اردو زبان کا اولین تاجدار - حضرت امیر خسرو رح - محمد ناظم ملی تونڈاپوری جامعہ اکلکواں
اردو زبان کا اولین تاجدار -
حضرت امیر خسرو رح -
محمد ناظم ملی تونڈاپوری جامعہ اکلکواں
ہندوستان کی مردم خیز سرزمین پر بے شمار علماء صلحاء اور انسانوں کو پیار و محبت کی راہ دکھلانے والے سیکڑوں نہیں ہزاروں نہیں لاکھوں لاکھ انسان جنم لیتے رہے ہیں یہ اس سرزمین کی یا باشندگان ہند کی خوش قسمتی کہیے کہ یہاں روحانی وجدانی اور عرفانی شخصیتیں ہر عہد اور زمانے میں موجود رہی ہیں انہی با عظمت و باوقار انسانوں میں روحانیت کے تاجدار مرشد انسانیت صوفی منش صاحب علم و فن ملک الشعراء ابو الحسن عرف حضرت امیر خسرو رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت بھی ہیں جنہوں نے اج سے تقریبا 700 سال پہلے مختلف مذاہب کا گہوارہ بنے ہندوستان جنت نشان کو اپنی زبان و فن اور اپنے کردار سے ایسی روشنی عنایت فرمائی جس سے مختلف تہذیبوں اور عقائد رکھنے کے باوجود ہندوستانی باشندوں میں پیار و محبت انسیت و انسانیت حب الوطنی وطن دوستی سماجی و قومی یکجہتی اور ہم اہنگی اور انسانی اقدار کی لازوال اور احترام ادمیت کی بے مثال تعلیمات سے معمور و منور بنا دیا ویسے بھی سرزمین ہند کو بجا طور پر فخر کرنے کا حق حاصل ہے کہ یہاں کثرت میں وحدت جھلکتی ہے اور انیکتا میں ایکتا اور اکھنڈتا نظر اتی ہے اس خوبی کے پیچھے انہی اولیاء کرام اور صوفیاء عظام کا کردار کار فرما ہیں ہندوستان کے جس علاقے کی بھی اپ تاریخ پڑھیں گے اپ کو یہاں ہر جگہ یہ صوفیاء کرام انسانی اقدار کے محافظ اندھی بہری گونگی انسانیت میں انسانیت اور مانوتا کی جوت جگانے والے اور انسانی ضمائر کو انسانیت کے لیے بیدار کرنے والے یہی صوفیان باصفا نظر ائیں گے حضرت امیر خسرو کا مقام ان افراد اور اشخاص میں بہت بلند و بالا ہے بلکہ اگر ہندوستان کی تاریخ سے یا اردو کی تاریخ سے حضرت امیر خسرو کو مستثنی کر دیا جائے الگ کر دیا جائے تو ہندوستان کی تاریخ مکمل نہ ہوگی مکمل نہ ہوگی ناقص ہی رہے گی ایسے ہی کسی موقع کے لیے علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
حضرت امیر خسرو جب تک حیات رہے جہاں انہوں نے اپنی سادہ طبیعت اور اندازہ فقیرانہ سے لوگوں میں اپنی ایک الگ شناخت بنائی وہیں انہوں نے بلا تفریق مذہب و ملت اپنے کردار و گفتار سے لوگوں کو بہت متاثر کیا حضرت امیر خسرو جب ان کی تاریخ اور سیرت پڑھی جاتی ہے تو اپ کئی زاویوں سے منفرد اور فرد وحید نظر اتے ہیں جہاں وہ خدا ترس اور خدا رسیدہ صوفی منش ہیں وہیں ایک حق پرست درویش اور صوفی با صفا بھی ہیں اپ کی شخصیت بر صغیر ہندوپاک میں اردو شاعری کی نسبت سے اولین مانے جاتے ہیں ا نہوں نے اپنی اردو ہندی اور فارسی شاعری سے ہمیشہ لوگوں میں ایسے افکار و خیالات کی ترویج کی کوشش کی ہے جس کی بنا پر یہاں پیار و محبت اور یگانگت کو فروغ ملا ہندوستانی عوام کے دلوں میں ہمیشہ پیار و محبت اور الفت و مودت کا گلستاں شاداب رہیں اس کے لیے اپنے کلام میں جا بجا انہوں نے اسی مضمون کی شاعری نظمیں اور غزلیں لکھی اور کہیں ہیں جو پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں ان کے کلام کو پڑھنے والا اور سننے والا وطن کی محبت سے سرشار ہو جاتا ہے انہوں نے دلوں کو محبتوں سے معمور کرنے والے اور کانوں میں پیار و محبت اور الفت کا رس گھولنے والے دو ہیں گیت اور قوالیاں وغیرہ لکھ لکھ کر لوگوں کے دلوں کو جہاں محظوظ کیا ہیں وہیں عام لوگوں کی اصلاح کی کوشش بھی کرتے رہے ہیں
تذکرہ نگار لکھتے ہیں کہ حضرت امیر خسرو کے والد امیر سیف الدین محمود ترکستان کے شہر بلخ سے ہجرت کر دہلی ائے تھے اس وقت دہلی پر سلطان شمس الدین التمش جیسے بہادر نیک سیرت پاک فطرت خدا ترس پارسا اور متقی شخص دہلی کی سلطنت پر متمکن تھے اور اسی عہد یعنی 1155 عیسوی میں حضرت امیر خسرو کی ولادت ہوئی ان کی پیدائش کے بعد والد محترم نے ان کو کسی نیک سیرت پاک فطرت صوفی منش بزرگ کے پاس لے گئے انہوں نے دیکھا اور اپ کے چہرے سے سعادت کے اثار دیکھ کر ان کے والد سے کہا کہ یہ اقبال مند لڑکا مستقبل میں ایک بڑا بزرگ ادمی ہوگا اور علم و فن سے بھی معمور ہوگا اور بعد کی زندگی میں اس اللہ والے کی پیشن گوئی سچ ثابت ہوئ سچ پوچھو تو حضرت امیر خسرو ایک علمی گھرانے کے فرد تھے بھائی بھی اہل علم تھے اس لیے اپ کی ابتدائی تعلیم بھائیوں کے زیر تربیت ہوئی نو سال کی عمر میں اپ کے والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا لیکن ان کے نانا جان جناب عماد الملک نے ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور بہت جلد اپ نے علوم اسلامیہ میں قرانی تعلیم علم حدیث فقہ تاریخ فلسفہ و منطق اور لسانیات میں کمال حاصل کر لیا جس کی وجہ تھی کہ عنفوان شباب ہی میں اپ کا شمار بڑے علماء و فضلا میں ہونے لگا تھا علوم ظاہری و باطنی کی پیاس دہلی کھینچ لائی اور شدہ شدہ اپ سلطان المشائخ محبوب الہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں پہنچ گئے اور پھر روحانیت کے رشتے میں ہمیشہ کے لیے بندھ گئے ایسے اللہ والے کی صحبت اپ کو نصیب ہوئی جن کو دنیا محبوب الہی کے نام سے جانتی ہیں جن کی صحبت نے اپ کو کندن بنا دیا یہ ایسے پیر بنے جنہوں نے دنیاوی لذائذ اور مال و دولت کو کبھی اپنے قریب پھٹکنے نہ دیا دنیا ان پر اپنے ڈورے نہ ڈال سکی۔ ورنہ اج باوجود جبہ و دستار کے مرشد و مصلح ہونے کے دنیا کس طرح دلوں میں جمی ہوئی ہے اور قلوب پر حاوی ہے موجودہ دور میں کھلے بندو مشاہدہ کیا جا سکتا ہے اور یہی وہ برائی ہے جو ہر دیندار کے لیے سم قاتل ہے میرا مطلب دنیا کا حصول مانع نہیں ہیں مگر اصول وہی قائم رہے گا جس کو صحبت رسول اکرم کے فیضان سے صحابہ نے حاصل کیا تھا کہ پانی میں تو چلے لیکن پانی میں ڈوبے نہیں صحابہ میں بھی مالداری کا بڑا معیار تھا متمول صاحب ثروت صحابہ کرام بھی تھے لیکن دنیا جیب تک ہی محدود تھی دلوں میں کبھی گھر نہ کیا تھا اور ان پرحاوی نہ ہو سکی تھی اس ضمن میں سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کہ وہ الفاظ قابل تقلید نمونہ ہے وہ رات گئے مسجد میں کھڑے ہو کر تنہائی میں اللہ کے سامنے دنیا سے مخاطب ہوتے اور یوں فرماتے. ايها الدنيا غري غيري. الله اكبر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟علم و فضل کے میدان میں حضرت امیر خسرو کی ذات گرامی ایک اول العزم شخصیت واقع ہوئی ہے جاری
Comments
Post a Comment