معروف شاعر شمیم طارق کا رئیس ہائی اسکول کی جانب سے پرتپاک استقبال


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) معروف شاعر، نقاد، محقق اور کالم نویس شمیم طارق کے دوسرے شعری مجموعے ’’جبر و قہر کا موسم‘‘ کی تقریبِ اجرا صنوبر ہال، بھیونڈی میں منعقد ہوئی، جس میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر سید حسین اختر کے ہاتھوں کتاب کا رسمِ اجرا عمل میں آیا۔
اس موقع پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری اور وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالعزیز انصاری نے ادارے کی جانب سے شمیم طارق کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں نئے شعری مجموعے کی اشاعت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں شہر اور بیرونِ شہر کی متعدد علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔