غزل - مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک
غزل -
مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک
زندگی میں بہار ہے اب تک
اور بڑی خوشگوار ہے اب تک
آپ پر اعتبار ہے اب تک
دل کو میرے قرار ہے اب تک
اک کلی مسکرا کے کہتی ہے
گلشنِ دل میں خار ہے اب تک
موت کے بعد پھر سے اٹھنا ہے
یادہانی کا غار ہے اب تک
ایک مدت سے دور ہیں پھر بھی
ایک دوجے سے پیار ہے اب تک
قرض کیسے چکائیں ممتا کا
باپ کا بھی ادھار ہے اب تک
رات گزری سحر ہوئی مہروؔ
نیند کا کیوں خمار ہے اب تک
مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک
Comments
Post a Comment