ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دینے کا عزم مصمم - جذبہ خدمت خلق سے سرشار محترمہ کویتا کی قیادت میں کام کرنا اعزاز - ٹی آر ایس کی اقلیتی ونگ کا اجلاس۔ریاستی صدر محمد صہیب و دیگر کو تہنیت کی پیشکشی


حیدرآباد : (راست) ٹی آر ایس پارٹی کے صدر دفتر، بنجارہ ہلز میں مسلم اقلیتی ونگ کی جانب سے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ پارٹی چیف محترمہ کلواکنٹلہ کویتا کی جانب سے محمد صہیب کو مسلم اقلیتی ونگ کا ریاستی صدر اور قومی میڈیا ترجمان مقرر کئے جانے پر مسلم اقلیتی ونگ کے قائدین اور پارٹی کارکنان نے ان کی گلپوشی کی اور مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی کے ایم ایل سی امیدوار سری کانت گوڑ، جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کی انچارج حلیمہ بیگم، مسلم اقلیتی لیگل سیل کی صدر نورجہاں، مسلم اقلیت لیگل سیل کے نائب صدر و قومی میڈیا ترجمان ایم اے اشفاق، سینئر قائد سید اسماعیل، محمد باسط اور دیگر قائدین و کارکنان کی بھی گلپوشی کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد صہیب نے سب سے پہلے بارگاہِ الٰہی میں شکر بجا لاتے ہوئے پارٹی چیف محترمہ کلواکنٹلہ کویتا سے اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کویتا نے ان پر بھروسہ اور اعتماد کرتے ہوئے انہیں ریاستی صدر مسلم اقلیت ونگ اور قومی میڈیا ترجمان کی اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں، جو ان کے لئے اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔
محمد صہیب نے جذباتی انداز میں کہا کہ محترمہ کلواکنٹلہ کویتا کے اعتماد نے ان کے حوصلوں کو نئی طاقت اور عوام کی خدمت کے جذبے کو نئی سمت عطا کی ہے۔ ان کے نزدیک یہ نامزدگی محض ایک عہدہ نہیں، بلکہ اقلیتوں کی آواز بننے، محروم طبقات کے مسائل کو اجاگر کرنے اور عوامی خدمت کے راستے پر ثابت قدم رہنے کا عہد ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس ذمہ داری کو پورے خلوص، دیانت داری اور وفاداری کے ساتھ نبھائیں گے اور مسلم اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
محترمہ کویتا کی قیادت کا تذکرہ کرتے ہوئے محمد صہیب نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہیں ایسی قائد کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے جو عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا اہم مقصد قرار دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے محترمہ کویتا کا اعتماد محض ایک سیاسی ذمہ داری کی تفویض نہیں، بلکہ ایک ایسا حوصلہ افزا پیغام ہے جو کارکنوں کو عوام کے درمیان رہ کر ان کے دکھ درد کو سمجھنے اور ان کے مسائل کے لئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی رہنمائی میں مسلم اقلیت ونگ کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنایا جائے گا۔محمد صہیب نے مزید کہا کہ مسلم اقلیت ونگ پارٹی کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کی کامیابی تمام قائدین اور کارکنان کے باہمی اتحاد، خلوص اور مشترکہ جدوجہد سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مسائل کو مؤثر انداز میں پیش کرنا، ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھانا اور عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم رکھنا ونگ کی بنیادی ترجیحات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے تمام ساتھیوں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر تنظیمی استحکام اور عوامی خدمت کے لئے متحد ہوکر کام کریں۔آخر میں محمد صہیب نے مسلم اقلیت ونگ میں مختلف عہدوں پر مقرر کئے گئے تمام قائدین کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے عہدوں کو محض اعزاز نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی امانت سمجھیں۔ انہوں نے تمام قائدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے دائرۂ کار خلوص اور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرنے اور تنظیم کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ محمد صہیب نے بالخصوص جناب ایم اے اشفاق اور جناب محمد شہباز کا ان کی بھرپور حمایت، تعاون اور تقریب کے انعقاد میں معاونت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔