بچوں کے معروف شاعر جناب ستار فیضی کی کتاب " بچوں کا تحفہ" میں شامل 14 نظموں پر تبصرہ ۔۔۔۔۔ تبصرہ نگار - عزیز تسلیم نندیالی،آندھرا پردیش
بچوں کے معروف شاعر جناب ستار فیضی کی کتاب " بچوں کا تحفہ" میں شامل 14 نظموں پر تبصرہ ۔۔۔۔۔
تبصرہ نگار - عزیز تسلیم نندیالی،آندھرا پردیش
رابطہ۔۔۔9059590071
آندھراپردیش کے شہر کڑپہ کے مقیم اردو اسکول اسیسٹینٹ ،ادیب ،ڈرامہ نگار اور بچوں کے معروف شاعر، اردو زبان کی ہمہ گر شخصیت ستار فیضی صاحب کی کتاب "پچوں کا تحفہ "میں شامل 14 نظمیں بچوں کے ادب میں ایک خوشبودار گلدستے کی مانند ہیں ۔جن کے ہر پھول سے علم، اخلاق اور محبت کی مہک آتی ہے۔ ان نظموں کو پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی شفیق استاد اپنے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار بھری زبان میں زندگی کے سبق سکھا رہا ہو۔ ان میں حمد کی روشنی ہے تو نعت کی محبت بھی، ماں باپ کی ممتا ہے تو استاد کا احترام پربھی، وطن کی محبت ہے تو کتاب کی دوستی بھی۔ فیضی صاحب نے پھول، چاند، پرندے اور فطرت کے حسین مناظر کو نظموں کا موضوع بنا کر بچوں کے ذہنوں میں خوبصورتی شعور بھرا نکھار پیدا کیا ہے، اور صفائی، سچائی، محنت اور دوستی جیسے موضوعات کے ذریعے ان کے کردار کی مضبوطی سے سنوارنے کی حتمی کوشش کیا ہے۔
ان نظموں کی سب سے بڑی خوبی ان کی زبان ہے۔ زبان اتنی سادہ، رواں اور میٹھی ہے کہ چھوٹا سا بچہ بھی اسے آسانی سے سمجھ لیتا ہے اور یاد کر لیتا ہے۔ اگر کلاس ٹیچر آن نظموں کو ترنم اور موسیقیت سے پڑھیں تو بچے خود بخود گنگنانے پر مجبورہوجاتے ہیں۔ مصنف نے کہیں بھی نصیحت کو بوجھ نہیں بنایا، بلکہ ہنسی، کھیل اور کہانی کے انداز میں سبق دیا ہے۔ اسی لیے بچہ نظم پڑھتے ہوئے بور نہیں ہوتا بلکہ مزید پڑھنے کی خواہش کرتا ہے۔ یہ نظمیں اسکولوں کے جلسوں، یوم اطفال اور تقریری مقابلوں کے لیے بھی بہترین ہیں اور اسکول لائیبریری میں بھی ایک نعمت ہیں۔
مجموعی طور پر یہ 14 نظمیں ثابت کرتی ہیں کہ ستار فیضی بچوں کے دلوں کی دھڑکن کو سمجھنے والے شاعر ہیں۔ انہوں نے بچوں کے لیے وہ لکھا ہے جو بچے پڑھنا چاہتے ہیں اور جو ان کی زندگی سنوار سکتا ہے۔ "بچوں کا تحفہ" میں شامل یہ 14 نظمیں نہ صرف اردو زبان کو فروغ دیتی ہیں بلکہ نئی نسل کے دل میں اچھے اخلاق، سچی محبت اور روشن مستقبل کا بیج بوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ستار فیضی صاحب بچوں کے ادب کے ایک معتبر اور محبوب نام بن چکے ہیں، اور ان کی یہ خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
Comments
Post a Comment