غزل - شا عرہ : ٹی این بھا رتی


غزل - 
شا عرہ : ٹی این بھا رتی

جو لوگ فیض محبت کو عام کرتے ہیں 
ہم ایسے لوگوں کو جھک کر سلام کرتے ہیں 

وہ جن کو دل میں کسی کے جگہ نہیں ملتی
ہمارے خانۂ دل میں قیام کرتے ہیں 

ہمیں تو ان سے گلہ ہے نہ کوئی شکوہ ہے 
ہم ان سے عشق میں حجت تمام کرتے ہیں 

برائی لاکھ ہماری کریں زمانے سے 
ہم اپنی نیکیاں سب ان کے نام کرتے ہیں 

ہمیں تو بھا رتی اس درجہ ان سے الفت ہے 
ہم دعا ان کے لئے صبح شام کرتے ہیں 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔xxx........ .........

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔