نور المشائخ حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ،مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں صاحب کو ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین اور ناصر عظیم کی جانب سے تہنیت
گلبرگہ: (ای میل) کرناٹکا اردو اکیڈمی، بنگلورو ریاستِ کرناٹکا کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی حضرت علامہ مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں صاحب قبلہ، سب ایڈیٹر سید محمد گیسودراز ریسرچ اکیڈمی گلبرگہ کی تصنیف کردہ کتاب ’’نور المشائخ: حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ کی شخصیت، دینی، علمی و ادبی خدمات‘‘ کی اشاعت اور رسمِ اجرا کے موقع پر محترم جناب ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین صاحب اور محترم جناب ناصر عظیم صاحب، مدیر اعلیٰ روزنامہ عالمی ہم سفر، گلبرگہ نے حضرت نور المشائخ سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ مدظلہ العالی اور صاحبِ کتاب حضرت مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں صاحب قبلہ کو ان کے دولت کدہ پر پہنچ کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیت کی۔ اس موقع پر دونوں حضرات کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر حضرت علامہ مولانا قاری سید شاہ مجتبیٰ حسینی صاحب قبلہ، برادر سجادہ نشین بارگاہ گلسرم و کرکندہ شریف بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر شیخ محمد سراج صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت مسرت اور انفرادیت کی بات ہے کہ ایک فرزند نے اپنے والدِ محترم کی دینی، علمی و ادبی خدمات کو کتابی صورت میں محفوظ کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مزید برآں یہ بڑے اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ اس علمی و تحقیقی تصنیف کی اشاعت کرناٹکا اردو اکیڈمی، بنگلورو ریاستِ کرناٹکا کے توسط سے عمل میں آئی، جو اس کتاب کی علمی اہمیت اور افادیت کا اعتراف ہے۔
Comments
Post a Comment