گورے میاں سکندر کے فرزند محمد احتشام سکندر کی تقریبِ ولیمہ میں معزز شخصیات کی شرکت


ظہیرآباد، 26 اکتوبر (نامہ نگار جی یم نظامی) بی آر ایس کے سینئر قائد جناب گورے میاں سکندر کے فرزند محمد احتشام سکندر کی تقریبِ ولیمہ، جناب سید سراج علی کی دختر کے ساتھ، بروز اتوار غوری پیلس فنکشن ہال میں منعقد ہوئی۔ اس پُرمسرت تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، معززین، صحافیوں، دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں قابل ذکر محمد غوث الدین امیر جماعت تبیلخ ،جناب خضر یافعی ریاستی بیآر یس لیڈر، میر جاوید علی (جے جے)، محمد مجاہد سیٹھ، محمد صبغت اللہ خان شکیل احمد، صحافی مولوی محمد غوث الدین نظامی ,محمد غوث الدین پٹیل زمیندار ،محمد عامر بن عبداللہ یم آئ یم لیڈر ،اور محمد معیز لشکری، محمد زبیر ایچ بی سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ استقبالیہ و طعام کے موقع پر جناب محمد مقصود، محمد نذیر میاں، محمد عقیل، محمد انور حسین، محمد عمیر احمد، محمد عامر احمد، محمد احمد حسین، حافظ محمد یوسف اور محمد حاجی حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے اہلِ خانہ کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔