اے سی ایف سی کی ایک شام ڈاکٹر خدیجہ خان کے نام

 
پونے (راست) پونے کی مشہور ادبی تنظیم اے سی ایف سی (اسلم چشتی فرینڈ سرکل پونے) نے اَدَبی سرگرمیوں کے فروغ اور اَدَبی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے 15 نومبر بروز اتوار 2026. ء شام 4 بجے این آئی بی ایم روڈ کوالٹی سفائر ( کونڈوا) میں پانچ کتابوں کی مُصنّفہ جگدل پور (چھتیس گڑھ) کی مشہور شاعرہ ڈاکٹر خدیجہ خان جو لندن سے پونے تشریف لائیں ان کے اعزاز میں ایک با وَقَار شعری نشست کا اہتمام کیا جس میں پونے کے ممتاز اہلِ قلم، دانشور، شعرائے کرام کے علاوہ اَدَب نواز سامعین نے شرکت کی اس خوبصورت شعری نشست کی صدارت پونے کے استاد شاعر حسام الدین شعلہ صاحب نے فرمائی مہمانِ خُصوصی ماسٹر تہور حُسین صاحب تھے اور نظامت کے فرائض خوش گلو شاعر ضیاء باغپتی صاحب نے نہایت سلیقے اور روانی کے ساتھ انجام دیے اس پُر وقار شعری نشست میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی ہیں حسام الدین شعلہ، اسلم چشتی ، ضیاء باغپتی ، رفیق قاضی، امتیاز خان، مہیش بجاج لکھنوی، ڈاکٹر خدیجہ خان ،مسرور تمنّا، کوثر جہاں، حمیدہ حکیم، شاہ نواز قاضی، میڈی کرسٹی، مُصیب اعظمی اور احمد کاشف مہمان شاعرہ ڈاکٹر خدیجہ خان صاحبہ کا استقبال پھولوں اور شال سے کیا گیا اس شعری نشست کی خاص بات یہ رہی پونے کے معتبر شعراء کے ساتھ ساتھ نوجوان شعراء بھی شریک ہوئے ہر شاعر نے اپنے کلام اور ادائیگی کے ساتھ سامعین کو متاثر کیا ڈاکٹر خدیجہ خان کی نظموں نے پوری محفل کا دل جیت لیا اس کی وجہ یہ رہی سامعین نہایت باوقار سنجیدہ اور ادب فہم تھے جنہوں نے ہر عمدہ شعر پر بھرپور داد دے کر محفل کو زندہ و تابندہ رکھا اس طرح پوری فضاء شعری لطافت، فکری گہرائی اور تہذیبی شائستگی سے معمور نظر آئی نشست کی شروعات اسلم چشتی نے اے سی ایف سی کے تعارف سے کی بعد ازاں حمیدہ حکیم نے مہمان شاعرہ کا بھرپور تعارف پیش کیا مشاعرے کے اختتام پر اسلم چشتی نے تمام مہمانان شعرائے کرام اور باذوق سامعین کا شکریہ ادا کیا یہ کامیاب شعری نشست شام 6:30 بجے اختتام کو پہنچی -

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔