سارے جہاں سے اچھا - مسرورتمنا، پونہ
سارے جہاں سے اچھا - مسرورتمنا، پونہ سندھیا مس نے بھری کلاس میں اسے آج پھر ڈانٹا تمھاری ڈریس کتنی گندی ہے کیا کل بھی اسی طرح اوگی جھنڈا لہرانے اور ترانہ گانے سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ھمارا نہیں سناوگی سندھیا کی آنکھوں میں انسو تھے مس وہ سب بچوں کے سامنے شرمندء تھی میری ماں بہت بیمار ہے اسلیے کام پر میں چاتی ہوں ڈریس صاف تھی کام بہت تھا اور مالکن نے پورے گھر کے ساتھ گارڈین کی بھی صفائ کروای کہنے لگی 15 آگست کو یہاں جھنڈا لہراے گا بچے آینگے تم بھی انا چاکلیٹ دونگی سنو تم یہ پہن لینا اپنی بیٹی لولی کی تین رنگوں والی پرانی پھٹی فراق دی تھی مس مجھے سینا نہیں آتا ماں تو بخار میں تپ رہی میرے پاس کوی صاف کپڑا نہیں تھا اسلیے یہی پہن کر آی میں کل اسکول نہیں اونگی جھنڈا لہراتے نہیں دیکھ پاونگی سارے جہاں سے اچھا نہیں گا پاونگی. ماں بیمار ..... ماں کہتی ہے ہمارا ملک آذاد برسوں پہلے ہوگیا تھا مگر غریب کو آذادی نہیں ملی سندھیا رورہی تھی