سعودی اب امریکی " گلوبل انٹری" پروگرام کے اہل ہیں۔ سعودی سفارتخانے نے خیرمقدم۔


کے این واصف : دنیا کے کئی ممالک کے لیے امریکی ویزاپالیسی سخت ہوتی جارہی ہیں ایسے وقت سعودی باشندے خوش نصیب ثابت ہوئے جب امریکی اعلان کے مطابق سعودیون کو “گلوبل انٹری” پروگرام کا اہل قرار دیاگیا۔ 
اس سلسلہ میں واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے نے امریکی گلوبل انٹری پروگرام میں سعودی شہریوں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مملکت اور امریکہ کے درمیان دیرینہ سٹریٹیجک شراکت داری میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔
سفارتخانے نے کہا کہ یہ معاہدہ خصوصا سکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور سفری سہولت میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کی گہرائی اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ عوام سے عوام کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی جانب ایک ٹھوس قدم ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔