظم والد ...

ضلع کلکٹر ڈاکٹر وویک جانسن کی قحط سے نمٹنے کی پیشگی منصوبہ بندی، عوام کو نئی امید! - 1961 سے 2026 تک قحط کی تلخ یادیں، ضلع بیڑ کے گیارہ تعلقوں پر پانی کی قلت کا خطرہ — کیا سرکاری امداد آخری ضرورت مند تک پہنچ سکے گی؟ - تحریر: سید فاروق احمد قادری، بیڑ

Image
ضلع کلکٹر ڈاکٹر وویک جانسن کی قحط سے نمٹنے کی پیشگی منصوبہ بندی، عوام کو نئی امید! -  1961 سے 2026 تک قحط کی تلخ یادیں، ضلع بیڑ کے گیارہ تعلقوں پر پانی کی قلت کا خطرہ — کیا سرکاری امداد آخری ضرورت مند تک پہنچ سکے گی؟ -  تحریر: سید فاروق احمد قادری، بیڑ مراٹھواڑہ کی سرزمین ایک مرتبہ پھر قحط، پانی کی قلت، فصلوں کی تباہی اور معاشی پریشانیوں کے سنگین دور سے گزر رہی ہے۔ خصوصاً ضلع بیڑ کی صورتِ حال تشویش ناک ہوتی جارہی ہے۔ آسمان سے بارش کی امیدیں وابستہ تھیں، مگر ناکافی بارش نے کسانوں کی محنت، مزدوروں کی روزی اور غریب خاندانوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ حالیہ اخباری اطلاعات کے مطابق ضلع کلکٹر ڈاکٹر وویک جانسن نے اکتوبر 2026 سے جون 2027 تک ممکنہ پانی کی قلت کا مقابلہ کرنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی ہے۔ ضلع کے تقریباً 1,370 گاؤں اور بستیوں میں پانی کی قلت کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ مسئلہ ضلع بیڑ کے تمام گیارہ تعلقوں سے متعلق ہے: بیڑ، گیورائی، ماجلگاؤں، کیج، دھارور، امباجوگائی، پرلی ویجناتھ، وڈونی، آشتی، پاٹودہ اور شیرور کاسار۔ انتظامیہ نے پانی کی قلت سے نمٹنے...

گورے میاں سکندر کے فرزند محمد احتشام سکندر کی تقریبِ ولیمہ میں معزز شخصیات کی شرکت

Image
ظہیرآباد، 26 اکتوبر (نامہ نگار جی یم نظامی) بی آر ایس کے سینئر قائد جناب گورے میاں سکندر کے فرزند محمد احتشام سکندر کی تقریبِ ولیمہ، جناب سید سراج علی کی دختر کے ساتھ، بروز اتوار غوری پیلس فنکشن ہال میں منعقد ہوئی۔ اس پُرمسرت تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، معززین، صحافیوں، دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں قابل ذکر محمد غوث الدین امیر جماعت تبیلخ ،جناب خضر یافعی ریاستی بیآر یس لیڈر، میر جاوید علی (جے جے)، محمد مجاہد سیٹھ، محمد صبغت اللہ خان شکیل احمد، صحافی مولوی محمد غوث الدین نظامی ,محمد غوث الدین پٹیل زمیندار ،محمد عامر بن عبداللہ یم آئ یم لیڈر ،اور محمد معیز لشکری، محمد زبیر ایچ بی سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ استقبالیہ و طعام کے موقع پر جناب محمد مقصود، محمد نذیر میاں، محمد عقیل، محمد انور حسین، محمد عمیر احمد، محمد عامر احمد، محمد احمد حسین، حافظ محمد یوسف اور محمد حاجی حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے اہلِ خانہ کو اس خوشی کے موقع پ...

ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دینے کا عزم مصمم - جذبہ خدمت خلق سے سرشار محترمہ کویتا کی قیادت میں کام کرنا اعزاز - ٹی آر ایس کی اقلیتی ونگ کا اجلاس۔ریاستی صدر محمد صہیب و دیگر کو تہنیت کی پیشکشی

Image
حیدرآباد : (راست) ٹی آر ایس پارٹی کے صدر دفتر، بنجارہ ہلز میں مسلم اقلیتی ونگ کی جانب سے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ پارٹی چیف محترمہ کلواکنٹلہ کویتا کی جانب سے محمد صہیب کو مسلم اقلیتی ونگ کا ریاستی صدر اور قومی میڈیا ترجمان مقرر کئے جانے پر مسلم اقلیتی ونگ کے قائدین اور پارٹی کارکنان نے ان کی گلپوشی کی اور مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی کے ایم ایل سی امیدوار سری کانت گوڑ، جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کی انچارج حلیمہ بیگم، مسلم اقلیتی لیگل سیل کی صدر نورجہاں، مسلم اقلیت لیگل سیل کے نائب صدر و قومی میڈیا ترجمان ایم اے اشفاق، سینئر قائد سید اسماعیل، محمد باسط اور دیگر قائدین و کارکنان کی بھی گلپوشی کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد صہیب نے سب سے پہلے بارگاہِ الٰہی میں شکر بجا لاتے ہوئے پارٹی چیف محترمہ کلواکنٹلہ کویتا سے اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کویتا نے ان پر بھروسہ اور اعتماد کرتے ہوئے انہیں ریاستی صدر مسلم اقلیت ونگ اور قومی میڈیا ترجمان کی اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں، جو ان کے لئے اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ محمد صہیب نے جذباتی انداز...

زندگی سفر ہے ، منزل نہیں - تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی

Image
زندگی سفر ہے ، منزل نہیں -   تحریر: مولانا میر ذاکر علی محمدی پربھنی  9881836729   زندگی ایک ایسا سفر ہے، جس کی منزل دنیا میں نہیں بلکہ آخرت میں طے ہے۔ لوگ صرف دنیا کی کامیابی کو منزل سمجھتے ہیں،نوکری یا کوئ عہدہ مل جاے تو منزل سمجھتے، ہیں، شادی بیاہ یا عالی شان گھر تعمیر کردیں تو آخری منزل مقصود سمجھتے ہیں۔ لیکن آدمی کو نوکری مل جاے تو بھی سفر جاری رہتا ہے، عالی شان گھر تعمیر ہوجاے تو سفر جاری ہے۔ اور شادی بیاہ ہوجاے تو بھی سفر جاری ہے۔ یعنی زندگی رکتی نہیں چلتے ہی رہتی ہے۔ دنیا کی منزل یا ٹہراو قرآن کے مطابق ایک دن یا پھر آدھے دن کے برابر ہے۔ انسان کا عالی شان مکان جو عارضی اور مختصر وقت کے لیے ہے ، تعمیر کے لیے مہینوں لگ جاتے ہیں۔ اور انسان کی آخری منزل جہاں اس کو ہمیشہ رہنا ہے، مختصر سے وقت میں تعمیر ہوجاتا ہے۔ اور پھر انسان کی آخری منزل قبر سے شروع ہوتی ہے۔ اور آخرت کے اس سفر میں کامیابی کامرانی اور فلاح کے لیے ، اور حقیقی منزل مقصود تک پہونچنے کے لیے حقوق اللہ، تعلق مع اللہ، حقوق العباد، پیغمبر اسلام کے طریقوں پر عمل، عاجزی، ہمدردی ، انسیت،...